Tag: october

  • ماہ اکتوبر : مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 9 فیصد کمی

    ماہ اکتوبر : مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 9 فیصد کمی

    کراچی : نئے مالی سال 2015-16ء کے چوتھے ماہ ( اکتوبر 2015ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.02 فیصدکمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم ،آٹا، ٹماٹر،دال ماش، چنے کی دال ،مسور کی دال ،مونگ کی دال،نمک ،آلو، گڑ،ملک پاؤڈ، مٹن ،ویجی ٹیبل گھی سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    انڈے،ایل پی جی ،پیاز ،زندہ مرغی،چینی ، اری چاول، لہسن ، باسمتی چاول اور کیلے سمیت10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،مسٹرڈ آئل ،بیف ، سرخ مرچ ، تازہ دودھ ،چائے ،دہی ،خوردنی تیل، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.06، 0.08 ،0.10 اور 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.51 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کے چوتھے ماہ، اکتوبر 2014ء میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 6.51 فیصد تک اضافہ ہوا تاہم ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر2014-15 ء کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.54 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 4.595 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 4.667 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.89 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 758.228 ملین ڈالر سے بڑھ کر 840.773 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

    اسی طرح تولیہ کی برآمدات میں 4.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی برآمدات سے اس عرصہ کے دوران 253.590 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے دوران 243.293 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 611.59 ملین ڈالر سے بڑھ کر 661.191 ملین ڈالر پر پہنچ گئیں اور اس طرح ان کی برآمدات میں 8.11 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سلک اورسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 92.89 ملین ڈالر سے بڑھ کر 123.931 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ، اس طرح اس کی برآمدات میں 33.42 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

  • نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصداضافہ

    نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصداضافہ

    کراچی: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.73 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔

     پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 7نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی ، انڈے،آلو،چنے کی دال ،دال ماش ، مٹن، ادرک ،بیف اورسرخ مرچ سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ، ٹماٹر،پیاز، کیلا ، چینی ، گڑ ، اری چاول ، مونگ کی دال ،مسور کی دال ،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی ، اور ایل پی جی سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

     ادارہ شماریات کے مطابق گندم،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.95، 0.49،0.39 اور 0.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اوجی ڈی سی ایل ملازمین پرتشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف پارلمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی شاہراہ دستور کودھرنا دے کر بند کردیں گے۔

    سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف سینیٹ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو متنبہ کیا ڈی چوک میں ابھی ایک دھرنا جاری ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تواس دھرنے کا دائر کاربھی شاہراہ دستور تک پھیلادیا جائے گا۔

    اس موقع پر اراکین سینیٹ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔۔ نیٹ ساؤنڈ۔۔۔ اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دہری پالیسی سمجھ سے بالاتر اسلام آباد میں پولیس ڈنڈا برداروں کے خلاف خاموش رہی لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مزدوروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائی بلکہ ان پر مقدمات بھی قائم کرڈالے۔

  • ماہ اکتوبر:مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کمی

    ماہ اکتوبر:مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے چوتھے ماہ (اکتوبر 2014ء) کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.36 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ، پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 24اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اعشاریہ 0.36 فیصد کمی سے 209.14 پوائنٹس سے کم ہو کر208.38 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ۔

    جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اعشاریہ 0.33 فیصد کمی سے 216.58 پوائنٹس سے کم ہو کر215.86 پوائنٹس ہوگیا، اس ہفتے کے دورا ن گڑ ، تازہ دودھ، دھی ، گندم،انڈے،مونگ کی دال ،دال ماش ، مسور کی دال ،ویجی ٹیبل گھی اورسرخ مرچ سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،آلو،کیلا،زندہ مرغی ، چینی ،چنے کی دال ،ادرک ،مٹی کاتیل ، اور ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، گیس نرخ ، آٹا ، اری چاول ، خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ،مٹن، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.35، 0.34،0.34 اور 0.31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • اکتوبرکے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    اکتوبرکے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے چوتھے ماہ (اکتوبر 2014ء) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 17اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 1.13 فیصد کمی سے 211.52 پوائنٹس سے کم ہو کر209.14 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ۔

    جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 1.10 فیصد کمی سے 218.98 پوائنٹس سے کم ہو کر216.58 پوائنٹس ہوگیا، اس ہفتے کے دورا ن چنے کی دال ،دال ماش ، مسور کی دال ، مونگ کی دال ،گڑ ،گندم،آٹا ،ویجی ٹیبل گھی اورسرخ مرچ سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر،کیلا،آلو، زندہ مرغی ، انڈے،چینی ،ادرک ،اری چاول ، خوردنی تیل اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ،مٹن، تازہ دودھ، دھی ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.12، 1.14،1.12 اور 1.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    او جی ڈی سی ایل کی نیلامی اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کی نیلامی اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجموعی شیئرز اور گلوبل ڈپازٹری رسیٹس کی ثانوی پیشکشیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل دس فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔ سیکنڈری آفرنگ کیلئے کل بتیئس کروڑ چوبیس لاکھ ساٹھ ہزارنو سو شیئرز پیش کئیے جائیں گے۔

    یہ فروخت مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ اہم سرمایہ کاروں اور عوام الناس کیلئے ہوگی ۔اور ایک خاص حصہ او جی ڈی سی کے ملازمیں کیلئے پیش کیا جائے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اکاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ملنے کی امید ہے۔،