Tag: off shore companys

  • پرویز رشید پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلد کارروائی کریں، نعیم الحق

    پرویز رشید پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلد کارروائی کریں، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر احتساب کے لیے پیش کر کے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کےاعتراف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پرویز رشید کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید تحریک انصاف کے ان چھ رہنماؤں کے خلاف 24گھنٹے میں کارروائی کریں جن پر انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں الزام لگا یا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی پریس کانفرنس کے جواب میں اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف ہر طرح کے احتساب کے لیے تیار ہے ،عمران خان کے تمام اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے محنت کے پیسے سے آف شورکمپنی بنائی جو اب ختم بھی ہوچکی ہے جب کہ نوازشریف بتائیں کہ انہوں نے آف شورکمپنیوں کے لیے پیسہ کہاں سے کمایا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف بتائیں آف شورکمپنیاں کب بنائیں، پیسہ کہاں سے کمایا اور کس طرح وہ ملک سے باہر گیا۔

    وزیراعظم نے مزاحمت کو طول دیا تو معاملات بگڑ جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جواب سے ہمارے مؤقف کی تائید ہوئی،ٹی او آرز نئے قانون کے تحت بنائے جائیں ،اپوزیشن اور حکومت بیٹھ کر ٹی او آرز طے کر ے ورنہ حالات مزید خراب ہونگے۔

     

  • عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، پرویز رشید

    عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، پرویز رشید

    اسلام آباد : وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کےبابا آدم ہیں، انہیں اپنی وکٹیں اور رنز یاد ہیں تو آف شورکمپنی کیسےبھول گئے۔ کتنی آمدنی ہوئی کتنی جائیداد بنائی۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی، پریس کانفرنس میں پرویزرشید نےچئیر مین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کتنی آمدنی ہوئی کتنی جائیدادیں بنائیں۔

    پرویزرشید نےکہا کہ الزامات لگانےوالے اپنے گریبان میں جھانکیں، پی ٹی آئی کے چھ ارکان کی اپنی آف شورکمپنیاں ہیں۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے مطابق آف شور کمپنی اس لیے بنائی جاتی ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو چھپایا جا سکے،منی لانڈرنگ کو چھپایا جائے اور ٹیکس بچایا جائے۔اب عمران خان ،علیم خان ،جہانگیر ترین ،عمران خان کی محترمہ بہن،اور دوصوبائی وزیروں کےساتھ تحریک انصاف وہ جماعت بن گئی ہے جس کے سب سے زیادہ لوگ آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں۔

    انہوں نے کہا اس کا مطلب بقول عمران خان یہ ہوا کہ ان سب نے ٹیکس بچائے ،منی لانڈرنگ کی، مذکورہ چھ افراد اور ان کی کمپنیاں بقول عمران خان کے ٹیکس چھپانے،ٹیکس بچانے اور منی لانڈرنگ کی اور دولت چھپائی۔

    عمران خان کواپنی وکٹیں اوررنز یادہیں،آف شورکمپنی کیسےبھول گئی پرویزرشید کا کہنا تھا کہ وائٹ کالرکرائم کرنےوالےعمران خان کےدائیں بائیں نظرآتےہیں۔

     

  • وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    وزیر اعظم نوازشریف بھی دو آف شورکمپنیوں کے مالک نکلے

    کراچی : وزیر اعظم نواز شریف بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔ ۔ورلڈبینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو کمپنیوں کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف لکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کے ہنگامے کے بعد ایک اورتہلکہ سامنے آگیا، بیٹوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف خود بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔

    ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کی مشترکہ ویب سائٹ پر دو آف شور کمپنیوں، شیم روک اور شینڈرن کے بینی فشل اونر کا نام نواز شریف درج ہے۔

    دستاویز کے مطابق ایک کمپنی آف شور کومبر گروپ سے انیس لاکھ ڈالر نوازشریف کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اس کمپنی کی ملکیت کا اعتراف کرچکے ہیں۔

    ورلڈ بینک اوراقوام متحدہ کی مشترکہ دستاویز میں شریف خاندان کی بارہ آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کمپنیز کی صرف تین ٹرانزیکشنز میں دو ارب روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔