Tag: Obaid K2

  • عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کراچی:عدالت نے نائن زیروسے گرفتار عبید کے ٹوکے ریمانڈ میں مزید چودہ روزکی توسیع کردی۔

    انسدادِ دہشتگردی کراچی کی عدالت میں عبید کے ٹو سمیت نائن زیرو سے گرفتار نو ملزمان پیش کئے گئے، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں چودہ روزکی توسیع کرتے ہوئے بیس مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔

    دیگر آٹھ ملزمان کے ریمانڈ میں اٹھارہ مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گیارہ مارچ کو رینجرز چھاپے کے دوران ملزمان کو دھماکا خیز مواد، ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

  • عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا کو 2 مئی تک جیل بھیج دیا گیا

    عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا کو 2 مئی تک جیل بھیج دیا گیا

    کراچی:  انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، نادر شاہ اور فیصل محمود عرف موٹا کو دو مئی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑیوں میں لایا گیا، تینوں ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ، ناجائز اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں۔

    نائن زیرو سے گرفتار تینوں ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزمان کے خلاف حتمی چالان کی تیاری کے لئے مزید کچھ مانگتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزمان کو 2 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ملزم فیصل محمود عرف موٹا کو نجی ٹی وی کے صحافی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے ۔

    ملزم کو دوسری بار عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  • عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کرلیا

    عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کرلیا

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو گواہ نے فہیم فاروقی کے قتل کیس میں شناخت کر لیا۔

    نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے کارکن عبید کے ٹو کو شناختی پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا، گواہ نے ڈمی افراد کے درمیان عبید کے ٹو کو شناخت کرلیا۔

    عبید کے ٹو کو ٹا رگٹ کلنگ کے تیسرے مقدے میں شناخت کیا گیا ہے، اس سے پہلے اے ایس آئی شہباز اور پولیس اہلکار عامر مختار کےقتل میں گواہ عبید کے ٹو کو شناخت کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت چار ملزمان کی تفتیشی رپورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ملزم عبید عرف کے ٹو کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے جیلر امان اللہ کا قتل صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پرکیا اور اسی قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم سعید برہم کے جیل سے رہا ہونے کے بعد قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جس کیلئے لیاقت آباد کے اسکول اور ابسرا اپارٹمنٹ میں میٹنگ ہوئی، پندرہ جون دوہزار چھ کو جیلر امان اللہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزم نے انیس سو ستانوے سے لے کر گرفتاری تک اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

    عبید کے ٹو نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کو بھی قتل کیا۔

  • جیلر کا قتل صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر کیا،عبید کے ٹو کی تفتیشی رپورٹ

    جیلر کا قتل صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پر کیا،عبید کے ٹو کی تفتیشی رپورٹ

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو سمیت چار ملزمان کی تفتیشی رپورٹ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی گئی، سانحہ بارہ مئی کے مقدمے میں ملزم نعیم گڈو کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ملزم عبید عرف کے ٹو کی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے جیلر امان اللہ کا قتل صولت مرزا کو سہولتیں نہ دینے پرکیا اور اسی قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا، ملزم سعید برہم کے جیل سے رہا ہونے کے بعد قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جس کیلئے لیاقت آباد کے اسکول اور ابسرا اپارٹمنٹ میں میٹنگ ہوئی، پندرہ جون دوہزار چھ کو جیلر امان اللہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزم نے انیس سو ستانوے سے لے کر گرفتاری تک اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

    عبید کے ٹو نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کو بھی قتل کیا، نائن زیرو سے گرفتار فیضان، ممتاز، وجیہہ کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

    سانحہ بارہ مئی کےمقدمے میں ملزم نعیم عرف گڈو کو عدالت نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔

  • کراچی:  عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا

    کراچی: عبید کے ٹو کو گواہ نے شناخت کر لیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کو دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں گواہان نے شناخت کرلیا جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے  والے ملزم رحمان بھولا کے ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

    نائن زیرو سے گرفتار عبید عرف کے ٹو کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں فیڈرل بی ایریا تھانے کی پولیس نے پیش کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ سینٹرل کی روبرو شناختی پریڈ ہوئی، جس میں پندرہ ڈمی افراد کے درمیان عبید کے ٹو کو کھڑا کیا گیا، جس میں دونوں گواہان نے ملزم کو شناخت کیا اور کہا کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کیا۔

    اس سے قبل عبید کے ٹو کو اے ایس آئی شہباز کے قتل میں گواہ نے شناخت کیا تھا۔

    ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سال دو ہزار پانچ میں اے ایس آئی شہباز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سال دو ہزار میں پولیس اہلکار عامر مختار کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے ملزم نو اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر گلبرگ تھانے کی تحویل میں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پیشی پر یوسف پلازہ کے اہلکار کامل مرتضی کے قتل میں شناخت کرنے والا پہچان کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب مقامی عدالت نے کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار عبدالرحمان عرف بھولے کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی۔ ملزم پر الزام ہے کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈکیتی پر مزاحمت پرشہری کو قتل کر دیا تھا۔

    سندھ پولیس نے یہ دعوی کیا تھا کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور سانحہ بلدیہ میں مرکزی کردار ہے۔

  • کراچی:عبید کے ٹو کو شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا،رینجرز ذرائع

    کراچی:عبید کے ٹو کو شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا،رینجرز ذرائع

    کراچی :ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والےملزم عبید عرف کے ٹو کو عدالت میں شناختی پریڈ کے دوران گواہ نے پہلے شناخت کیا اور پھر منحرف ہوگیا۔

    فیڈرل بی ایریا تھانے کی پولیس نے رینجرز کی سخت سیکیورٹی حصار میں ملزم کو عدالت لایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل علی سلیمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عبید عرف کے ٹو پر الزام تھا کہ اس نے پولیس اہلکار کامل مرتضیٰ کو یوسف پلازہ کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

      ملزم عبید عرف کے ٹوکو عدالت میں شناختی پریڈ کے دوران گواہ نے شناخت کرلیا لیکن پھر منحرف ہوگیا، گواہ نے دوسری بار غلط شخص پر ہاتھ رکھا۔

    ملزم کو یوسف پلازہ پر پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل ملزم عبید کے ٹو کو پیشی کے دوران عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، جہاں عدالت کی ہدایت پر ملزم سے اہلیہ ، بہن اور بچے کی احاطہ عدالت میں ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔

  • کراچی:عبید کےٹوکوشناختی پریڈ کیلئےعدالت پیش کردیا گیا

    کراچی:عبید کےٹوکوشناختی پریڈ کیلئےعدالت پیش کردیا گیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے عبید عرف کے ٹو کو شناختی پریڈ کیلئے سٹی کورٹ پولیس نے پہنچا دیا گیا۔

    فیڈرل بی ایریا تھانے کی پولیس نے رینجرز کی سخت سیکیورٹی حصار میں ملزم کو عدالت پہنچایا ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل علی سلیمان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    ملزم پر الزام ہے کہ اس نے پولیس اہلکار کامل مرتضیٰ کو یوسف پلازہ کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا اگر شناختی پریڈ ہوئی تو ملزم کو گواہ شناخت کریں گے۔

    اس سے قبل ملزم عبید کے ٹو کو پیشی کے دوران عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، جہاں عدالت کی ہدایت پر ملزم سے اہلیہ ، بہن اور بچے کی احاطہ عدالت میں ملاقات بھی کرائی گئی تھی۔