Tag: Officers suspended

  • پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    پولیو ورکر کیس : ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد معطل

    جیکب آباد : پولیو ورکر سے ہونے والی زیادتی کے معاملے پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدے سے ہٹادیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں پولیو ورکر سے ذیادتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سختی سے نوٹس لیا۔

    اس حوالے سے سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کا معاملہ سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو عہدوں سے معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

    polio

    اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اگر ضلعی انتطامیہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کرے گی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے صوبے بھر کے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ جو پولیو ورکرز قطرے پلانے کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیکب آباد کے نواحی گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں بچوں کو پولیو کے خاتمے کے قطرے پلانے کے لیے جانے والی ورکر سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    بعدازاں خاتون نے خود سے زیادتی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، تاہم اگلے روز مذکورہ خاتون نے ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ کو بتایا کہ ایک ملزم اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے گھر لے کر گیا تھا، جہاں 3 نقاب پوش ملزمان پہلے سے موجود تھے، ایک ملزم نے زیادتی اور 3 نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ سیف ہاؤس میں پولیس نے دباؤ ڈال کر بیان تبدیل کرایا، ڈی آئی جی نے کہا کہ بیان تبدیل کرانے والے پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، عوامی شکایات پر کئی افسران معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، عوامی شکایات پر کئی افسران معطل

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنرسمیت15افسران کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سمبڑیال میں سہولیات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اچانک پہنچےتو حکام لاعلم نکلے آگاہی ہونے پ افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

    وزیرِاعلیٰ نےعوامی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر سمیت پندرہ افسرام ہٹادیئے،سیالکوٹ، سمبڑیال، پسروراور ڈسکہ کے چیف آفیسرز کو بھی عوامی شکایات اور فرائض سے غفلت پر معطل کردیا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھاعہدے پر وہی رہے گاجوعوام کےمسائل فوری حل کرےگا۔

    پنجاب میں بڑےپیمانے پر انتظامی تبدیلیاں

    دوسری جانب پنجاب میں بڑےپیمانےپرانتظامی تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب کےحکم پرسیکرٹری سروسزنےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان مہدی معلوف کو او ایس ڈی کر دیا گیا، نبیل احمد میمن کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات کردیا۔ محمد طیب کو حافظ آباد سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔

    فضل الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا، ایوب بخاری کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سے او ایس ڈی تعینات کر دیا۔ شہزادہ محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کر دیا۔

    اسی طرح نیاز احمد کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ سے او ایس ڈی کر دیا گیا۔ سیمل مصظفے کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال سے اے سی چواں سیدن شاہ تعینات کر دیا۔ محمد بابر سلیمان کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔

    مس امینہ احسان کو اے سی شیخوپورہ سے اے سی جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چکوال عمیر سرور کو تبدیل کر کے اے سی پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ زینب طاہر اے سی لاہور کو تبدیل کر کے اے سی چکوال تعینات کر دیا گیا۔ محمد ذیشان ندیم اے سی میاں چنوں کو تبدیل کر کے او ایس ڈی کر دیا گیا۔

    مس رابعہ کو تبدیل کر کے اے سی میاں چنوں تعینات کر دیا گیا۔ محمد اسد اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھوٹا سے تبدیل کر کے اے سی تونسہ شریف تعینات کر دیا گیا۔ اے سی تونسہ محمد اسد علی کو تبدیل کر کے اے سی کوٹا چھوٹا تعینات کر دیا گیا۔ اے سی چوبارہ محمد سلیمان احمد کو اے سی ایچ آر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔

  • سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    سٹیزن پورٹل پرعوامی مسائل حل نہ کرنے والے متعدد افسران معطل، شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم کی ہدایت پرقائم سٹیزن پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات کی شنوائی نہ کرنے والے افسران کی شامت آگئی، متعدد افسران معطل اور دیگر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کیخلاف حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا آغاز کردیا، اسلام آباد میں عوامی مسائل حل نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر کئی افسران معطل کر دیئے۔

    پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو معطل کیا گیا اس کے علاوہ غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات، ڈی جی خان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ31اسسٹنٹ کمشنرز کو شوکاز نوٹس اور بیس کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں، عوامی شکایات اور مسائل بروقت حل نہ کرنے پر اعلیٰ افسران کی سخت سرزنش بھی کی گئی ہے جبکہ بروقت ایکشن کرنے والے71اسسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی غلط شکایت بھجوانے اور انکوائری میں غفلت برتنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دو پولیس افسران کو معطل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے 28 اکتوبر 2018 کو ملکی تاریخ میں پہلی بارآن لائن عوامی شکایات کے اندراج کےلیے سیٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت درج ہونے والی شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔