Tag: of national assembly

  • جی ڈی اے کا قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان

    جی ڈی اے کا قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے برعکس قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جی ڈی اے کی ایم این نے سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

    سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے تین اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر اور میں یعنی سائرہ بانو ہیں اور ہم تینوں اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ اور ہم آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اسمبلی میں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

    قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اس کے فوری بعد تمام اراکین قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

  • قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

    قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

    قومی اسمبلی کے کل صبح ساڑھے 10 بجے ہونے والے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا  جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے کل صبح ساڑھے 10 بجے ہونے والے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    قومی اسمبلی کے 6 نکاتی ایجنڈے میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا تھا اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا تھا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نگراں حکومت کے قیام کیلئے صدر اور وزیراعظم کے اقدامات کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سےپہلےکی صورتحال بحال کر دی تھی۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل ہفتے کی صبح بجے 10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔