Tag: office timings

  • تاخیر سے آنے جلد جانے والے سرکاری افسران کے لیے بری خبر

    تاخیر سے آنے جلد جانے والے سرکاری افسران کے لیے بری خبر

    اسلام آباد: سرکاری افسران کے بغیر وجہ دفاتر سے جلد گھر جانے اور چھٹی کرنے کی شکایات پر وزارت داخلہ کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

    وزارت داخلہ سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کی درخواست ایڈوانس میں متعلقہ حکام کو جمع کرائی جائے، اور دفاتر کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دفاتر میں تاخیر سے آنے اور جلدی جانے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا، گائیڈ لائنز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات کار کے بعد بھی افسران اپنے ذاتی موبائل نمبرز پر دستیاب رہیں، سینئر افسران کی کالز نہ اٹھانے یا واپس کال نہ کرنے کی صورت میں محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  • رمضان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

    رمضان میں دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

    پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے رمضان میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    کے پی میں حکومت کی جانب سے رمضان میں دفتری اوقات کار کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

    دوسری طرف ہفتے میں 6 روز کھلنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو دفاتر صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    سعودی عرب: رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    ریاض: رمضان المبارک کے پیش نظر سعودی عرب میں سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر 5 جبکہ نجی دفاتر 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری و نجی شعبے کے ڈیوٹی اوقات جاری کر دیے ہیں۔

    وزارت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران وزارتیں، سرکاری محکمے اور اداروں میں 5 گھنٹے ڈیوٹی ہوا کرے گی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ملازمین صبح 10 بجے ڈیوٹی کا آغاز کریں گے جبکہ دوپہر 3 بجے ڈیوٹی ختم ہوجائے گی۔ نجی شعبے کے ملازمین ڈیوٹی کے ایام میں روزانہ 6 گھنٹے کام کریں گے۔

    حکام نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کا آغاز اور اختام اپنی سہولت کے مطابق طے کرے گا۔

    دوسری جانب سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے ماہ رمضان کے دوران بینکوں، ترسیل زر کے مراکز اور ایکسپریس سروس کے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا ہے۔

    ساما کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران بینکوں کی شاخیں صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ترسیل زر کے مراکز روزانہ صبح 7 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولے جائیں گے۔

  • رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 8 تا دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔

    نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر کیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے دن دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

    رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے جب کہ جمعہ کو بینک صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کام کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔