Tag: occupied kashmir

  • مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے کئی گھر نذرِ آتش کر دیئے

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے کئی گھر نذرِ آتش کر دیئے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے کئی گھروں کو آگ لگا دی جبکہ فائرنگ کرکے ایک نواجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، غاصب فوج نے کارروائی کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد سے کئی گھروں کو نظرِ آتش کر دیا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے خلاف سراپا احتجاج کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے وار کئے ، جس کے باعث متعداد نوجوان زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب راولپورہ میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تاہم علاقے میں انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔

    اس حوالے سے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا بھارتی فوج نے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اور کشمیریوں کےمکانات دھماکاخیز مواد سے تباہ کررہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 7مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑائے، کشمیریوں کےسرسے چھت بھی چھینی جارہی ہے اور بھارتی فوج کشمیرمیں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی افسر نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں بدھ کو ایک فوجی افسر نے مبینہ طور اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ سرکاری ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

    سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولی کی آواز سن کر کچھ فوجی جوان ان کی طرف دوڑے تو انہیں خون میں لت پت پڑے دیکھا۔ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

    متوفی فوجی افسر کی شناخت سدیپ بھگت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی افسر کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یکم مارچ کو سری نگر میں ہی تعینات ایک بھارتی فوجی نے بھی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر زخمی کرلیا تھا۔

    اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز  اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے

    والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مارلی

    سری نگر : جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی نے خود کو گولی مارلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں تعینات ایک فوجی جوان نے پیر کی صبح اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔

    سری نگر کے بمنہ علاقے میں اسٹیٹ موٹر گیراج میں تعینات شاسترا سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار نے پیر کی صبح زندگی سے تنگ آکر موت کو گلے لگانے کیلئے گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی اہلکار کی شناخت گگن جاہ ولد سبودھ جاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فوجی کو علاج و معالجے کے لئے جے وی سی اسپتال بمنہ منتقل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نگاہ رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز  اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بہت سی وجوہات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

    بھارتی سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سال2010 سے 2019 تک ملک میں 1113 فوجی اہلکاروں کی خودکشی کے1113 مشتبہ واقعات درج کیے گئے۔ اگرچہ سرکاری اعداد و شمار میں کشمیر میں خودکشی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات الگ سے نہیں دی گئیں تاہم غالب گمان یہ ہے کہ سب سے زیادہ واقعات یہیں درج ہوئے ہیں۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام کانوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کو 395 روز ہو چکے ہیں، 364 کشمیری ایک برس میں شہید ہو چکے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عزاداری پر بھارتی قابض فوج کےمظالم کی مذمت کرتاہے، بی جےپی کی حکومت قابض بھارتی افواج کے مظالم کی ذمہ دار ہے جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کےنفاذکےحکم کی مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرناہے، عالمی برادری غیرقانونی بھارتی اقدام،طاقت کےاستعمال کانوٹس لے۔

    حفیظ چوہدری نے کہا کہ بی جےپی کے ہندوتوانظریہ کےتحت اقلیتوں پرمظالم پرتحفظات ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق دہلی پولیس نے مظاہرین پر رائفل استعمال کیے، فیلڈانویسٹی گیشن رپورٹ پاکستان کے تحفظات کی گواہی دیتی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بھارتی باشندوں کو یواین پابندیوں کی کمیٹی نےدہشت گرد فہرست میں شامل نہیں کیا، یہ بھارتی باشندے بھارت میں مقیم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان نےسلامتی کونسل کوان باشندوں کے حوالے سے تمام شواہدفراہم کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر نے وزیر خارجہ سےرابطہ کیا، دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان نے کہا پاکستان سویڈن کےشہر مالمو اور اوسلو میں قران پاک کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے، فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی بھی شدید مذمت ، آزادی اظہار رائے کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

    حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی جانب توجہ دلائی، چین سے حالیہ تنازع بھارت بات چیت سے حل نہ کرنے کااشارہ دے رہا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان واحد ہے جس نے شروع سےکہاافغان مسئلےکافوجی حل ممکن نہیں ، پہلے بھی افغان امن عمل کی حمایت کی اب بھی کریں گے ، امید ہے افغان امن عمل جلدبین الافغان مذاکرات کی جانب بڑھے گا، افغانستان میں فریقین افغان امن معاہدے کا اصل شکل میں نفاذ کریں، پاکستان افغان امن عمل کیلئے پر عزم ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی کال

    مقبوضہ کشمیر میں رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی کال

    سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی، شیخ عبدالعزیز کو2008 میں11اگست کو بھارتی فورسز نے شہید کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز باز نہ آئی ، کلگام میں قابض فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی میں 11اگست کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے ، ہڑتال کی کال حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر دی گئی۔

    بھارتی فورسز نے 2008 میں11 اگست شیخ عبدالعزیز کو اس وقت شہید کیا تھا، جب وہ وادیٔ کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف سری نگر سے کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ، وادی میں ایک سال میں معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں ، مقبوضہ کشمیر میں سیاحت شدید متاثر ہے اور بحالی کے امکان بھی کم ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگی مزید اجیرن ہے۔

  • ہیومن رائٹس واچ  کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

    ہیومن رائٹس واچ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں استحصال جاری ہے ، ایک سال بعدبھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقر ار ہیں۔

    ،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت سہولتوں سےمحروم رکھا، انتظامیہ نے5اگست کواحتجاج روکنےکیلئےپابندیاں سخت کیں، وبا میں بھی کشمیریوں کوصحت کی بہترسہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو جیلوں میں ڈالاگیا، کشمیری نوجوانوں کوبغیر کسی جرم کےگرفتار کیاگیا، کشمیری رہنما بھی قید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    ایچ آرڈبلیو کے مطابق وادی میں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی ، وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےپرتنقیدکرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاک ڈاؤن میں کشمیری معیشت کواربوں ڈالرکانقصان ہوا، جس کا اب تک ازالہ نہیں کیا گیا۔

    ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔ زبردستی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو رہا کیا جائے، کشمیریوں کی آزادی اظہار کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج  کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔

    کےایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    قابض فوجیوں نے ظلم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے 10 ہزار 240 کشمیریوں کونشانہ بنایا، جس سے درجنوں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ تین سو پچاسی افراد کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے بھارتی فورسز 1990 سے اب تک پچانوے ہزار چھ سو سینتالیس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے’

    ‘مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے’

    واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیاکےامن کیلئےخطرہ ہے، بھارت کورونا وباکی آڑ میں کشمیریوں پرظلم ڈھارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کشمیر کے مستقبل، کورورنا سے درپیش چیلنجز پر ویبینار میں شرکت کی، ویبینار کا اہتمام امریکن یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل سروس نے کیا۔

    پاکستانی سفیر نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، وباکی آڑمیں جارحانہ پالیسیوں سے بھارت کشمیریوں پرظلم ڈھارہاہے۔

    اسدمجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی لاک ڈاؤن ایک سال سےجاری ہے، جس کے باعث وادی میں راشن،طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے صورت حال ابترہوگئی ہے۔

    اس موقع پر اسدمجید نے حکومت کیجانب سےکوروناکی روک تھام کیلئےاقدامات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس اوپیزپرعملدرآمد سے ملک کی صورتحال بہترہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے۔

    یاد رہے امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

    اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے کلگام اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی، محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کاربند ہے، بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کروناوائرس کی زد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کروناوائرس سے متاثر ہے، ظلم چھپانے کیلئے ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیاگیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے 15 گھروں کو بارودی مواد سےاڑا دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے 15 گھروں کو بارودی مواد سےاڑا دیا

    اسلام آباد : مشال ملک نے بھارتی حکومت کی درندگی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشئی کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو شہید کردیا اور بھارتی فورسز نے پندرہ گھروں کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے خون کی پیاسی ہے، بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برداری کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہے، اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

    اس سے قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا تھا کہ 5 مہینے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔