Tag: official trailer release

  • اینی میٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    اینی میٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلرجاری

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ چھوٹا بچہ مگر عقل میں پکاہے ۔ سوٹ بوٹ پہنا ننھا باس سب کو دیوانہ بنانے نکلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ‘دی باس بے بی ‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم سات سالہ بچے کی کہانی ہے۔

    جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ۔یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔

    boss-post-1

    چھوٹا بچہ اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں سمجھتا، ننھے باس کی شرارتوں سے سجی فلم اکتیس مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

    ممبئی: معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ رنبیر انوشکا اور ایشوریہ کی محبت میں مبتلا نظر آئے جبکہ فواد خان نے اس فلم میں انوشکا شرما کے سابق عاشق کا کردار ادا کیا ہے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور اپنے سے لگ بھگ دس سال بڑی ایشوریہ کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    ae-dil-hai-mushkil

    فلم میں رنبیر کپور انوشکا کے ایک بہترین دوست کے طور پر سامنے آئے جبکہ ایشوریا رائے بچن نے بھی اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے مداحوں کو لاجواب کردیا ہے۔

    اس سے قبل فلم کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، اس گانے کو یوٹیوب پر 10 روز میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔

    فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردارادا کیا ہے، فلم کی کہانی پیار محبت، تعلقات اور ٹوٹتے دلوں پر مبنی ہے، جو تین کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

    ae-dil-hai-mushkil-1

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے کامیاب پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔