Tag: officer

  • ناظم آباد سے جعلی افسر گرفتار

    ناظم آباد سے جعلی افسر گرفتار

    کراچی: ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے جمع کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم کے مطابق پولیس نے ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت محمود احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم اپنے آپ کو سی آئی اے کراچی کا سب انسپیکٹر ظاہر کرتا اور شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اُن سے رقم حاصل کرتا تھا، ملزم نے پولیس میں بھرتی کروانے کے نام پر نیو کراچی اور ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں سے لاکھوں روپے حاصل کیے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار ‘‘


    پولیس افسران کے مطابق گرفتار ملزم اپنے تعلقات کی بنیاد پر عوام سے دھوکا دہی میں ملوث تھا، جعلی اہلکار کے خلاف دفعہ 420/171 کے تحت ایف آئی آر نمبر 395/2016 درج کرلی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ برگیڈ تھانے میں پی کیو آر کی حیثیت سے نوکری کرچکا ہے جبکہ ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    خیال رہے دو روز قبل کراچی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز کے جعلی افسران کو گرفتار کیا تھا، جو شہریوں کو گرفتار کرکے رہائی کے لیے اُن کے بھتہ طلب کرتے تھے۔

  • سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ واٹربورڈ افسرکےخاندان کیلئےماہانہ وظیفےکا حکم

    سندھ ہائیکورٹ،لاپتہ واٹربورڈ افسرکےخاندان کیلئےماہانہ وظیفےکا حکم

    کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے دوران ڈیوٹی لاپتہ ہونے والے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسر کی بازیابی تک خاندان کو ماہانہ پچیس ہزار روپے وظیفہ اور بیٹی کو واٹر بورڈ میں ملازمت دینے کا حکم دیدیا۔ سب انسپکٹر عبدالرحیم جولائی دو ہزار دس میں دوران ڈیوٹی لاپتہ ہوگئے تھے۔

    بیوی شمیم اختر کی آئینی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ سماعت کے دوران لاپتہ افسر کی اہلیہ شمیم اختر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کا پتہ نہیں چل رہا گھر چلانے والا بھی کوئی نہیں زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔

    جس پر عدالت نے حکم دیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ دوران ڈیوٹی لاپتہ ہونے والے اپنے افسر کی بازیابی تک اس کےخاندان کوماہانہ پچیس ہزارروپےوظیفہ اور بیٹی کو واٹر بورڈ میں ملازمت دے۔ اس موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہو گی۔ واٹر بورڈ کو کوئی اعتراض نہیں۔