Tag: obesity

  • اچھے مارکس وزن کم کرنے پرملیں گے: چینی یونی ورسٹی کا لالچ

    اچھے مارکس وزن کم کرنے پرملیں گے: چینی یونی ورسٹی کا لالچ

     بیجنگ: چین کے  نوجوانوں میں موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے ایک چینی یونیورسٹی نے امتحان میں اچھے مارکس کو طالب علموں کے ان کے وزن میں کمی سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صوبے ژنگ جو کی ایک یونیورسٹی نے شاگردوں کو متنبہ کردیا کہ اگر انہیں امتحان میں اچھےمارکس چاہئیں تو وہ اپنا وزن کم کریں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی نے ایک ایسا نظام مرتب کیا ہے جس سے طلبہ کے گریڈ کا 60 فیصد حصہ ان کے وزن میں کمی کے حساب سے جبکہ 40 فیصد نمبرز نصابی سرگرمیوں پر دیے جائیں گے۔

    طالب علم اگر مکمل نمبرز حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مخصوص عرصے میں اپنا وزن 7 فیصد تک کم کر کے دکھانا ہوگا۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا تاکہ چین میں جنک فوڈ کے بے تحاشہ استعمال کے باعث ہونے والے موٹاپے کی شرح میں کمی کی جاسکے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس پر پابندی

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کے مطابق سنہ 2030 تک چین میں ہر 4 میں سے 1 بچہ موٹاپے کا شکار ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موٹاپے کے منفی اثرات

    موٹاپے کے منفی اثرات

    ہم میں سے بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ موٹاپا صرف دل کی بیماریوں اور ذیابیطس کا سبب بنتا ہے لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ موٹاپا کینسر سمیت اور بھی کئی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق مثانے، گردے، جگر کی بیماریوں اور کینسر کی کئی اقسام کی افزائش میں موٹاپا 10 فیصد حصہ ادا کرتا ہے۔

    صرف یہی نہیں بلکہ موٹاپا زندگی کے ہر مرحلے میں اپنے منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ موٹاپے کے اور کیا کیا منفی اثرات ہیں۔

    :کینسر

    cancer
    امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق ہر سال موٹاپے کی وجہ سے کینسر کے 34 ہزار اضافی کیسز سامنے آئے۔

    :میگرین

    o2

    ماہرین کی تحقیق کے مطابق ایک عام آدمی کو سر کا درد ہوسکتا ہے لیکن موٹاپے کا شکار افراد شدید قسم کے میگرین کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق موٹاپے کا شکار 81 فیصد افراد میگرین کا شکار پائے گئے۔

    :نیند کی کمی

    sleep
    ماہرین کے مطابق موٹاپے اور نیند کی کمی کا گہرا تعلق ہے۔ موٹاپا آپ کی نیند پر اثر انداز ہوتا ہے۔ آپ کم خوابی کا شکار ہو سکتے ہیں یا آپ کو گہری نیند نہیں آئے گی۔ یاد رہے کہ جسم کی ضرورت سے کم نیند ہارٹ اٹیک سمیت دیگر کئی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔

    :حمل سے متعلق مسائل

    o4
    موٹاپے کا شکار خواتین حمل کے حوالے سے مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہوسکتی ہیں۔ موٹی خواتین کے یہاں پیدائش قبل از وقت بھی ہوسکتی ہے جو ماں اور بچے دونوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    :کم تنخواہ

    o5
    موٹاپے کا شکار افراد مالی مسائل کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔ موٹے افراد کم کام کرتے ہیں یا جلدی تھکن کا شکار ہوجاتے ہیں چنانچہ وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا پاتے یوں ان کی آمدنی اس سے متاثر ہوتی ہے۔

    :تضحیک کا شکار ہونا

    fat
    موٹے افراد اپنے موٹاپے کے باعث اکثر اپنے ساتھیوں کے مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔ زیادہ حساس افراد اس مذاق سے شدید متاثر ہوتے ہیں اور ان میں احساس کمتری سمیت کئی قسم کے منفی احساسات پیدا ہوسکتے ہیں۔

  • بچوں میں موٹاپے کوکم کرنے کا موثرطریقہ

    بچوں میں موٹاپے کوکم کرنے کا موثرطریقہ

    واشنگٹن: آپ چاہے کتنی ہی مزیدار سبزی بنالیں آپ کے بچے انہیں نا پسند ہی کرتے ہیں، کیا آپ بھی ایسا ہی محسوس

    کرتے ہیں؟

    جی نہیں! امریکی ریاست میساچیوٹس میں بچوں پرہونے والی جدید تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ماہرشیف کی نگرانی میں

    لذیز سبزی تیارکرانے پربچوں نے پہلے سے 30 فیصد زیادہ سبزی کھانا شروع کردی۔

    یہ تحقیق امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنی ویب سائٹ پرشائع کی ہے اوراس کا مقصد بچوں میں موٹاپے سے لڑنے

    کا عزم پیدا کرنا ہے۔

    تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کی خوبصورت گارنشنگ کے بھی مثبت اثرات ہوتے ہیں لیکن وہ دیرپا نہیں ہوتے۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسکول میں تیار کیے جانے والے کھانوں ک لذیذ ہونا بے حد ضروری ہے۔

    امریکہ میں تقریباً 32 ملین بچے اسکولوں میں روزانہ کھانا کھاتے ہیں اوروہ اپنی آدھی سے زیادہ کیلیوریز اسکول میں

    بنے ہوئے کھانے سے حاصل کرتے ہیں۔