Tag: officer

  • بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارت میں فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ہر سال درجنوں فوجی اپنی ہی بندوقوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دباؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا، حال ہی میں بھارتی شہر ناگپور میں ایئرفورس سارجنٹ نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے 36 سالہ جیویر سنگھ نے ایئرفورس کی ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی، اہلکار نے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکار کا کہنا ہے کہ سنگھ ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبل بھی ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کی تھی، اس کے علاوہ دو مختلف ریاستوں آسام اور جھاڑ کھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • نسلہ ٹاور کے ذمہ دار افسران اینٹی کرپشن میں طلب، تاحال نہیں پہنچے

    نسلہ ٹاور کے ذمہ دار افسران اینٹی کرپشن میں طلب، تاحال نہیں پہنچے

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار کیے جانے والے نسلہ ٹاور کے ذمہ دار افسران، اینٹی کرپشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود تاحال بیان ریکارڈ کروانے نہیں پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے نسلہ ٹاور کے نقشے کی منظوری سے تعمیرات تک شامل تمام افسران کی فہرست طلب کرلی۔

    اینٹی کرپشن نے خط میں 2013 سے 2016 تک کاریکارڈ مانگ لیا، جمشید ٹاؤن میں تعینات افسران، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور بلڈنگ انسپکٹرز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن نے خط ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ایڈمن کو لکھا تھا جس کے بعد ایس بی سی اے نے جواب میں 22 افسران کی فہرست فراہم کردی۔

    فہرست کے مطابق 22 افسران نسلہ ٹاور کی نقشے کی منظوری اور تعمیرات کے وقت تعینات رہے۔

    ذرائع اتھارٹی کے مطابق نسلہ ٹاور کا پلاٹ کمرشل کرنے میں سابق ڈی جی منظور قادر نے اہم کردار ادا کیا، پلاٹ کمرشل کرنے کے سلسلے میں سائٹ کا معائنہ بھی ہوا۔

    سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا نے حتمی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے نے سابق ڈی جی منظور قادر کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا ہے۔

    اینٹی کرپشن نے مذکورہ تمام 22 افسران کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے 31 دسمبر کو طلب کیا تھا تاہم 22 میں سے کسی بھی افسر نے تاحال بیان ریکارڈ نہیں کروایا، نیو ائیر ہونے کے باعث افسران بیان ریکارڈ نہ کروا سکے۔

  • بھارت میں سرکاری دفتر پر قبضہ ہوگیا، دہشت سے اعلیٰ افسران بھاگنے پر مجبور

    بھارت میں سرکاری دفتر پر قبضہ ہوگیا، دہشت سے اعلیٰ افسران بھاگنے پر مجبور

    نئی دہلی: بھارت میں سرکاری دفتر پر بندروں نے اپنا قبضہ جما لیا، غصیلے اور غراتے جانوروں نے دہشت دکھا کر اعلیٰ افسران کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اعلیٰ کابینہ کے دفتر پر بندروں کے جھنڈ نے سرکاری افسران کو بھی تگنی کا ناچ نچا دیا، روزانہ کی بنیاد پر بندر مذکورہ دفتر پر دھاوا بول دیتے ہیں۔

    شمالی بھارت میں قائم پنجاب اور ہریانا کے سول سیکریٹری ہیڈ کوارٹرپر بندروں کا حملہ معمول بن چکا ہے، افسران کا کہنا ہے کہ بندر بالکنی اور کھڑیوں سے دفتر میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث ملازمین کام کرنے سے قاصر ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے ملازمین اپنی مدد آپ کے تحت پتھروں اور غلیلوں کی مدد سے بندروں پر حملہ کرتے ہیں تاہم یہ مستقل حل نہیں ہے جبکہ سیکریٹری دفتر کے گارڈز بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

    بھارت، پولیس آفیسر کے سر پر جوئیں تلاش کرنے والے بندر کی ویڈیو وائرل

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ بندروں نے ہمارا جینا حرام کر رکھا ہے، ایک دفعہ تو بندر نے مجھ پر حملہ کرکے میرے کپڑے پھاڑ دیے تھے خوش قسمتی سے خود کو  بچانے میں کامیاب ہوا۔

  • سرکاری افسر پر کیچڑ اچھالنے کے الزام میں رکن کانگریس گرفتار

    سرکاری افسر پر کیچڑ اچھالنے کے الزام میں رکن کانگریس گرفتار

    مہاراشٹر : بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس نے ممبئی گووا ہائی وے پر کام کا جائزہ لینے والے ڈپٹی انجینئر پر گدلے پانی سے حملہ کرنے پر کانگریس کے رکن اسمبلی نتیش رینے کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے کے بیٹے نتیش رینے کی جانب سے ممبئی گووا ہائی وے کی خراب حالت پر احتجاج کرتے ہوئے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سامنے آئی۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد نتیش کے خلاف ان کے حلقے کانکاؤلی میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی گئی، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈکشٹ گیدام کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ کیس میں پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    رکن اسمبلی کی جانب سے سرکاری انجینئر پر گدلا پانی انڈیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی جس میں نتیش اور کانکاؤلی میونسپل کونسل کے صدر سمیر نالاواڈے کو ڈپٹی انجینئر پراکاش خیدکار پر مٹی سے بھرے گدلے پانی کی بالٹی انڈیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نتیش اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری ملازم پر تشدد کی سیکشن 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    نتیش کی جانب سےسرکاری عہدیدار سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید پر سابق وزیر اعلیٰ نارائن رینے نے اپنے بیٹے کی کردار پر معذرت بھی کرلی تھی۔

    مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے بیٹے کی جانب سے سرکاری عہدیدار پر گدلا پانی پھینکنے پر میں معذرت خوا ہوں، یہ احتجاج علاقے کے لوگوں کے لیے تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما کیلاش ویجیاوارگیے کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش کی جانب سے ایک سرکاری ملازم پر کرکٹ کے بلے سے تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

  • کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری شہید جبکہ آزادی پسند مسلح تنظیم سے جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کے کاروان پر خودکش دھماکے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ظلم و بربریت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بھارتی افواج نے ضلع پلواما کا محاصرہ کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا اور نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر دو کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی شکنجے سے آزادی کی مسلح جدوجہد کرنے والے افراد سے جھڑپ ہوگئی۔

    حریت پسندوں سے جھڑپ کے دوران میجر سمیت 4 بھارتی فوجی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے، چاروں فوجیوں کا تعلق بھارت کی 55 راشتریا رائفل بٹالین سے تھا۔

    مزید پڑھیں: پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    یاد رہے کہ بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    حریت قیادت نے بھارتی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر پورے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند رہے اورٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔

  • میئر کراچی نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ افسر معطل

    میئر کراچی نے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ افسر معطل

    کراچی: شہر قائد کے میئر وسیم اختر کی جانب سے ہل پارک کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے شہر کے ہل پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد ندیم کو معطل کر دیا۔

    میئر کراچی وسیم اختر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پارک کی پہاڑیاں کاٹ کر قبضے کی کوششیں جاری تھیں جس کے خلاف نوٹس لیا اور متعلقہ افسر کو معطل کیا۔

    نیب کا وزیرِ دفاع، اسپیکر سندھ اسمبلی اور میئر کراچی کے خلاف انکوائری کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کے ایم سی کی املاک پر جہاں بھی تجاوزات قائم ہوں گی، متعلقہ افسران کو معطل کر دیا جائے گا۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ معطل ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم ہل پارک میں تجاوزات قائم کرانے کا ذمہ دار ثابت ہوئے۔

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ پی ای سی ایچ ایس آفس ہل پارک کی حدود میں لیز جاری کرنے سے باز رہے، شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

    خیال رہے کہ ہل پارک پر قبضے اور اس پر غیر قانونی تعمیرات میں کے ڈی اے افسران اور اس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارکس نے میٹروپولٹن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

  • نیب کا ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کے گھر پر چھاپہ

    نیب کا ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کے گھر پر چھاپہ

    کراچی: شہر قائد میں نیب نے ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عادل عمر کے گھر پر چھاپہ مار کر نقدی، زیورات، تین گاڑیاں اور اراضی سے متعلق دستاویزات تحویل میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب کی جانب سے اہم کارروائی کی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی ڈی جی ایس بی سی اے عادل عمر کے گھر پر چھاپہ مار کر مسلسل پانچ گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی اس بڑی کارروائی میں اہم دستاویرات تحویل میں لی گئی ہیں، جبکہ نقدی، زیورات سمیت تین گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں، عادل عمر سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔


    نیب کی کارروائیاں کوئی نہیں روک سکتا، چیئرمین نیب


    خیال رہے کہ نیب نے کرپشن کے الزام میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف وسیع پیمانے پر انکوائری شروع کردی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایس بی سی اے کے سابق و مفرور ڈائریکٹر جنرل منظور قادر عرف کاکا نیب کی تحقیقات شروع ہوتے ہی ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔


    نیب کی کارروائیاں، سیکریٹری بلدیات نے دفتری امور احتجاجاً بند کردیے


    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ماتحت بعض افسران مبینہ طور پر پی سی ایچ سوسائٹی کے بلاک 6 کے نصف درجن سے زائد پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان مبینہ کرپٹ افسران نے غیر قانونی تعمیرات کے لیے بطور رقم بھاری رشوت لی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جرمنی: پولیس نے کیتھڈرل پر حملہ کرنے والے مسلح شخص کو گولی مار دی

    جرمنی: پولیس نے کیتھڈرل پر حملہ کرنے والے مسلح شخص کو گولی مار دی

    برلن : جرمنی میں پروٹیسٹنٹ عیسائیوں کی عبادت گاہ کیتھڈرل میں دھاوا بولنے والے مسلح شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم یورپ میں واقع ملک جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اتوار کے روز سیکیورٹی آفیسر نے کیتھڈرل میں گھسنے والے چاقو بردار شخص کو گولی مار دی ہے۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسر نے 53 سالہ آسٹرین شہری کی ٹانگ میں گولی ماری تھی، واقعے میں سیکیورٹی آفیسر بھی زخمی ہوا ہے، جیسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے میں تاحال دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے 4 بجے کے قریب کیتھڈرل میں گھسنے کی کوشش کی تھی، حادثے کے وقت عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کیتھڈرل میں موجود ایک شہری نے ہنگامی کال کرکے واقعے کی اطلاع دی تھی، جس سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چاقو بردار شخص کو عمارت کے باہر ہی نشانہ بنالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد کیتھڈرل کی عمارت کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ برلن میں واقع کیتھڈرل پروٹیسٹنٹ عیسائیوں کی عبادت گاہ ہے۔

    جرمنی کے خبر رساں ادارے کی اطلاع کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کو نفسیاتی کونسلنگ کے لیے وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امریکا:‌ غلط گھر میں بھیجا جانے والا پولیس افسر قتل، 2 زخمی

    امریکا:‌ غلط گھر میں بھیجا جانے والا پولیس افسر قتل، 2 زخمی

    جیفرسن:امریکی ریاست میسوری میں پولیس ہیلپ لائن 911 پر خواتین نے مدد طلب کی‘ سسٹم سے ایڈریس ٹریس کرکے اس پتے پر جانے والے پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی رات میسوری پولیس کی ہیلپ لائن 911 پر ایک کا ل موصول ہوئی جس پر دو خواتین کے چلانے کی آواز آرہی تھی ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر نے مطلوبہ جگہ کا پتہ لگایا ‘ تاہم وہ پتہ غلط ثابت ہوا‘ اور اس پتے پر جانے والےمیسوری پولیس کے 30 سالہ افسر کرسٹوفر رین مارٹن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    میسوری ہائی وے پولیس کے افسر بل لوئی نے میڈیا کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہیلپ لائن 911 پر آنے والی فون کال میسوری کے علاقے ونڈسر سے آئی تھی لیکن کمپیوٹرمیں خرابی کے باعث ہیلپ لائن پر آنے والی کال کو ٹریس کرنے والے سسٹم نےگھر کا پتہ میسوری کے علاقے کلنٹن کا دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فون کال کے فوری بعد پولیس کے تین افسران کرسٹوپر رین،نتھن بیٹن کورٹ اور نیکولس کیسپر بتائے ہوئے پتے پر پہنچے تو 37 سالہ خاتون ٹیمی ویجر نے دروازہ کھولا اور کہا کہ یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ وہ گھر میں تنہا ہے۔

    میسوری پولیس کے ترجمان اسٹوس برگ نےمیڈیا کہ پولیس افسران گھر کی تلاشی لینے کے لیے گھر میں داخل ہوئے تو گھر کے پچھلے حصّے میں موجود 37 جیمز واٹر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں تیس سالہ افسر کرسٹوفر رین مارٹن موقع پر ہلاک جبکہ باقی دو افسران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔

    میسوری کی ہائی وے پولیس کے مطابق کیسپر اور بیٹن کورٹ کو زخمی حالت میں کنساس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کیسپر کو بدھ کے روز جبکہ بیٹن کورٹ کو جمعرات کے روز اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جب تحقیق کاروں نے اس پتے پر رابطہ کیا جہاں سے درحقیقت مدد کے لیے کال کی تو انہوں نے تصدیق کہ ان کے ہاں جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے مدد کے لیے کال کی تھی تاہم ان کا کلنٹن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ اور نہ ہی وہ واقعے میں نشانہ بننے والے افسران اور ملزمان کو جانتے ہیں۔

    فائرنگ کا محرک

    پولیس کے مطابق جیمز واٹر جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں پولیس کی نظر میں تھا ‘ تاہم شوٹنگ کا اس کیس سے کوئی تعلق واضح نہیں ہورہا۔ کلنٹن پولیس ریپ کیس میں اس کے وارنٹ لینے کی کوشش میں تھی۔

    جیمز واٹر کی بیٹی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد بائی پولر ڈس آرڈ اور مرگی کی ذہنی بیماری کا شکار ہیں اور یقیناً ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہوگا ۔ اگر میں ان سے ملوں تو انہیں بتاؤں گی کہ ان کے اس عمل کے سبب مجھے ان سے نفرت ہوگئی ہے‘ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    دوسری جانب پولیس پارٹی نے گھر کا دروازہ کھولنے والی ٹیمی کو بھی منشیات کے الزا م میں گرفتار کیا ہے اس کے قبضے سے برآمد ہوئی تھی‘ جس کی مقدار سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے آگے فروخت کیاجانا تھا۔

    اس حادثے سے سات ماہ قبل کلنٹن پولیس کا ایک اور افسر گرے مائیکل ایک مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔ اس وقت مارٹن پولیس کے ریسورو ڈیپارٹمنٹ میں جاچکا تھا تاہم اپنے ساتھی کی ہلاکت کے بعد اس نے ایک بار پھر روڈ پٹرول میں آنے کا فیصلہ کیا تھا۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے فرار میں ملوث افسر تعینات ہونے کا انکشاف

    کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے فرار میں ملوث افسر تعینات ہونے کا انکشاف

    کراچی : سینٹرل جیل میں قیدیوں کے فرار میں ملوث افسر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حسن سہتو پر کئی قیدی فرار کرانے اور قتل کے الزامات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے اہم عہدے پر متعدد بار معطل ہونے والے افسر کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کی پوسٹ گریڈ 19کی ہے، محمد حسن سہتو سنیارٹی لسٹ کا سب سے جونیئر افسر ہے۔

    حسن سہتو کو دسمبر2016 میں گریڈ 18 پر ترقی دی گئی اور انہیں 2اہم جیلوں لانڈھی اور سینٹرل کا سپرنٹنڈنٹ لگایا گیا۔

    حسن سہتو کو جون 2014 میں لانڈھی جیل سے3 قیدی بھگانے پر معطل کیا گیا،2016 میں کراچی سینٹرل جیل سے قیدی فرار ہونے پر حسن سہتو کو پھر معطل کیا گیا، فرار ہونے والا قیدی حسن سہتو کے بنگلے پر 3ماہ تک کام کرتا رہا تھا۔

    قیدی کے فرار کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج ہے، حسن سہتو کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر درج ہوا۔

    زرائع کے مطابق حسن سہتو کو محکمہ جیل کی بااثر شخصیت کا آشیرباد حاصل ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار میں جیل حکام ملوث نکلے


    یاد رہے کہ اس سے قبل سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حیرت انگیز انکشافات پر مبنی رپورٹ تیار کی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق قیدی جیل حکام کی مل بھگت سے فرار ہوئے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل سینٹرل جیل سے کالعدم جماعت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے ، جیکل حکام نے غفلت برتنے پر 12 اہلکاروں ، سپرٹنڈنٹ ار جیل سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا تھا۔

    قیدیوں کی شناخت شیخ محمد ممتاز عرف فرعون اور محمد احمد عرف منا کے ناموں سے ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔