Tag: official visit

  • وزیراعظم  رواں ماہ ترکی کا دورہ کرینگے

    وزیراعظم رواں ماہ ترکی کا دورہ کرینگے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اکتیس مئی سے دو جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کا ترکی کا دورہ پاکستان کے روایتی با اعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔

    دورے میں وزیراعظم پاک ترکی بزنس کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔

    اس کے علاوہ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے، صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان  کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے  ازبکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کیلئے ازبکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، عمران خان ازبک صدر کے ہمراہ کاسا کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عمران خان اور ازبک صدر کاسا کانفرنس کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی سے ازبکستان میں ملاقات کاامکان ہے ، دونوں رہنماؤں کی ازبکستان میں کاساکانفرنس کی سائیڈلائن پرملاقات ہوسکتی ہے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے ، دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی،علاقائی ،بین الاقوامی امورپر بات چیت ہو گی۔

    دورہ ازبکستان علاقائی ودو طرفہ تجارت، سیکیورٹی ضمن میں اہمیت کاحامل ہے ، عمران خان کے دورے کے دوران مشترکہ مفادات کے امور میں اہم معاہدے،مفاہمتی یاداشتوں سمیت تجارت ،معاشی تعاون پر مبنی معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پاک ازبک تجارتی فارم سے بھی خطاب کریں گے ، فارم میں دونوں ممالک کی معروف کاروباری اور سرمایہ کار شخصیات شریک ہوں گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ بزنس کونسل کا افتتاحی سیشن بھی ہوگا اور وزیراعظم عالمی کانفرنس سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاعلاقائی روابط سے بھی خطاب کرینگے ، جس میں ویژن سینٹرل ایشیاپالیسی2021پربھی روشنی ڈالیں گے۔

  • اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی کے صدر آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر آج 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران وہ وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر آج 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے، وولکن بوزکر28مئی تک پاکستان میں قیام کریں گے، دورےمیں وزیرخارجہ سمیت پاکستان کی قیادت سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وولکن بوزکر پہلےترک نژاداقوام متحدہ اسمبلی کےصدربنےہیں، وہ سابق سفارتکاراورسینئرسیاستدان ہیں، پاکستان دورے میں اقوام متحدہ کےصدرکو ایوان صدر میں پاکستان کےسول ایوارڈسےنوازاجائے گا۔

    خیال رہے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکراگست2020میں حلف اٹھانےسےپہلےپاکستان کادورہ کرچکےہیں، جس میں انھوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کو 75ویں سیشن کی صدارت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

    واضح رہے وولکن بوزکر گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن میں صدر منتخب ہوئے تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    لندن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، وہ تین دن تک برطانیہ میں قیام کریں گے اور وہاں فوجی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر بتایا کہ آرمی چیف برطانوی دورے میں عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کام یاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔


    یہ بھی پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر


    خیال رہے کہ آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

    دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے کہ کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے، پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف نے پولینڈ کے وزیر اور نائب وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولینڈ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پولینڈ کی عسکری قیادت نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان روانہ

     آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پوزنان میں لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر، ملٹری ایوی ایشن ورکس اور وارسا میں پولش آرمامنٹ گروپ کا بھی دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ پہنچنے پر آرمی چیف کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار 14مئی سے روس اورچین کے  دورے پرروانہ ہوں گے

    چیف جسٹس ثاقب نثار 14مئی سے روس اورچین کے دورے پرروانہ ہوں گے

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  14  مئی کو  روس اور چین کے13 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے،  جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس ثاقب نثار 14مئی کوسرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے، جہاں وہ عالمی چیف جسٹسزکانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار کا غیرملکی دورہ 13 روزپرمشتمل ہے۔

    چیف جسٹس سپریم کورٹ دورہ روس کے بعد چین جائیں گے، چین میں جسٹس ثاقب نثار عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ13دن کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران روانہ

    وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران روانہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایران کے صدر اور وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات،بین الاقوامی اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ امریکا کی نئی افغان پالیسی اور خطے پر اس کےاثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔

    مشیرقومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

    ایران کے نائب سفیر نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔


    مزید پڑھیں :   افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    یاد رہے اس سے قبل وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے چین کا دورہ کیا، چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن لایا جا سکتا ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں جبکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

    چین کے دورے پر روانگی سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کے بنیادی خدو خال میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کو بتائیں کہ ہم نے کتنی قربانیاں دی ہیں‘ قربانیوں کا اعتراف کرنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان آگے بڑھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔