Tag: official residence

  • ویڈیو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اذان سے گونج اٹھی

    ویڈیو: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ اذان سے گونج اٹھی

    اسکاٹ لیند کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی سرکاری رہائش گاہ مغرب کی اذان سے گونج اٹھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے بیوت ہاؤس میں فرسٹ منسٹر کی جانب سے سرکاری رہائش گاہ میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا گیا اور پہلی باراذان دی گئی۔

    اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان، یہودی اور مسیحی کمیونٹی کے افراد ایک ہی چھت تلے جمع ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humza Yousaf (@humzayousaf)

    حمزہ یوسف نے کیپشن میں لکھا کہ مسلمان مغرب کی اذان کے ساتھ افطار کرتے ہیں، آج شیخ ربانی نے بیوت ہاؤس میں اذان دی، بیوت ہاؤس میں غالباً پہلی بار اذان دی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Humza Yousaf (@humzayousaf)

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو فرسٹ منسٹر منتخب کیا، جس کے بعد 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے مسلم سربراہ ہیں۔

    حمزہ یوسف کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر میاں چنوں سے ہے، جو 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نقل مکانی کر گئے تھے جبکہ ان کی والدہ کینیا میں ایک جنوبی ایشیائی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں۔

  • ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیا کرنے جارہی ہیں؟

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیا کرنے جارہی ہیں؟

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے گورنرہاؤس لاہور سےاپنا تمام سامان اٹھا لیا ہے، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے فردوس عاشق گورنر ہاؤس میں رہائش پذیر رہیں۔

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب فردوس عاشق اعوان نے گورنرہاؤس میں سرکاری رہائشگاہ کو خالی کردیا ہے، فردوس عاشق اعوان اب زیادہ وقت اپنےحلقےسیالکوٹ میں گزاریں گی۔

    دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کی معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے ‏آگئی ہے، نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فردوس عاشق اور وزیراعلی آفس ‏میں تعلقات بیس جولائی سےسردمہری کاشکار تھے۔

    فردوس عاشق نےسیالکوٹ الیکشن سےقبل حکومت کویقین دلانےکے لیےاستعفےکی پیشکش کی ‏تھی جب کہ سیالکوٹ کی تنظیم نے پارٹی عہدیداروں کو فردوس عاشق کی عدم دلچسپی سے آگاہ ‏کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں داخلے سے کس کی ایما پر روکا گیا؟ فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کردیا

    ضمنی الیکشن جیتنےکے تین دن بعد ایوان وزیراعلیٰ نے فردوس عاشق کو استعفےکی ہدایت کی تھی ‏اور چھ اگست استفعیٰ لینے کا آخری دن مقرر کیا گیا۔

    فردوس عاشق نےاستعفےسے پہلے وزیراعظم ہاؤس سےاسائنمنٹ لینے کی کوشش کی اور چھ اگست ‏کو استعفےسے قبل تینگھنٹے تک وزیراعلی کا انتظار کرتی رہیں، وزیراعلیٰ سے مختصر ملاقات کے ‏بعد فردوس عاشق نے استعفیٰ دے دیا۔

    فردوس عاشق نےاستعفے کے بعد وزیراعظم سے ملنے کی بھی کوشش کی تاہم وزیراعظم سے ‏ملاقات میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔