Tag: occupied kashmir

  • کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے   بھارتی فوجی خودکشی کرنے لگے

    کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشی کرنے لگے

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والے بھارتی فوجی خودکشی پر مجبور ہونے لگے ،مقبوضہ کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں بھارتی فوج افسرنے سرکاری اسلحے سے خودکشی کرلی، بھارتی فوجی سی آرایف پی میں کمانڈنٹ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ، مقبوضہ کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں تعینات سی آر پی ایف کے ایک 33 سالہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے خود کشی کر لی ۔

    ایم اروند نامی بھارتی فوجی افسر نے اپنے سروس اسلحے سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

    بھارتی حکام کے مطابق 40 ویں بٹالین کے ایم اروند جمعہ کی شام ضلع اسلام آباد میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، انھوں نے 2014 میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس میں براہ راست انٹری افسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔

    مزید پڑھیں : بھارتی آرمی افسر کی مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹنگ کے خوف سے خودکشی ؟

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 440 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے جولائی مین بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی تھی ، مقامی انتظامیہ تاحال یہ طے کرنے سے قاصر ہے کہ آیا اس افسر نے خود کشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے ۔

    بتایا جارہا تھا کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا۔

  • کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، ارون دھتی رائے

    کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، ارون دھتی رائے

    نئی دہلی : بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے، کرفیو کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بہت کچھ ہوگا، ردعمل میں بھارتی مسلمانوں کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کےاقدامات کیخلاف بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے نے کہا کہ لگتا ہے بھارتی حکومت بد معاش  ہوچکی ہے، کشمیر پر فیصلے کا جشن چھچورے انداز میں منایا جارہا ہے۔

    ،ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہریانہ کے کشمیری خواتین سے متعلق ریمارکس گھٹیا ہیں، کشمیر پر چھائی موت کی خاموشی تمام آوازوں سے بلند ہے ، کشمیریوں کو پنجرے میں بندکر دیاگیاہے، لوگوں کو بےعزت کیا جارہا ہے، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ہے۔

    بھارتی رائٹر نے کہا کرفیو کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بہت کچھ ہوگا، ردعمل میں بھارتی مسلمانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، انتہاپسند آر ایس ایس کے 6 لاکھ اہلکار مودی سمیت تربیت یافتہ ملیشیا ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کرفیو کے نفاذ کو آج تیرہواں روز ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور  مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیرایک پریشرککر ہے جہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے‘ ارون دھتی رائے

    بھارتی فوجی گلی محلوں میں دندناتے پھررہے ہیں اور کشمیری گھروں میں محصور ہیں، کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی کرفیو ہٹائے پھر پتا چلے گا کشمیری کیا چاہتے ہیں، کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور لے کررہیں گے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل معروف اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلح جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں اور بھارت میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوگیاہے۔

    ارون دھتی رائے نے مزید کہاکہ کشمیر ایک پریشر کوکر کی طرح ہے جہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فلیش پوائنٹ کے بجائے ایک بفرزون ہونا چاہیے۔

  • چین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیرخارجہ سے تشویش کا اظہار

    چین کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیرخارجہ سے تشویش کا اظہار

    بیجنگ: چین نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری حالیہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرایک بارپھرتشویش کااظہارکیاہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اپنے بھارتی ہم منصب سبریمنین جے شنکر سے بیجنگ میں ملاقات کے مقبوضی کشمیر اور پاک بھارت بڑھتی ہوئیی کشیدگیی پر تشویش کا اظہار کیا۔

    بھارت کے وزیر خارجہ سبریمنین جے شنکران دنوں چین کے تین روزہ دورے پرہیں۔ وانگ ژی نے کہاکہ کشمیر میں موجودہ صورتحال اورپاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں چین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو۔

    انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے کے اقدام سے متنازعہ علاقے کی خصوصی حیثیت تبدیل ہوجائے گی جس سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہوگی۔

    وانگ ژی نے امیدظاہر کی کہ بھارت اورپاکستان مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرلیں گے اور علاقائی امن اوراستحکام کی مجموعی صورتحال کومشترکہ طورپرمحفوظ بنائیں گے۔

    بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی امیدظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت صبروتحمل کامظاہرہ کرنے اورعلاقائی امن واستحکام برقرار رکھنے کاخواہاں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چین کا دورہ کرچکے ہیں اور وطن واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ چین نے پاکستان کے کور نیشنل ایشو اور سیکیورٹی کونسل جانے سے متعلق مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں پاکستان اور کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے۔

    اسلام آباد میں دورہ چین سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا دورہ چین بروقت اور مفید رہا، ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور ڈی جی یو این بھی ہمراہ تھے۔

    چین میں نشستیں بہت مختصرسے وقت میں کی گئیں، چین میں موقع ملا کہ کشمیر معاملے پر پاکستانی موقف پہنچا سکوں، دورہ چین میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کاتذکرہ بھی ہوا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں مسلمان سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم

    مقبوضہ کشمیرمیں مسلمان سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم

    سری نگر: عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری عوام قربانی کرنے سے بھی محروم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سےبدستورکرفیوکانفاذ جاری ہے ، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کاروبارِ زندگی بری طرح معطل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ِ ابراہیمی کی ادائیگی سے بھی محروم رہے جبکہ مقبوضہ کشمیرکامواصلاتی ذرائع کابلیک آؤٹ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے منسوخ کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں حالات مسلسل خراب ہیں، عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے بھارت نے بد ترین کرفیو نافذ کررکھا ہے۔

    جنت نظیر مقبوضہ وادی کشمیر پر قابض ظالم بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر مذہبی اجتماع منعقد کرنے کی پابندی عائد انہیں نمازِ عید کی ادائیگی سے بھی روک دیا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیری مسلمانوں کے لاک ڈاؤن کی سخت مذمت کرتا ہے، بھارت فوج نے مسلمانوں کو مذہبی تہوار منانے سے روکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ نماز ادا کرنے کی پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،دنیا بھر میں مسلمان بڑے اجتماعات میں نماز عید ادا کرتے ہیں، بھارتی حکومت نےانسانی حقوق اور عالمی قوانین دونوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، 24سے زائد حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے آگرہ منتقل کردیا

    مقبوضہ کشمیر، 24سے زائد حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے آگرہ منتقل کردیا

    سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ نے دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف مقبوضہ علاقے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے 24سے زائد حریت کارکنوں کو گرفتار کر کے سرینگر سے آگرہ منتقل کردیا ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار حریت کارکنوںکو بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے میں اتر پردیش منتقل کر کے آگرہ سینٹرل جیل میں نظربند کردیاگیا۔

    اطلاعات کے مطابق ان کارکنوں کو ممکنہ طورپر پتھراؤ میں ملوث قراردیکر مقبوضہ کشمیر سے باہر منتقل کردیاگیا ہے ۔ بھارت میں نریندر مودی کی فرقہ پرست حکومت نے پیر کو دفعہ 370جس کے تحت جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی کے اعلان سے قبل مقبوضہ کشمیر کا مکمل طور پر فوجی محاصرے کرلیا تھا ۔

    ادھر بھارتی نیشنل کانگرس کے رکن پارلیمنٹ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد اور کشمیر میںکانگرس کے سربراہ غلام احمد میر کودونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سری نگر ائیر پورٹ پر حراست میں لےکر واپس نئی دلی منتقل کردیا گیا۔

    بھارتی حکام کو تشویش ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو کشمیریوں تک رسائی دینے سے خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی جہاں پہلے سے ہی سخت کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کا بل منظور کرنے سے ایک دن قبل سے 4اگست سے مسلسل پابندیاں اور کرفیو نافذ ہے جبکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو بھی مقبوضہ علاقے میں تعینات کیاگیا ہے۔

  • پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، وزیراعظم

    پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال پرحکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات دے دیں اور کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور :اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی اجلاس جائزہ لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پرحکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات دیں، وزیراعظم نے کہا پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کا کیس لڑے گا اور مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت پر دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی بیانیہ کو سامنے رکھ کر بیانات دیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہتھکنڈے کے خلاف جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت یہ کھیل اور آگے لے کر گیا تومستقبل میں نقصان کے ذمہ دارہم نہیں ہوں گے، دنیا کو کردارادا کرناہوگا، بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھر پور جواب دیں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایٹمی قوتیں کوئی خطرہ مول نہیں لےسکتیں، پیشگوئی کر رہا ہوں یہ پلوامہ جیسا واقعہ پھرکریں گے،الزام پاکستان پر لگایاجائےگا، مغربی دنیا کو مسلمانوں کی نسل کشی نظر نہیں آرہی، بھارت نے جو کشمیر میں کیاوہ بی جے پی کا انتخابی نعرہ تھا اور یہ نظریہ آرایس ایس کا ہے۔

  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اعلان مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طورپر متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق یہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے، بطور فریق پاکستان اس غیرقانونی اقدام کے خلاف ہرممکن قدم اٹھائے گا۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کشمیری عوام کی ساتھ کھڑا ہے، کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رہےگی۔

    یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    خیال رہے آرٹیکل تین سو ستر مقبوضہ کشمیرکوخصوصی درجہ دیتے ہوئے کشمیر کو بھارتی آئین کا پابند نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر جداگانہ علاقہ ہے، جسے اپنا آئین اختیارکرنے کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اپوزیشن کا ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون، انٹرنیٹ، ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہ مولہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع بارہ مولہ کے علاقے اوڑی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    شمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کواو ڑی کے علاقے بونیار میں بجٹلان کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقوں دربگام اور منگہار میں بھی ایسی ہی کارروائیاں شروع کیں اور جموں خطے کے علاقے کشتواڑ میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔

    بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے رومشی میں ایک ڈرائیور پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کوہفتہ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا, بھارتی پولیس نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر کے قصبے کے شیر باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس نے سری نگر سے جاری ایک بیان میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو گزشتہ روز کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں ایک کتب میلے میں شرکت سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی مذمت کی۔ انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو میلے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نہیں آنے دیا اور انہیں مسلسل نظر بند رکھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی، بھارت کا مکروہ چہرہ پھربے نقاب

    لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب کردیا اور انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بی بی سی اوروائس آف امریکا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول بھی کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق چشم کشا انکشافات سے عالمی میڈیا کی جانبداری اور مجرمانہ خاموشی کا پول کھل گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کشمیریوں پر بھارت کے انسانیت سوزمظالم اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے پر بھی انسانی حقوق کے نام نہادچیمپئن بی بی سی اوروائس آف امریکا کیوں خاموش ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پررپورٹ کیوں نہیں کرتے؟ قانون سے متعلق بی بی سی اور وائس امریکاکی کوئی رپورٹ نہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیرپرمسلط کالے قانون جموں وکشمیرپبلک سیفٹی ایکٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کرنے میں رکاوٹ قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت دوسودس افراد انتظامی تحویل میں لئے گئے، گرفتارافراد کوشفاف ٹرائل،ضمانت کا حق بھی نہیں دیا۔بچوں کوبھی ٹھوس شواہد کے بغیرحراست میں لے لیا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا اکہترافراد کوعدالت نے رہا کیا لیکن نئی ایف آئی آرپرفوری حراست میں لے لیا گیا، تمام افراد کوبیک وقت فوجداری اورجموں کشمیرسیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا، گرفتارکئے گئے تمام افراد سے متعلق ایک جیسے جرائم کی رپورٹ پیش کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارافراد رہائی پانے کے بعدنوکریوں سے محروم رہتے ہیں، ایمنسٹی نے سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کوفوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ماضی میں بھی انسانی حقوق کے عالمی ادارے سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس دے چکے ہیں، بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بے نقاب کرنے پرفرانسیسی صحافی کوگرفتار کیا جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مبصرین کو بھی مقبوضہ کشمیر جاکرحقائق جاننے کی اجازت دینے پر تیارنہیں۔

  • سری نگر: بھارتی سیکیورٹی فورس پر حملہ، سات اہلکار ہلاک،  پانچ زخمی

    سری نگر: بھارتی سیکیورٹی فورس پر حملہ، سات اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

    سری نگر : بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر  فائرنگ اور دستی بم حملے میں سات سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی سیکیورٹی اہلکارہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ حملہ آکسفورڈ اسکول کے قریب کیا گیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر سیکیورٹی فورس کی حفاظت پر مامور مقامی تھانے کا ایس ایچ او ارشد ملک بھی شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں کے رضاکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیئے۔