Tag: occupied kashmir

  • مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا ہیں، سراج الحق

    مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا ہیں، اس کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفراء سے ملاقات کے موقع پر کہی، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل اور قبرستان بن چکا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں انسانی المیہ روکنے کیلئے دنیا بھر کے سفیروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک نہیں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نیلسن منڈیلا موجود ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر یو این اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، جب مشرقی تیمور، مغربی سوڈان دیگر ممالک میں استصواب رائے ہوسکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر میں کیوں نہیں؟

    امیرجماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی اور خوشحال زندگی سے محروم ہیں۔

  • مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان

    نئی دہلی: مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مزید 18 کمپنیاں تعینات کرنے جا رہی ہے۔

    سی آر پی ایف کی تقریباً 18سو سی آر پی ایف اہل کار وں کو خاص طو ر پر جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

    کشمیر سے متعلق ماہرین کا خیال ہے کہ بھارت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ماضی کی طرح فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے اور 18 کمپنیوں کی اضافی تعیناتی اس گیم کا حصہ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منا رہے ہیں

    دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرائے۔

  • بھارتی حکومت کا محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم

    بھارتی حکومت کا محبوبہ مفتی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم

    سری نگر: بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کو سری نگر میں قائم سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا حکم جاری کردیا

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے محبوبہ مفتی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے فیئر ویو رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

    فیئر ویو کا سرکاری بنگلہ محبوبہ مفتی اور ان کے والد مفتی محمد سعید کے استعمال میں اس وقت سے ہے جب وہ وزیراعلیٰ تھے۔

    اس سے قبل بھی مقبوضہ ریاست کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے بھی سرکاری رہائش کو خالی کرایا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ 2020 میں مرکزی حکومت نے ریاست میں سابق وزرائے اعلیٰ کو تاحیات سرکاری رہائش کی سہولت کی اجازت دینے والے قانون میں تبدیلی کر دی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے

    سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے جموں و کشمیر کے لوگ بھی آج پاکستان کا یوم آزادی منا رہے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام آج پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔

    بڑی تعداد میں بھارتی فورسز، پولیس اہل کاروں، ڈرونز اور نگرانی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور خطہ جموں کے کئی علاقوں میں 14 اگست کی آدھی رات کو پاکستان سے محبت کے اظہار میں پاکستانی پرچم لہرائے۔

    کشمیریوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بھی لگائے۔

    کشمیریوں نے سرینگر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی پر بھارتی افواج کی طرف سے جوابی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے پٹاخے پھوڑے، باوجود یہ کہ بھارتی فورسز نے کل بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ علاقے کو فوجی چھاؤنی اور ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    نوجوانوں نے بارہمولہ اور بڈگام کے علاقوں میں وہ بھارتی جھنڈے بھی جلائے جو بھارتی حکام نے انھیں زبردستی دیے تھے، واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری کل بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

    حریت رہنما عبدالحمید لون نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے، نوجوانوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم نہ کر سکا۔

  • مقبوضہ کشمیر دو بھارتی فوجی گرینیڈ پھٹنے سے جہنم واصل

    مقبوضہ کشمیر دو بھارتی فوجی گرینیڈ پھٹنے سے جہنم واصل

    جموں و کشمیر کے مینڈھر سیکٹر میں گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک آرمی کیپٹن اور ایک جے سی او، جب کہ واقعے میں کئی جوان بھی زخمی ہوئے۔

    جموں کے پی آر او ڈیفنس نے میڈیا کو بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر کشمیری حریت پسندوں کیخلاف کاروائی کیلئے حکمت عملی مرتب کررہے تھے۔

    ہلاک ہونے والے آرمی کیپٹن کی شناخت آنند اور جے سی او بھگوان کے نام سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جولائی کو ضلع پونچھ کے ہی جولاس فائرنگ رینج میں دھماکہ ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے۔

    ان میں سے ایک فوجی دوران علاج دم توڑ گیا تھا، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پونچھ کے جولاس فائرنگ رینج میں فورسز اہلکار ٹریننگ میں مصروف تھے۔

  • مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا: سردار تنویر

    مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا: سردار تنویر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا ہے کہ مودی سن لے کشمیری بھارت کی تمام چالوں سے واقف ہیں، بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر کے موقع پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    سردار تنویر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی پیکج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کریں گے، مودی سن لے کشمیری بھارت کی تمام چالوں سے واقف ہیں۔ کشمیری 75 سال سے جو قربانیاں دے رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں کشمیری شاہراہ جمہوریت پر بھرپور احتجاج کریں گے، آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

    سردار تنویر کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے، کشمیریوں کے لیے ہر دن یوم سیاہ ہے۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: ڈھائی سال میں سینکڑوں کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: ڈھائی سال میں سینکڑوں کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے 500 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد قابض بھارتی فوج نے وادی میں مظالم کی انتہا کردی، 5 اگست 2019 کے بعد سے ریاستی دہشت گردی میں 566 کشمیری شہید کیے جاچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہدا میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک بھارتی مظالم سے 2 ہزار 240 کشمیری زخمی ہوئے، قابض فوج نے حریت رہنما اشرف صحرائی کو دوران حراست شہید کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سرینگر اور بڈگام سمیت کئی علاقوں میں تلاشی کے نام پر شہریوں کا جینا مشکل کر دیا گیا۔

  • سنہ 2021 مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا ایک اور سال

    سنہ 2021 مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا ایک اور سال

    سرینگر: سال 2021 مقبوضہ کشمیر کے لیے ظلم و ستم کا ایک اور سال رہا، گزشتہ برس بھارت قابض فوج نے 200 سے زائد شہریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2021 میں 210 کشمیریوں کو شہید کیا، شہید کشمیریوں میں 5 خواتین اور 5 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

    65 افراد کو فرضی مقابلوں اور حراست میں شہید کیا گیا، سید علی گیلانی کا انتقال بھی مسلسل نظر بندی کے دوران ہوا، 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے یتیم ہوئے، 13 خواتین کو بدسلوکی یا بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 67 رہائشی مکانات اور دیگر عمارات کو تباہ کیا، مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 487 افراد زخمی ہوئے۔

    سنہ 2021 میں خرم پرویز سمیت 2 ہزار 7 سو 16 افراد کو گرفتار کیا گیا، سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں 45 ہفتوں تک نماز جمعہ کی اجازت نہ دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق صرف دسمبر 2021 میں بھارتی فوجیوں نے 31 کشمیریوں کو شہید کیا، شہادتوں سے ایک خاتون بیوہ اور 2 بچے یتیم ہوئے، ایک ماہ میں 94 نوجوان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں 33 برس کے دوران 95 ہزار 948 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا، رواں ماہ جعلی کارروائیوں اور تلاشی کی آڑھ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے، قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

    گزشتہ روز بھی قابض فورسز نے 3 کشمیریوں کو نشانہ بنایا تھا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارتی فوج نے 6 نہتے کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق رواں ماہ جعلی کارروائیوں اور تلاشی کی آڑھ میں 24 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دن کے دوران مقبوضہ وادی میں 6 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے مقبوضہ وادی میں جعلی مقابلوں کی تحقیقات کروائیں۔

  • برطانوی ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    برطانوی ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی

    لندن: برطانوی ہاؤس آف کامنز نے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر وضاحت طلب کرلی، خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا پردہ چاک کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن لندن کو خط لکھ دیا۔ خط برطانوی درالعوام کے 28 ارکین کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

    برطانوی درالعوام نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی کارکن خرم پرویز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ خرم پرویز کی گرفتاری کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا گیا ہے، خرم پرویز کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جائیں اور معاملے کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں۔

    برطانوی درالعوام کا کہنا تھا کہ خرم پرویز دہشت گرد نہیں بلکہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ 2 سال میں ڈھائی ہزار بے گناہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی تشویش ناک اطلاعات ہیں۔ بے گناہ کشمیریوں کو مبینہ دہشت گرد بنا کر مار دیا جاتا ہے جبکہ مرنے والے تمام عام شہری ہوتے ہیں۔

    برطانوی درالعوام نے اپنے خط میں مذکورہ تمام واقعات پر بھارتی ہائی کمیشن سے وضاحت بھی طلب کرلی۔