Tag: occupied kashmir

  • مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ برقرار

    مقبوضہ کشمیر : مسلح افراد کا سرکاری عمارت پر قبضہ برقرار

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں دو روز گزر جانے کے باوجود مسلح حملہ آوروں پر قابو نہ پایا جاسکا، مسلح افراد کی فائرنگ سے چار بھارتی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پام پور میں مسلح افراد نے ہفتے کو بھارتی ریزو پولیس کے قافلے پر حملہ کیا تھا اور پھر قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہو گئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد دو سے چار ہے، انہوں نے عمارت میں موجود سو سے زائد ملازمین کو عمارت نے نکلنے کی اجازت دیدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مسلح افراد نے پہلے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اور کریکر پھینکا جس کے بعد وہ قریبی سرکاری عمارت میں داخل ہوگئے جبکہ قابض بھارتی فوج نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں اب تک کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو مقامی آبادی کی حمایت حاصل ہے جو بھارت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    مظاہرین نے بھارتی پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

  • مقبوضہ کشمیر: مسجد میں دھماکہ، 10نمازی زخمی

    مقبوضہ کشمیر: مسجد میں دھماکہ، 10نمازی زخمی

    مقبوضہ کشمیر: مسجد میں دھماکے سے دس نمازی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسجد میں نمازِ فجر کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دس نمازی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک بم ناکارہ بنادیا گیا۔

    دھماکا خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا، نماز کی ادائیگی کے بعد ایک نمازی نے دھاتی گلاس کو اٹھایا تو وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    پولیس نے مسجد کے احاطے سے ایک اور گرینیڈ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔

  • پاکستانی پرچم کا سبزرنگ ’ہمارے لہو‘کا حصہ ہے: کشمیری عوام

    پاکستانی پرچم کا سبزرنگ ’ہمارے لہو‘کا حصہ ہے: کشمیری عوام

    کراچی: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ایامِ عید الفطر پربھی جاری رہے جن کی داستانیں کشمیری عوام ٹویٹرپردکھا رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ردعمل میں کشمیریوں نے پاکستان سے یکجہتی اظہار انتہائی شدومد سے کیا جارہا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں جا بجا پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں، بھارت مخالف نعرے دیواروں کی زینت بن رہے ہیں اور جا بجا پاکستانی پرچم لہرائے جانے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    ان واقعات کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معصوم کشمیری عوام پر غاصب بھارتی فوج کے مظالم کا ٹرینڈ پاکستان میں پہلے نمبر گردش کررہا ہے۔


    #KashmirBleedsGreen


    twitter

     

     

  • بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پرمسرت عالم کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے اور ہفتہ کو پوری وادی میں ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک اجلاس آج سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوں کے قتل کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔

    مسرت عالم بٹ کو رواں مہینے کی سترہ تاریخ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ایک جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے اور پاکستانی پرچم لہرانے کا الزام ہے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کوان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے بعد انہیں بڈگام پولیس اسٹیشن سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چِیئرپرسن مشعال ملک نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں کی الگ بستیاں بسانے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت جموں میں دیگر علاقوں سے ہندو پنڈت لا کر آباد کر رہی ہے ۔جو مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہے ۔

    اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمو ں و کشمیر میں ہندو و مسلم مل جل کر رہتے ہیں جو بھارتی حکومت کے لئے نا قابل قبول ہے۔

    حکومت معاملے کی حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر بحث لائے اورعالمی سطح پر اس حوالے سے لابنگ کرے۔

    حکومت معاملے کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری امن پسند قوم ہے بھارت انہیں آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہا ہے ۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

    سرنگر: مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ حریت کانفرنس اور دیگرجماعتوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اٹھارہ حلقوں کے لئے ہونے والے نام نہاد انتخابات میں ایک سوپچھترامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارہ لاکھ ہے جن کے لئے انیس ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

    کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔