Tag: Official Trailer

  • اکشے کمار کی نئی فلم ”سر پھرا“ کا ٹریلر ریلیز

    اکشے کمار کی نئی فلم ”سر پھرا“ کا ٹریلر ریلیز

    اکشے کمار کی نئی فلم ”سر پھرا“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم 2021 کی نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل فلم سورارائی پوترو کا ہندی ریمیک ہے، جس میں سوریا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    سدھا کونگارا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دکن کے بانی جی آر گوپی ناتھ کی زندگی پر مبنی تھی۔ ”سر پھرا“ کے ٹریلر میں ویر کی کہانی دکھائی گئی ہے، جس کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے۔

    جس کے پاس ایک ”آئیڈیا” ہے، جو ہندوستان کی پہلی کم لاگت والی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وہ ہوا بازی کے سفر کو ہر ایک کے لیے سستا بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔

    وہ اپنی مدد کے لیے پریش راول سے رابطہ کرتا ہے، جو ایک بڑے بزنس ٹائیکون کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا، ”سپنے وہ نہیں جو آپ سوتے ہوئے دیکھتے ہیں، سپنے وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے ہی نہیں دیتے۔

    ایک ایسے ہی سپنے کی کہانی ہے فلم ”سر پھرا“ ہے، اکشے کمار کی فلم سرپھرا 12جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فلم پریڈیٹر 5 کا ٹیزر جاری

    فلم پریڈیٹر 5 کا ٹیزر جاری

    ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم پریڈیٹر کے پانچویں سیکیول پرے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    پانچویں پریڈیٹر فلم کے آفیشل ٹیزر کا باضابطہ عنوان پرے ہے، یہ پہلا ٹریلر زیادہ کچھ ظاہر نہیں کرتا ہے لیکن زمین پر خلا باز شکاری کی واپسی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

    اس مخلوق نے چھپے رہنے اور جدید انسانی جنگجوؤں کو دیکھنے کا انتخاب کیا، ان کی ٹیکنالوجی کے طریقوں کا مطالعہ کیا اور رفتہ رفتہ، اس شکاری نے جدید فوجی لڑاکا کی طرح بکتر بند اور دیگر سامان بنایا۔

    فلم پرے 5 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

  • فلم "جراسک ورلڈ، ڈومینین” میں خطرناک ڈائنا سورز کی واپسی

    فلم "جراسک ورلڈ، ڈومینین” میں خطرناک ڈائنا سورز کی واپسی

     لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مقبول زمانہ سائنس فکشن ہارر فلم "جراسک ورلڈ” سیریز کی تیسری اور ممکنہ طور پر آخری فلم "دی ڈومینن” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم اگلے ماہ جون میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

    یہ فلم ممکنہ طور پر ’جراسک ورلڈ‘ ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ہوگی، جس کے بعد اسی سیریز کی نئی ٹرائلوجی بنانے پر کام شروع ہوگا۔

    "جراسک ورلڈ ڈومینین” میں ڈائنا سور کی مزید تباہیاں دکھائی گئی ہیں جسے دیکھنے والے پلکیں جھپکنا بھول جائیں گے،

    یونیورسل پکچرز کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں اس بار ڈائنوسورز کو پچھلی فلموں کے مقابلے زیادہ خطرناک دکھایا گیا ہے۔

    مذکورہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ قدرتی آفت نے جراسک پارک تباہ کردیا، جس کے بعد وہاں موجود تمام ڈائناسار فرار ہوگئے اور دنیا بھر میں تباہی پھیلا دی۔

    یہ ڈائنا سورز انسانوں کے درمیان رہتے اور ان کا شکار کرتے ہیں۔ جراسک ورلڈ، دی ڈومینین کی کہانی ایملی کارمیکائل نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات کولن ٹریوورو نے دی ہیں، جنہوں نے پہلے بھی اس فرنچائز کی فلموں کی ہدایات دی تھیں۔

    اس فلم میں بھی کرس پراٹ اور برائس ڈیلس ہاورڈ نے ادا کیے ہیں تاہم اس بار فلم میں پرانی فلموں کو دیگر کاسٹ کو بھی شامل کیا ہے۔

    ان ڈائناسار کو کیسے قابو کیا گیا، اس کیلئے آپ کو ہالی وڈ کی نئی آنے والی فلم جراسک ورلڈ تھری ڈومینیئن دیکھنا ہوگی۔

    جراسک ورلڈ دی ڈومینین کو جون2021 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے منسوخ کردیا گیا تھا، اب ٹریلر میں فلم کو10جون 2022 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ممبئی: شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اُن کو پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں سعادت حسن منٹو کا کردار باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا جبکہ ہدایت کاری اور رائٹر کے فرائض نندتا داس نے سرانجام دیے۔

    مختصر ویڈیو میں شہرہ آفاق افسانہ نگار کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ کبھی پولیس تو کبھی عدالتوں کا سامنا کرتے جبکہ کبھی اپنی تحریروں کی وجہ سے لوگوں کے طعنے بھی سنتے نظر آئے۔

    ٹریلر دیکھیں

    دو روز قبل جاری ہونے والے آفیشل ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی اور ان کی لکھی جانے والی تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا جبکہ نوازالدین صدیقی معاشرے کی حقیقت بیان کرتے بھی نظر آئے۔

    نوازلدین صدیقی منٹو جبکہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری، دیش پانڈے وغیرہ شامل ہیں، فلم 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    فلم میں شامل منتخب مشہور ڈائیلاگ جو خاصے متاثر کن ہیں

    1. ‘میں اپنی کہانیوں کو کائنات سمجھتا ہوں‘
    2. ’میں اتنا لکھوں گا تم بھوکی نہیں مرو گی‘
    3. ’آپ لکھنے کی آزادی چاہتے ہیں تو رائٹر کی ذمہ داری کو بھی سمجھیں‘
    4. ’سچ ہرگز نہیں بولنا چاہیے، جو پسند نہ ہوں وہ صفحے پھاڑ دینے چاہیں‘
    5. ’جب غلام تھے تو آزادی مانگتے تھے اور اب آزاد ہیں تو کون سا خواب دیکھیں‘
    6. ’میں ہر مجبور عورت کے لیے لکھتا ہوں‘
    7. ’سچ تو ہرگز نہیں بولنا چاہیے، وہ صفحے پھاڑ دینے چاہیں جو ہمیں پسند نہ ہوں‘
    8. ’آج کے قاتل لہو اور لوہے سے تاریخ لکھتے جارہے ہیں‘

    قبل ازیں شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ کا آفیشل ٹیزر  71ویں کینز فلم فیسٹیول 2018 میں ہفتے کے روز پیش کیا گیا تھا جسے حاضری نے بے حد پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ہدایت کارہ نندتا داس نے آگاہ کیا تھا کہ وہ دو بار کینز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری رکن اور کئی بار بطور ناظر شرکت کر چکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ حاضرین میری فلم ‘منٹو‘ پر کیسا ردعمل دیں گے جو گزشتہ 7 سال سے میرے خیالوں میں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ’جو میں دیکھتا ہوں وہی لکھتا ہوں‘ ، کینز فلم میں‌ منٹو کے ٹیزر کا چرچا

    فلم میں منٹو کا کردار ادا کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بھی اس بارے میں کہا تھا کہ’یہ ممکن ہے کہ سعادت حسن مر جائے، لیکن منٹو ہمیشہ زندہ رہتا ہے‘۔

    خیال رہے کہ یہ فلم اردو کے صف اول کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی گئی بلکہ حیات کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے بعد کچھ مناظر کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس بارے میں نواز الدین کا کہنا ہے، ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ تو صرف منٹو کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  ‘منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل’

    فلم کے لیے نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی، جس پر اُن کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے ان پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔

  • وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    وینم کے دوسرے ٹریلر نے ہلچل مچادی

    اسپائیڈر مین فلم کاسب سے طاقت ور ولن ’وینم‘ اب اپنی فلم میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگا، دوسرے ٹریلر نے ہالی وڈ سپر ہیرو فلم کے مداحوں میں ہلچل مچادی۔

    مارول کامکس کی جانب سے ایک کے بعد ایک کامیاب فلموں کا سلسلہ جاری ہے اور سونی پکچرز کے ساتھ ہونے والے کاروباری معاہدے کے بعد مارول کامکس اسپائیڈر مین جیسے مشہورِ زمانہ کارٹون کردار پر بھی فلم بنا چکا ہے۔جلد ہی اسپائیڈر مین کامک کے مشہور اور سب سے خطرناک ولن ’وینم ‘ پر بننے والی اسپن آف فلم شائقین کے لیے سینما گھروں پیش کی جائے گی۔فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    اس سے پہلے شائقین وینم نامی اس کردار کو اسپائیڈر مین ٹو میں بحیثیت ولن دیکھ چکے ہیں اور کامک سیریز میں بھی وینم کو اسپائیڈر مین کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ولن تصور کیا جاتا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ناکام اخباری رپورٹر’ایڈی براک‘ کے گرد گھومتی ہے، جس کا سامنا حادثاتی طور خلا سے آئی ہوئی ایک عجیب و غریب مخلوق سے ہوتا ہے، سیاہ رنگ کی یہ مخلوق ایڈی براک کی شخصیت پر تسلط جما کر ’وینم ‘ کے کردار میں ڈھلتی ہے اور اس کے بعد شروع ہوتی ہے تباہی و بربادی کی ایک ایسی داستان جسے شائقین طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔

    شائقین کے لیے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس سے قبل جتنی بھی کارٹون سیریز یا فلمیں بنی ان میں یہ کردار ہمیشہ اسپائیڈرمین کے مدمقابل رہا ہے تاہم اب کی بار دلچسپ بات یہ ہے کہ وینم تنہا ’اینٹی ہیرو‘ ( ایسا ولن جو فلم کا مرکزی کردار ہو اور اس کے مدمقابل کوئی ہیرو نہ ہو) کے روپ میں جلوہ گر ہورہا ہے اور شائقین یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کہ خلا سے آنے والے وینم اور زمین کے ایک ناکام شخص کے اشتراک سے بننے والی شخصیت کیا مصیبت لائے گی اور ایک عام سا شخص اپنے اوپر حاوی ’وینم ‘ کو بالاخر کس طرح شکست دینے میں کامیاب ہوگا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’وینم ‘پانچ اکتوبر 2018 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہالی ووڈ کی ہاررفلم ’’اے کوائٹ پلیس‘‘ کا سنسنی خیزٹریلرجاری

    ہالی ووڈ کی ہاررفلم ’’اے کوائٹ پلیس‘‘ کا سنسنی خیزٹریلرجاری

    لاس اینجلس : خوف سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’اے کوائٹ پلیس‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، خوفناک مناظر اور تھرل سے بھرپور فلم ماہ اپریل میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی ہارر فلم ’’اے کوائٹ پلیس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس میں خاموش قاتل صرف ایک آواز کا انتظارکر رہا ہے، فلم کی کہانی شہر سے دور سنسان علاقے میں رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں ایک ایسی پراسرار مخلوق کا سامنا ہے جو صرف آواز سن کر شکار کرتی ہے۔

    اس کے حملے سے بچنے کیلئے یہ خاندان اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے، سپرنیچرل ہارر فلم کا نیا ٹریلر دہشت ناک مناظر سے بھرپور ہے۔

    مذکورہ فلم چھ اپریل کو سینما گھروں میں خوف پھیلانے آ رہی ہے، فلم کے اداکاروں میں جوہن کراسنسکی، ایمیلی بلنٹ، نواح جیوپ اور میلیسنٹ سیمونڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نئی تھرلر فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    نئی تھرلر فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ ‘‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔

    فلم کے اداکاروں میں میگی گریس، ٹوبے کیبل، ریان وانٹن، میلیسا بلونا، بین کروس، مارک اسمتھ، جیمی اینڈریو اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی خطرناک سمندری طوفان میں چوری کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے گرد گھومتی ہے۔

    خطرناک سمندری طوفان میں دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور سنسنی خیز فلم دی ہری کین ہیسٹ رواں سال نو مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم کی کہانی ٹیک ہیکرز کی چھ سو ملین ڈالر کی چوری کی ہے مگراسی وقت طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکراتا ہے، فلم میں خوفناک طوفان کے باوجود حاضر سروس میرینز کے ساتھ ساتھ سابق میرینز اور میٹرولوجسٹ بھی چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئےمشن پر نکلتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    رواں ہفتے فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر چھاگئی

    لاس انجلس: ہالی ووڈ فلم انسرجنٹ چون کروڈ ڈالر کا بزنس کر کےامریکی باکس آفس پر چھاگئی۔

    ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ فلم انسرجنٹ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی، فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں چھپن کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔

     منفرد صلاحیتوں کی حامل لڑکی کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم انسرجنٹ بیس مارچ کو ریلیز کے بعد تین دن میں چون کروڈ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    جبکہ محبت کی خاطر جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہنے والے شخص پر مبنی فلم دی گن مین نے شائقین کو مایوس کیا اور صرف پانچ ملین ڈالر کا بزنس ہی حاصل کر سکی۔