Tag: off sure company

  • آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا

    آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو8اگست کو طلب کرلیا، نیب حکام آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے 8اگست کو پی ٹی آئی کے رہنما عبد العلیم خان کو طلب کرلیا ہے ان سے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق علیم خان کے وکیل گزشتہ روز نیب میں پیش ہوئے تھے، وکیل نے جو مطلوبہ دستاویزات نیب میں جمع کرائی تھیں، علیم خان کو ان ہی دستاویزات کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: علیم خان کے کل اثاثوں کی مالیت 91 کروڑ82 لاکھ روپے سے زائد

    واضح رہے کہ الیکشن 2018کے بعد پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب لیا جارہا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے باعث علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں پی ٹی آئی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آف شورکمپنیزاوربیرون ملک اثاثے قانونی قرار، نیا کمپنیز ایکٹ نافذ

    آف شورکمپنیزاوربیرون ملک اثاثے قانونی قرار، نیا کمپنیز ایکٹ نافذ

    اسلام آباد : آف شور کمپنیز اور بیرون ملک اثاثے قانون کے دائرے میں آگئے۔ تینتیس سال پرانا کمپنیز آرڈیننس منسوخ کرکے نیا قانون کمپنیز ایکٹ دوہزارسترہ نافذ کردیا گیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے نئےکمپنیز ایکٹ 2017 پر دستخط کردیئے ہیں جس کےبعد 1984کا تینتیس سال پرانا کمپنیز آرڈیننس منسوخ ہوگیا ہے۔

    ایس ای سی پی کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نئےایکٹ سے بیرون ملک اثاثوں کی معلومات دینا قانون کےدائرے میں آگیا ہے۔

    پاکستان میں کسی کمپنی کےڈائریکٹر یا شیئرہولڈر کے بیرون ملک اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جاسکےگی۔ ٹیکس اینڈ لاء حکام آف شور کمپنیز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

    ترجمان ایس ای سی پی کےمطابق نیا قانون کارپوریٹ سیکٹر میں نئی جدت پیدا کرے گا۔ کمپنیز ایکٹ دوہزار سترہ پاکستان کاطویل ترین قانون ہے۔ جس میں 515شقیں اُور آٹھ شیڈول ہیں۔ اس ایکٹ کی تیاری میں 12سال کا عرصہ لگا۔

    مذکورہ کمپنیز بل18نومبر 2016کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 6 فروری کو اور سینیٹ سے15مئی کو منظور ہوا۔ نئےایکٹ کے نفاذ سے پاکستان کا کمپنی لاء ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہوگیا ہے۔

  • عمران خان کی لیگل فرم نے آف شور کمپنی کے الزامات کو مسترد کردیا

    عمران خان کی لیگل فرم نے آف شور کمپنی کے الزامات کو مسترد کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مالی معاملات کی نگراں لیگل فرم یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھا ہے۔

    خط میں حکمران جماعت نواز لیگ کی جانب سے عمران خان کی آف شور کمپنیوں کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

    13187738_1110637378999226_913641288_n

    لیگل فرم کے خط کے متن کے مطابق عمران خان کو آج تک ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔


    Yousuf Associates’ letter to PTI by arynews

    لیگل فرم کے سربراہ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں بتایا گیا ہے کہ یوسف اسلام ایسوسی ایٹس گزشتہ تیس سال سے عمران خان کے مالی معاملات دیکھ رہی ہے۔

    13246003_1110637375665893_1799647529_n

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان مالی معاملات کے حوالے شفاف ریکارڈ کے حامل ہیں، عمران خان باقاعدگی سے انکم ٹیکس ، ویلتھ ٹیکس گوشوارے جمع کراتے آئے ہیں، کرکٹ اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی باضابطہ طور پر گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہے۔

    13249599_1110637368999227_2095174280_n

    خط کے متن کے مطابق لندن کا فلیٹ 2003 میں فروخت کیا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قانونی ذرائع سے پاکستان لائی گئی ،یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے کہا ہے کہ عمران خان کے مالی معاملات کے حوالے سے تمام سوالات کے جواب دینے کو تیارہیں۔

    Letter

     

  • پانامہ لیکس : موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ، دستاویزات ضبط

    پانامہ لیکس : موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ، دستاویزات ضبط

    پاناما : سیکڑوں آف شورکمپنیاں رجسٹرکرنے والی فرم موسیک فونسیکا کے خلاف کارروائی تیزکردی گئی ۔فرم کے اسٹورپرچھاپہ مارکرتلف شدہ دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تہلکہ مچانے اور آف شورکمپنیوں کا ریکارڈ رکھنے والی فرم موسیک فونسیکا کے خلاف کارروائی تیزکردی گئی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پاناما میں سیکڑوں آف شورکمپنیاں رجسٹرکرنے والی فرم موسیک فونسیکا کے اسٹورپرچھاپہ مارکرتلف کی گئی سیکڑوں دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات تلف کرنے کا مقصدثبوت مٹانا تھا۔ دوسری جانب موسیک فونسیکا کے ترجمان نے کہا ہےکہ دستاویزات ڈیجیٹل ہیں جن کی کاپی حکام کوفراہم کردی گئی تھیں۔

    موسیک فونسیکا کے دفترپرگذشتہ ہفتے بھی چھاپہ مارکردستاویزات اورکمپیوٹرقبضے میں لے لئےگئے تھے۔

    یاد رہے کہ پنامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔ جس نے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیئے جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

    برطانوی وزیراعظم کے والد کانام بھی پانامہ لیکس میں آیاہے۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے والد کی آف شور کمپنیوں میں تیس ہزار پاﺅنڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کااعتراف بھی کیا ہے۔

    اس کے علاوہ آئس لینڈ کے وزیراعظم نے بھی الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔