Tag: oath taking

  • حمزہ شہباز کی حلف برداری،  تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    حمزہ شہباز کی حلف برداری، تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی

    لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ تحریک انصاف کی اپیل پر 12 مئی کو سماعت کرے گا. جسٹس صداقت علی خان پانچ رکنی بنچ کے سربراہ ہیں جبکہ بنچ کے اراکین جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پانچ رکنی بنچ میں شامل ہیں.

    جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں. تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہوا ہے.

    عدالت پہلے ہی اپیل پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرچکی ہے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کے بعد اس پر کارروائی کیلئے فل بنچ تشکیل دینے سفارش کی تھی ۔ سنگل بنچ نے سپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز کا حلف لینے کی ہدایت کی تھی ۔

  • عمران خان کو وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    عمران خان کو وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، جوکچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت اعظمی کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت اعظمی کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    فیصلہ کچھ ہی دیر میں سنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ عمران کان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے، جس میں غیر ملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تقریب سادگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی، عمران خان سادگی سے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہیں کیا جائے گا۔