Tag: offbeat news

  • غلط پارکنگ پر ڈرائیور کا انوکھا انتقام؛ ویڈیو وائرل

    غلط پارکنگ پر ڈرائیور کا انوکھا انتقام؛ ویڈیو وائرل

    اکثر ایسا ہوتا ہے کہ شاپنگ مال میں گاڑی پارک کرنے کی جگہ نہ ملنے پر خریدار مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ایسا صرف کچھ لوگوں کی جانب سے گاڑی غلط پارک کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

    ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارکنگ میں ایک گاڑی کے اردگرد شاپنگ کارٹس کھڑی کی گئی ہیں۔

    ہوا کچھ یوں کہ جب ایک خریدار شاپنگ مال سے خریداری کر کے پارکنگ میں آیا تو اس نے دیکھا کہ کسی خریدار نے اپنی گاڑی غلط طریقے سے پارک کی ہے۔ گاڑی اس طرح پارک ہے کہ اس نے دو گاڑیوں کی جگہ گھیر رکھی ہے۔

    یہ دیکھتے ہی اس شخص کو شدید غصہ آیا اور اس نے بدلہ لینے کا ارادہ کرلیا۔ اس نے شاپنگ کارٹس کو جمع کر کے غلط پارک کی گئی گاڑی کے اردگرد لگا دیا تاکہ مذکورہ خریدار کو گاڑی نکالنے میں مشکل پیش آئے۔

    https://youtu.be/wOmfubWhgso

    اس پورے عمل کی عکس بندی کر کے اسے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا گیا تاکہ دیگر افراد بھی اس سے سبق حاصل کریں۔ ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وائرل ہوگئی اور صارفین  کی جانب  سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

    ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کے مطابق شاپنگ کے لیے آئے متعدد خریدار نے حکمت عملی کے ساتھ شاپنگ کارٹس گاڑی کے اردگرد  رکھیں تاکہ اس شخص کو گاڑی نکالنے میں دکت محسوس ہو۔

    خریداروں نے گاڑی کے گرد زمین پر ایک پیغام بھی لکھا کہ "یہ بینٹلی نہیں ہے۔”

  • موبائل میں مگن شخص موت کہ منہ میں جانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

    موبائل میں مگن شخص موت کہ منہ میں جانے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: اکثر لوگ چہل قدمی کے دوران اپنے موبائل فون میں اس قدر مگن رہتے ہیں کہ انہیں علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کس جانب جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    ایسا ہی بھارتی شہری کے ساتھ بھی ہوا جب وہ موبائل فون میں مگن ریلوے پلیٹ فارم پر چہل قدمی کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موبائل استعمال کرتے ہوئے ٹرین کی پٹری پر جا گرا۔

    ریلوے اسٹیشن پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے شخص کے گرتے ہی دوڑ لگائی اور اسے ٹرین گزرنے سے قبل بچا لیا۔ اس طرح وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    پٹری پر گرنے والے شخص کی شناخت 58 سالہ شیلندر مہتا کے نام سے ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے شیلندر مہتا کی ایک ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی ہے۔

    یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مشرقی حصے میں واقع شاہدرہ میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: فون پر بات کرتی ماں کے ساتھ خوف ناک واقعہ (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

    سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک مسافر پلیٹ فارم پر چلنے کے دوران پھسل کر پلیٹ فارم نمبر 1 میٹرو ٹریک پر گرگیا۔ سی آئی ایس ایف کی کیو آر ٹی ٹیم کے کانسٹیبل روتھش چندرا نے اہلکاروں کے ساتھ مل کر اس کی جان بچائی۔