Tag: Obama

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو غدار قرار دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو غدار قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا۔

    2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں غدار قرار دے دیا، منگل کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما نے اپنی گینگ کے ساتھ مل کر الیکشن میں روسی مداخلت کا الزام لگایا تھا، اوباما کی گینگ میں جو بائیڈن، ہیلری کلنٹن اور ان کے دیگر ساتھی شامل ہیں جنھوں نے الیکشن چوری کیا۔ روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے سابق صدر بارک اوباما پر ’’غداری‘‘ کا الزام لگایا، اور بغیر ثبوت فراہم کیے کہا کہ اوباما اس گروپ کے سرخیل تھے جس نے انھیں روس کے ساتھ جھوٹے طور پر منسلک کیا اور 2016 کی ان کی صدارتی مہم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

    امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ الیکشن میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، تاہم دوسری طرف سابق صدر اوباما نے صدر ٹرمپ کا 2016 کے الیکشن سے متعلق بیان مسترد کر دیا ہے۔ سابق صدر نے ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل جیفری ایپسٹین کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔


    عباس عراقچی کا انٹرویو، ٹرمپ نے سی این این سے معافی کا مطالبہ کر دیا


    اوباما کے ترجمان نے ٹرمپ کے دعوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ عجیب و غریب الزامات مضحکہ خیز اور خلفشار کی ایک کمزور کوشش ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ جنوری 2017 میں شائع ہونے والی امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے ایک جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا، کہ روس نے سوشل میڈیا کی غلط معلومات، ہیکنگ اور روسی بوٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم کو نقصان پہنچانے اور ٹرمپ کو تقویت دینے کی کوشش کی۔ تاہم جائزے میں کہا گیا تھا کہ اس کوشش کا اثر محدود تھا، جب کہ ایسا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا جس سے پتا چلتا ہو کہ ماسکو کی کوششوں نے ووٹنگ کے نتائج کو حقیقتاً تبدیل کیا۔

  • سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    سابق صدر اوباما اور نینسی پلوسی نے بھی صدر بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر اوباما اور امریکا کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن کو آئینہ دکھا دیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق اسپیکر نینسی نے جوبائیڈن سے صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ الیکشن نہیں جیت سکتے، وقت کم ہے اس لیے وہ فیصلے کا اعلان کریں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق دونوں نے صدر بائیڈن کو مقبولیت میں کمی کے سروے رپورٹس سے بھی آگاہ کردیا، اور عوامی سروے کے بارے میں بتایا کہ اکثریت سمجھتی ہے کہ آپ ٹرمپ کو شکست نہیں دے سکتے۔

    امریکی اخبار کے مطابق ذرائع نے ایک سینئر ڈیموکریٹ مشیر کے حوالے سے بتایا کہ جوبائیڈن اپنے ساتھیوں کی تجاویز پر اب سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں، یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوبائیڈن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی الیکشن کے لیے کوئی نیا امیدوار سامنے لایا جا سکتا ہے۔

  • بائیڈن کی کامیابی کیلئے اوباما کے بعد کلنٹن نے بھی کمر کس لی

    بائیڈن کی کامیابی کیلئے اوباما کے بعد کلنٹن نے بھی کمر کس لی

    امریکی صدر بائیڈن کی انتخابی مہم میں سابق صدور بھی شامل ہوگئے، نیویارک میں انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ میں اوباما اور کلنٹن نے حصہ لیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدور اوباما اور کلنٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بائیڈن کودوبارہ صدرمنتخب کرائیں، فنڈ ریزنگ تقریب انتخابی مہم کیلئے 26 ملین ڈالر جمع کیے گئے ہیں۔

    سابق صدرٹرمپ نے بائیڈن کے فنڈریزنگ ڈنر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو متوسط طبقے کی بجائے ارب پتی افرادکی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اوباما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے۔

    روس بڑی دہشتگردی سے بال بال بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں۔

  • بائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے اوباما متحرک ہوگئے

    بائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے اوباما متحرک ہوگئے

    امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کیلئے سابق امریکی صدر اوباما متحرک ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نینسی پلوسی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے طویل ملاقات کی۔

    اوباما کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو نومبر میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچائیں گے۔ ڈیموکریٹس کو صدارتی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل کام کرنا ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث کئی بحران پیدا ہوئے۔

    پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں صدر بائیڈن خود انتخابی مہم چلانے کے بجائے سابق صدر سے مدد مانگ رہے ہیں۔

    غزہ میں قحط کی صورتحال، عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کردیا

    ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض نے کہا کہ اوباما اور بل کلنٹن انتخابی مہم کیلئے فنڈ ریزنگ بھی کریں گے۔ یہ معمول کی بات ہے۔

  • بائیڈن شرمندہ ہو گئے، ویڈیو وائرل

    بائیڈن شرمندہ ہو گئے، ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں ایک اہم تقریب کے دوران جب لوگوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو بری طرح نظر انداز کیا تو ان کی حالت عجیب ہو گئی، اور وہ پریشانی اور شرمندگی میں ادھر ادھر دیکھنے لگے۔

    ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو حیران کر دیا، بارک اوباما سابق صدر ہو چکے ہیں لیکن وائٹ ہاؤس میں ان کی مقبولیت تاحال برقرار ہے، سابق اور موجودہ صدور جب منگل کو ایک تقریب میں اکھٹے ہوئے تو ہر شخص اوباما کے گرد دکھائی دیا اور بائیڈن بری طرح نظر انداز ہوئے۔

    ویڈیو میں جو بائیڈن کو کھوئے کھوئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، پریس اور دیگر شہری جوبائیڈن کو نظر انداز کر کے اوباما کی طرف بھاگے، اس پر امریکی صدر حیران پریشان یہ منظر دیکھتے رہ گئے، انھوں نے ایک موقع پر پیچھے مڑ کر دیکھا اور مایوس ہو کر چل دیے۔

    ویڈیو میں 79 سالہ بائیڈن کو نرم غصے میں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تقریب میں موجود لوگ انھیں نظر انداز کر کے 60 سالہ اوباما کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔

    واضح رہے کہ بارک اوباما امریکا کے 43 ویں صدر تھے، اور جو بائیڈن ان کے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے، جو بائیڈن نے اوباما کو ان کے ادارے ‘اوباما کیئر’ کی بارہویں سالگرہ منانے کے لیے وائٹ ہاؤس میں دعوت دی تھی۔

    بری طرح نظر کیے جانے سے قبل بائیڈن اور اوباما نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے گزشتہ دور حکومت کے حوالے سے خوب مذاق کیا، انھوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور قہقہے بھی لگائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر جب لوگوں نے اوباما کو گھیر رکھا ہے اور بائیڈن کملا ہیرس کے ساتھ پیچھے کھڑے ہیں اور بار بار کچھ کہنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتا، تو اس موقع پر انھوں نے اوباما کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔

  • سابق امریکی صدر باراک اوباما کرونا وائرس کا شکار

    سابق امریکی صدر باراک اوباما کرونا وائرس کا شکار

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں گلےمیں تکلیف تھی، ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آیا، تاہم طبیعت بہتر ہے۔

    بارک اوباما نے بتایا کہ شکر ہے اُنہوں نے اور اہلیہ نے کرونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشعال اوباما کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا۔

    سابق امریکی صدر نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کرونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔

    ادھر پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں 400 سے زائد کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 31 ہزار 201 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 462 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.48 فیصد رہی۔

  • بل گیٹس، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

    بل گیٹس، ایلون مسک سمیت اہم شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

    سان فرانسسکو : سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق امریکی صدر براک اوباما، ایلون مسک اور بل گیٹس سمیت متعدد ارب پتی افراد اور کئی معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا گیا۔

    ہپیکرز کی جانب سے مذکورہ شخصیات سے ان کے اکاؤنٹس بحال کرنے کیلیے بٹ کوائن کا مطالبہ بھی کیا ہے، بدھ کی شب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بہت سارے ٹاپ اکاؤنٹس ہیک ہونے اور ہیکرز کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کا مطالبہ کیا۔

    جس کے بعد ٹوئٹر نے کچھ صارفین کی ٹویٹ کرنے، پاس ورڈ کو دوبارہ ترتیب دینے اور دیگر غیر مخصوص اکاؤنٹ فنکشنز کو استعمال کرنے کی صلاحیت کچھ وقت کیلئے محدود کردی تھی جسے بعد ازاں بحال کردیاگیا۔

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک کی ٹویٹ سے پہلے یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا کہ ‘میں بہت خوش ہوں اور جو بھی میرے بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو میں اسے دگنی رقم واپس کروں گا، آپ مجھے ایک ہزار ڈالر بھیجیں، میں آپ کو دو ہزار ڈالر واپس بھیجوں گا اور یہ میں صرف اگلے تیس منٹ کروں گا۔

    حالانکہ دونوں اکاؤنٹس سے بٹ کوائن والی ٹویٹس فوراً حذف کر دی گئی تھیں لیکن مسلسل اسی نوعیت کی دوسری ٹویٹس بھی کی جا رہی تھیں۔
    کریپٹو کرنسی کے شریک بانی کیمرون نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا: ’یہ ایک دھوکہ ہے، اس میں حصہ نہ لیں۔ دوسرے بڑے کریپٹو ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ایسے ہی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ چوکس رہیں۔‘

    کریپٹو کرنسی میں ہونے والی لین دین کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ’بلاک چین ڈاٹ کام‘ نے بتایا کہ اب تک 12.58 بٹ کوائنز جن کی مالیت تقریباً 116،000 ڈالر ہے، کو ان ای میلز پر بھجوا دیا گیا ہے جن کا ذکر ہیک شدہ ٹویٹس میں کیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹوئٹر پر اس طرح حملہ ہوا ہو اور معروف شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہوں۔

    ماضی میں ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا اکاؤنٹ بھی ایسے ہی متاثر ہوا تھا اور اس کے علاوہ بڑی اور معروف کمپنیوں کے اکاؤنٹ پر بھی اسی طرح ہیکنگ کے حملے ہو چکے ہیں۔

  • ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، کم ڈاروچ

    ٹرمپ نے اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، کم ڈاروچ

    لندن : سابق برطانوی سفیر کم ڈاروچ نے ٹرمپ کے خلاف نیا پنڈوراباکس کھولتے ہوئے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام میں کہا کہ’ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان بی بھی نہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی سفیر کم ڈاروچ نے اپنی حکومت کو خفیہ پیغام کے ذریعے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما سے حسد میں ایران نیوکلیئر ڈیل ختم کی، امریکی صدر کا نیوکلیئر ڈیل ختم کرنا سفارتی غارتگری ہے، جان بولٹن کے انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہوناہی تھا۔

    امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر سر کم ڈاروچ کا اپنی حکومت کے نام 2018 میں بھیجا گیا خفیہ پیغام منظر عام آگیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکا کو ایران ڈیل پر قائم رکھنے کے لیے وائٹ ہاوس کا دورہ کیا تھا تاہم وہ صدر ٹرمپ کو ڈیل پر قائم رکھنے میں ناکام رہے تھے۔

    ڈاوننگ اسٹریٹ کو بھیجے گئے پیغام میں سر کم ڈاروچ نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران ڈیل کے معاملے پر خود ان کے مشیروں کی رائے میں بھی اختلاف تھا مگر جان بولٹن کے ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بننے کے بعد یہ ہونا ہی تھا۔

    سر ڈاروچ نے کہا کہ نوبت یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران پر نئی پابندیوں کے سوا کوئی پلان بی بھی نہیں۔

  • میلانیا کی مسکراہٹ پر لوگ حیران

    میلانیا کی مسکراہٹ پر لوگ حیران

    واشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول باربرا بش کی آخری رسومات کے موقع پر خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی مسکرانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر بے حد حیرانی کا اظہار کیا، لوگ دراصل اس لیے حیران تھے کہ میلانیا کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ہوتے ہوئے کبھی بھی مسکراتے نہیں دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں باربرا بش کی آخری رسومات کے موقع پر خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوباما ایک ساتھ بیٹھے ہیں۔

    بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے اوباما نے اپنی فطری پرمزاح طبیعت کے باعث کوئی ایسی بات کہی جس پر میلانیا بے ساختہ مسکرا اٹھیں۔

    تاہم ان کے مسکرانے کو سوشل میڈیا پر بہت حیرت سے دیکھا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شخص نے لکھا، ’یہ تصویر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ نہ کریں، انہیں یہ سوچ کر نفرت ہوجائے گی کہ اتنے سالوں میں میلانیا اگر پہلی بار مسکرائیں تو اوباما کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے‘۔

    ایک صارف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری اور باربرا بش کی آخری رسومات کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’بوجھیں کون سی تصویر آخری رسومات کے موقع پر لی گئی‘۔

    ایک اور شخص نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ہم میلانیا کو خوش دیکھ رہے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا وہ اوباماز کے ساتھ آخری رسومات کی تقریب میں اتنی خوش ہیں جتنی وہ اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں خوش نہیں۔

    ایک شخص نے لکھا، ’کیا اپ نے میلانیا کو اس قدر خوش اور پرسکون کبھی اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا ہے‘؟

    ایک اور شخص نے صدر ٹرمپ کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی طرف سے لکھا، ’میلانیا میرے مذاقوں پر کیوں نہیں ہنستی، کیا اسے لگتا ہے اوباما مجھ سے زیادہ مزاحیہ ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ

    اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا،ٹرمپ کاٹوئٹ

    واشنگٹن : صدرٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کومنسوخ کرنے کا بہانہ سابق صدراوباما کے فیصلے کوبنالیا اور کہا کہ اوباما انتظامیہ نے بہترین جگہ پرواقع امریکی سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچ دیا اس لئے نئے سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ کے دورے کو منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اوباما کے فیصلے کا مخالف ہوں اس لئے دورہ برطانیہ منسوخ کیا۔

    ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اوباما انتظامیہ نے لندن میں بہترین جگہ پرواقع سفارتخانہ کوڑیوں کے مول بیچا، 1.2 بلین ڈالرز میں نئی جگہ خرید کر نیا سفارتخانہ بنایا گیا، میں اس سفارتخانے کا افتتاح نہیں کروں گا۔

    خیال رہے کہ صدرٹرمپ کوآئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کرنا تھا لیکن اب ان کی جگہ ریکس ٹلرسن برطانیہ جائیں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کوخدشہ تھا برطانیہ میں ان کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی صدر کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات بھی طے نہیں ہوسکی تھی۔

    یاد رہے کہ سفید فام مسلمان مخالف انتہاپسندگروپ کی ویڈیوشئیرکرنے اور ان کی حمایت پرصدرٹرمپ کوکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ متعدد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے امریکی صدرکا سرکاری دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔


    برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ


    اس سے قبل ٹرمپ کے مسلم ممالک کے خلاف بیان اوراقدامات پر  برطانوی عوام نے ٹرمپ کو برطانیہ آنے سے روکنے کیلئے پٹیشن پر دستخط کئے تھے۔

    برطانوی شہریوں نے پٹیشن سائن کرکے حکومت کے آگے مطالبہ رکھا ہے کہ وہ ٹرمپ کو برطانیہ نہ آنے دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔