Tag: Observe

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جموریہ ‘یوم سیاہ’ کے طورپر منانے کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم جموریہ ‘یوم سیاہ’ کے طورپر منانے کا اعلان

    سری نگر : حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے 26 جنوری کو بھارت کا یوم جموریہ یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کردیا ہے، کشمیری قابض بھارت کیخلاف پر امن احتجاج سے اپنے غصے کا اظہارکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، وادی میں لاک ڈاؤن کوایک سو تہتر روز ہوگئے اور معمولات زندگی بحال نہ ہوسکی، تعلیمی ادارے ، تجارتی مراکز اور ٹرانسپورٹ سروس بند ہے۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے جبکہ شدید سردی میں گھروں میں محصورکشمیری دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کا شکارہیں۔

    پلواما میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا،نوجوان کو گھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ پلواما سمیت دیگر اضلاع میں ناکہ بندی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ،یوم احتجاج کے طورپرمنایا جائے گا، کشمیری قابض بھارت کیخلاف پرامن احتجاج سے  اپنے غصے کا اظہار کریں گے جبکہ حریت کانفرنس سمیت کشمیری تنظیموں نے26 جنوری کو بھارت کا یوم جموریہ یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز پلواما میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیددونوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے کرفیوکی پابندیاں توڑ کرشرکت کی تھی۔

  • دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے کا تہوار  منارہی ہے

    دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے کا تہوار منارہی ہے

    کراچی : مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے ، اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منارہی ہے، اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صلیبی موت کی یاد کو گڈ فرائیڈے کے نام سے جانا جاتا ہےم اس روز خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد دراصل کرائسٹ کے ان دکھوں کو یاد کرنا ہے، جو انہوں نے اپنی صلیب پر سہے اور ان کے منہ سے ادا کیے گئے سات کلمات کی اہمیت کو سمجھنا ہے۔

    مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔

    مسیحی برادری اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائے گی، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں، ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔

    ایسٹرکی تاریخ


    ایسٹر کو عیسائیوں کا دوسرے سب سے بڑے تہوار کی حیثیت حاصل ہے جوکہ ان کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پھر سے جی اٹھنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مدتوں‌ اس کی تاریخ میں اختلاف رہا۔

    سنہ 325ء میں رومی بادشاہ، قسطنطین اول نے ایشیائے کوچک (ترکی) کے مقام پرازنک میں عیسائی علما کی ایک کونسل بلائی جسے نائسیا کی پہلی کونسل کہتے ہیں۔ لیکن یہ کونسل بھی ، مشرقی اور مغربی کیلنڈوں ‌میں اختلاف کے باعث کوئی متفقہ تاریخ مقرر نہ کرسکی۔

    آرتھوڈاکس ایسٹرن چرچ ایسٹرکی تاریخ کا تعین جولین کیلنڈر سے کرتا ہے۔ مغربی ممالک میں یہ تہوار 22 مارچ سے 25 اپریل تک کسی اتوار کو منایا جاتا ہے۔

    کچھ محققین کے مطابق ایسٹر موسم بہار کی اینگلو سیکسن دیوی تھی اور یہ جشن دراصل بہار کا جشن ہے جو یسوع مسیح کی ولادت سے قبل بھی منایا جاتا تھا۔ ہندوستان میں یہ تہوار ہولی کے نام سے، انہیں دنوں اوراسی طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ایران میں اسے نوروز کہتے ہیں اور وہاں یہ 21 مارچ کو منایا جاتا ہے۔

  • دورانِ پی ایس ایل 4 ، بچوں میں سرطان اور  چھاتی کے سرطان  کی آگاہی کے دن منائے جائیں گے

    دورانِ پی ایس ایل 4 ، بچوں میں سرطان اور چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے دن منائے جائیں گے

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کا میدان سجنے والا ہے ، دوران پی ایس ایل 4 بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ، پی ایس ایل 4 کےدوران بچوں اورچھاتی کےسرطان کے دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بچوں کے سرطان کی آگاہی کا دن پندرہ فروری کو منایا جائے گا جبکہ چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لیے پنک ربن ڈے دس مارچ کو منایا جائے گا۔

    بچوں کے سرطان کی آگاہی کے روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان میچز ہوں گے، پندرہ فروری کو چاروں ٹیمیں گولڈن ربن پہنیں گی اور دبئی سٹیڈیم کو بھی اسی مناسبت سے سجایا جائے گا۔

    دس مارچ کو کراچی میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز جبکہ لاہورمیں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پنک ربن ڈے منائیں گی، ان میچز کے دوران چاروں ٹیمیں اپنے بازووں پر پنک ربن پہنیں گی۔

    میچز میں کمنٹیٹرز بھی ربن پہنیں گے، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم اور وکٹوں کوبھی پنک ربن ڈے کے حوالے سے سجایا جائے گا۔

    خیال رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فورکا شاندار آغاز کل دبئی میں ہوگا، افتتاحی میچ دومرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹیڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔

  • ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں اور دنیاوی کام چھوڑ کے اپنے پرودگار سے لو لگا لیتے ہیں۔

    متعفکین بیسویں روزے کو نمازِمغرب سے اعتکاف کی نیت کرکے عبادت میں مشغول ہوجاتے ہیں، معتکفین اکیسویں شب سے شروع ہونے والی طاق راتوں میں خصوصی عبادات نوافل ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔

    خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے جب کہ خواتین گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔

    ملک بھر کی بڑی مساجد میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • علاقائی ثقافت کا فروغ، گلگت بلتستان میں کلچر ڈے کا انعقاد

    علاقائی ثقافت کا فروغ، گلگت بلتستان میں کلچر ڈے کا انعقاد

    گلگت / بلتستان: علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سرکاری سطح پر ٹوپی شانٹی ڈے کے انعقاد پر صوبے میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سرکاری سطح پر ٹوپی شانٹی ڈے منایا گیا، اس ضمن میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

    gilgit

    علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہیلی چوک جوٹیال سے لے کر سٹی پارک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ثقافت کے رنگ بکھیرتے ہوئے علاقائی موسیقی پر رقص کیا۔

    gilgit

    ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و وزیر اعلیٰ گلگت، بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا کہ ’’زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں، صوبے کی عوام نے یہ دن منا کر اپنا زندہ ہونے کا ثبوت دیا جو خوش آئند ہے‘‘۔

    gilgit-2

    اس تقریب میں سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی جبکہ ریلی میں شریک ہونے والے شرکاء کے لیے میوزیکل پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

    gilgit-1

    قبل ازیں منتخب گورنمنٹ کی جانب سے یکم ستمبر کو یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں تاریخ ملتوی کرتے ہوئے اس کی نئی تاریخ مقرر کی گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا مقصد مقامی ثقافت اور گلگت بلتستان کی ثقافتی روایات کی بھرپور تشہیر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں اس علاقے کی روایات کو متعارف کروایا جاسکے۔