Tag: offers condolences

  • ترکی میں زلزلہ ، ‘پاکستان ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہے’

    ترکی میں زلزلہ ، ‘پاکستان ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیار ہے’

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان ترکی کی ہر طرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک شہرازمیر میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ترک صدراردوان سے زلزلےسےجانی نقصان پرتعزیت کرتاہوں، ہم ترکی کےعوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی ہرطرح سے مدد کرنے کیلئے تیارہے، 2005 کے زلزلے میں ترکی ہمارے ساتھ کھڑا ہوا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

    اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو پاکستان کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔

    یاد رہے گزشتہ روزترکی میں آنےوالےزلزلے نے ساحلی شہرازمیرمیں تباہی مچادی،، جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    زلزلے کے باعث بیس سےزائد عمارتیں زمیں بوس اور سڑکوں پردرا ڑیں پڑگئی تھیں جبکہ مختلف حادثات میں آٹھ سو سےزائد افرادزخمی ہیں۔

  • بیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان ،حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے اظہارِتعزیت

    بیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان ،حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے اظہارِتعزیت

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان پر حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا پاکستان نے ادویات اور خوراک کاعطیہ روانہ کردیا ہے، جو آج لبنان پہنچ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بیروت دھماکوں اور المناک سانحہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، شاہ محمودقریشی نے کہا 4اگست کوبیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان پرہردل گرفتہ ہیں۔

    وزیر خارجہ نے سانحے پر حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے تعزیت کی اور کیا صدر پاکستان اور وزیراعظم نے بھی سانحے پر لبنانی قیادت سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحےکےنتیجےمیں شدیدمعاشی نقصان پربھی بہت دکھ اورافسوس ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہے، پاکستان نےادویات،خوراک کاعطیہ روانہ کردیاہےجوآج لبنان پہنچ جائے گا، سانحےمیں لبنان حکومت اورعوام کاعزم وحوصلہ قابل تحسین ہے۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے حالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔