Tag: ODI series

  • محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے فلوریڈا پہنچ گئے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    صائم ایوب نے پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا:

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • سری لنکا نے بنگلادیش کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    سری لنکا نے بنگلادیش کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    سری لنکا نے بنگلادیش کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 99 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

    سری لنکا نے بنگلادیش کو پالی کیلے میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 99 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ کشال مینڈس نے 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان چارتھ اسالنکا نے 58 رنز بنائے۔

    بنگلا دیش کی طرف سے تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے دو، تنظیم حسن، تنویر اسلام اور شمیم حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 39.4 اوورز میں 186 رنز بناکر چلتی بنی، توحید ہردوئے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو اور دشمنتھا چمیرا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونیتھ ویلالاگے اور ونندو ہاسارنگا نے دو، دو وکٹیں گرائیں۔

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    لنکا ٹائیگرز نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 77 رنز جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے بنگلادیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات 10 جولائی کو پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلیا کا اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتانی کے فرائض پیٹ کمنز سر انجام دیں گے۔

    پاکستان کی قومی ٹیم اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔

    آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جیک فریزر مکگرک، جوش انگلس، مارنوس لابوشین اور گلین میکسویل کینگروز ٹیم میں شامل ہیں۔

    میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، چیمپئینز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

    ویمنزٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کھیلے جائیں گے۔

  • ون ڈے سیریز : سری لنکا ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

    ون ڈے سیریز : سری لنکا ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

    کراچی : پاکستان سری لنکا ویمنز ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 93رنز سے ہرا دیا، پاکستان ٹیم 261رنز کے تعاقب میں 167رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو93 رنز سے شکست دیدی۔

    سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کپتان چماری اتاپتو کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔

    چماری اتاپتو کے علاوہ ہرشیتھا ماداوی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے انعم امین اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ ندا ڈار اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام رہی اور پوری ٹیم41.4 اوورز میں 167 رنز پر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ عمائمہ نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے، چماری اتاپتو نے دو دو جبکہ سگھندیکا کماری، انوکا راناویرا اور کاویشا دلیری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو کو سنچری اسکور کرنے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ون ڈے سیریز پاکستان ویمنز ٹیم نے1-2سے جیت لی، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان کے4 پوائنٹس ہوگئے۔

  • آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: قومی کرکٹ ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: قومی کرکٹ ٹیم آج یو اے ای روانہ ہوگی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آج یو اے ای روانہ ہوں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے، سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان، امام الحق، عمراکمل، شان مسعود، عماد وسیم، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، سعد علی، یاسر شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین، عابد علی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک کی سربراہی میں 38 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 25 میں وہ فتح یاب ہوئے جبکہ 13 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس حساب سے ان کی فتح کا تناسب بہت عمدہ ہے۔

  • پاکستان ، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا

    پاکستان ، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا

    شارجہ : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں رہا ہے، اب اظہر علی کا امتحان ہوگا، انگلینڈ سے ناکامی کے بعد اظہر الیون پر سیریز جیتنے کے لئے دباؤ ہوگا، آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو کیریبئینز پر کلین سوئپ ضروری ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے لئے بھی سیریز ڈو اینڈ ڈائی ہوگی، مہمان ٹیم ہار گئی تو آٹھویں پوزیشن سے محروم ہو جائے گی۔

    پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں، ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں عمر اکمل کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بالنگ میں سہیل خان اور راحت علی نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد مدمقابل ہوں گی، شارجہ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر چار بجے شروع ہوگا‌۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب تک 127ون ڈے کھیل چکے ہیں، جن میں سے 55 میں میدان قومی ٹیم نے مارا جبکہ 69 میچوں میں کالی آندھی نے پچھاڑا اور 3 مقابلے ٹائی ہوئے۔