Tag: ODI Ranking

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے وین ڈر دوسن دوسرے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔

     آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی اور بنگلادیش کے مہدی حسن بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور فخر زمان کے لئے خوشخبری

    ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور فخر زمان کے لئے خوشخبری

    دبئی: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان طویل عرصے بعد ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق فخر زمان ایک درجہ بہتری کےبعد نویں نمبرپر آگئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلش کپتان جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق بولرز کی نئی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بولرز میں سرفہرست ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ دوسرے، انگلینڈ کے کرس ووڈ تیسرے، افغان فاسٹ بولر مجیب الرحمان چوتھے، بنگلا دیش کے مہدی حسن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری چھٹے، بھارت کے بمبرا ساتویں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک آٹھویں اور شکیب الحسن نویں نمبر پر رہے، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔