Tag: Officers and employees

  • پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

    پی آئی اے میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم، افسران و ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

    کراچی : پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا، افسران میں کھلبلی مچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے نئے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک نے ادارے کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کرلیے، انہوں نے قومی ایئر لائن میں انکوائریوں کو فوری نمٹانے کے حکم دے دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

    حکم نامے کے مطاق پی آئی اے کے ملازمین اور افسروں کے خلاف انکوائریوں کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے میں ڈسپلنری ایکشن کو سات دن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

    کسی بھی شعبہ کے ملازم اور افسر کے خلاف کارروائی کی ابتدائی رپورٹ اس شعبہ کا سربراہ ایک ہفتہ میں فراہم کرے گا، حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرانی اور طویل دورانیے کی انکوائریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے پی آئی اے میں افسروں اور ملازمین کے خلاف کی جانے والی انکوائریوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، نئے حکم نامے کے بعد موجودہ اور سابقہ سی بی اے کے ذمہ داروں میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے۔

  • سنگین الزامات میں ملوث113افسران و ملازمین مختلف محکموں میں تعینات

    سنگین الزامات میں ملوث113افسران و ملازمین مختلف محکموں میں تعینات

    لاہور : سنگین الزامات میں ملوث113افسران و ملازمین پرکشش عہدوں پر تعینات ہیں، افسران میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز سمیت دیگر کو نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن عملے کی مبینہ ملی بھگت سے سنگین الزامات میں ملوث113افسران و ملازمین پرکشش عہدوں پر تعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ912انکوائریز اور190مقدمات کی تفتیش تاحال نامکمل ہیں، جن محکموں میں ان افسران و ملازمین کا تقرر کیا گیا ہے ان میں پاپولیشن ویلفیئر، محکمہ زراعت اور جنگلات شامل ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ افسران میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز سمیت دیگر کو نوازا گیا، پنجاب پولیس، محکمہ خوراک، محکمہ تعلیم کے82افسران کی انکوائری التواء کا شکار ہے۔

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے نامکمل انکوائری سے متعلق افسران کو الٹی میٹم دے دیا، انہوں نے کہا کہ افسران فوری طور پر ٹاسک کو مکمل کریں، تمام رپورٹس وزیر اعظم کو براہ راست بھجوائی جائیں گی۔