Tag: Occupy Gaza

  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے نہیں جا رہا، بلکہ اسے حماس سے آزاد کرانے کا منصوبہ بنانے میں مصروف ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر کنٹرول کی تجویز کو منظوری دے دی تھی، جس پر کئی مغربی ممالک نے اختلاف کیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق غزہ کو غیر مسلح کر کے ایک پرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی، جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس یا کسی دہشت گرد تنظیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں مددگار ثابت ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق اٹلی، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن کو مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا تھا۔ ان ممالک نے واضح کیا تھا کہ وہ اس خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہیں۔

    اس کے علاوہ حماس نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی تھی۔ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اس مہم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور غزہ پر قبضہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں کے دوران مزید 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    امریکا روس تنازع، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    رپورٹ کے مطابق غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔

    رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں سمیت مزید 36 فلسطینی شہید ہو گئے۔

  • نیتن یاہو کا فلسطینیوں کیخلاف مذموم منصوبہ بے نقاب

    نیتن یاہو کا فلسطینیوں کیخلاف مذموم منصوبہ بے نقاب

    یروشلم : دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق غزہ کے مزید ٹکڑے کرنے کے بعد اس پر قبضہ کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مختلف اہم علاقوں پر قبضہ کرکے انہیں سیکیورٹی زون میں شامل کیا جائے گا۔

    دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی آڑ میں عزائم بےنقاب ہوگئے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا منصوبہ ہے کہ غزہ کے مزید ٹکڑے کرکے قبضہ کیا جائے گا۔

    اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو بفرزونز میں شامل وسیع علاقے پرقبضے کی ہدایت کردی۔ اسرائیلی حکومت کا منصوبہ ہے کہ اس سے قبل ان علاقوں کے مکینوں کو بزور طاقت بڑے پیمانے پر نقل مکانی پر مجبور کیا جائے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے کہا ہے کہ فوجی دستے غزہ کے اس علاقے پر قابض ہو رہے ہیں جسے انہوں نے "موراغ ایکسس” کہا جو ایک سابق اسرائیلی بستی کا حوالہ ہے جو جنوبی غزہ پٹی میں رفح اور خان یونس کے درمیان واقع تھی اور جو جنوبی سرحد سے 3-4 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

    انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم اب غزہ کو تقسیم کر رہے ہیں اور دباؤ کو بتدریج بڑھا رہے ہیں تاکہ وہ (حماس) ہمیں ہمارے یرغمالی واپس کردے۔

    نیتن یاہو کے مطابق اس اقدام سے اسرائیل کو جنوبی غزہ میں ایک اور اسٹریٹیجک راستے پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا جو رفح کو خان یونس سے کاٹ دے گا۔

    اس سے قبل اسرائیل نے "فلاڈیلفی کاریڈور” پر بھی قبضہ کر لیا تھا جو مصر کے ساتھ سرحدی پٹی پر واقع ہے اور اسرائیل اسے غزہ میں اسلحے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

    دہشت گرد اسرائیل کی بمباری : شہید فلسطینیوں کی تعداد 71 ہوگئی

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح سے غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری جاری ہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔

    اسرائیل جنگ بندی توڑنے کے بعد سے1100 سے زائد فلسطینی شہید کرچکا ہے، غزہ میں تمام بیکریاں، ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیرانتظام25فوڈ پوائنٹس بند ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی31ویں دن بھی جاری رہی جس سے فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کا عمل نہ ہوسکا۔

    اب تک غزہ پراسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد50ہزار423 جبکہ اس جنگ میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد1لاکھ14ہزار638ہوگئی۔

    غزہ میڈیا آفس کے مطابق مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد61ہزار700سے زائد ہے، غزہ میں کئی ماہ سے ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کو بھی شہید تصور کیا جارہا ہے۔