Tag: ‘officially engaged

  • شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی، تصاویر وائرل

    شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی، تصاویر وائرل

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار شہباز شگری اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے باقاعدہ منگنی کرلی، دونوکی شادی رواں سال کے آخر تک متوقع ہے۔

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جبکہ اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔

    آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔

    یاد رہے کہ حالیہ ایوارڈز شو کی تقریب کے دوران ایک صحافی کی جانب سے اس جوڑی سے سوال کیا گیا تھا کہ آپ دونوں شادی کب کر رہے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شگری اور آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ انشاءاللّٰہ! اس سال کے آخر تک ہم شادی کر لیں گے۔

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔ شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

  • بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

    بختاور بھٹو کی منگنی کے سوشل میڈیا پر چرچے، تصاویر وائرل

    کراچی : طویل عرصے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں شادیانے بجے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی انجام پاگئی۔

    اے آروائی نیوز کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے موقع پر ہلکےگلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔

    ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے اور اس یادگار لمحات میں شریک ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔

    دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے لکھا کہ آفیشلی انگیجڈ

    تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے15 افراد پر مشتمل تھا، اس کے علاوہ تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔

    منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اورمبارکباد وصول کرتے رہے۔

    منگنی کی تقریب سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج کادن بہت جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کےکارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورےخاندان کودعاؤں میں یاد رکھیں۔