Tag: officials-suspended

  • رشوت خور افسران و اہلکاروں کیخلاف آئی جی سندھ کا بڑا حکم جاری

    رشوت خور افسران و اہلکاروں کیخلاف آئی جی سندھ کا بڑا حکم جاری

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں مبینہ کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر 26 رشوت خور افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر اہلکاروں کی رشوت خوری کا سختی سے نوٹس لے کر 26 رشوت خور افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق معطل ہونے والے رشوت خور افسران اور اہلکاروں کا تعلق مختلف شہرکی مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچوں سے ہے۔

    آئی جی سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں معطل کیے جانے والے تمام افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    معطل ہونے والوں میں 3 انسپکٹر اور ایک لیڈی انسپکٹر بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 5سب انسپکٹرز،2 اے ایس آئی رینک کے افسران بھی معطل کیے گئے ہیں۔

    کراچی کی جن برانچوں میں رشوت خور افسران اور اہلکاروں کی معطلی کے اقدامات کیے گئے ان میں کلفٹن، ملیر،سعود آباد، ناظم آباد ،سعیدآباد شامل ہیں، اور سکھر برانچ کے اہلکاروں کو بھی معطل کیا گیا، معطل ہونے والے 2 اہلکاروں کا تعلق ساؤتھ زون انویسٹی گیشن، سیکیورٹی زون ٹو سے ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سعود آباد میں تعینات 7 پولیس افسران و اہلکاروں معطل کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ کراچی میں اسپیشل برانچ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے، منظم جرائم چلانے والوں اور اسپیشل برانچ اہلکاروں میں گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

  • لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر پیسے لینے والے 4 اہلکاروں کیساتھ کیا ہوا؟

    لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر پیسے لینے والے 4 اہلکاروں کیساتھ کیا ہوا؟

    فیصل آباد میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنا کر رشوت لینے والے چوکی انچارج اور 4 اہلکار بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ پیپلز کالونی کے چوکی انچارج اور 4 اہلکاروں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا جعلی مقدمہ بنایا اور بعد میں پیسے لیکر چھوڑا دیا۔

    فیصل آباد پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملوث اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرکے چوکی انچاری عمران سمیت 4 اہلکاروں کو  معطل اور گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل میں لڑکی اور ساتھی پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا بعد میں اہلکاروں نے 60 ہزار لیکر دونوں افراد کو چھوڑا۔

     فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نااہلی پر ایس ایچ او پیپلز کالونی انسپکٹر رانا راشد کو بھی معطل کردیا گیا۔

  • اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

    اختیارات سے تجاوز پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار معطل

    فیصل آباد: سی پی او فیصل آباد نے بے گناہ شہری کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کرنے اور غلط دفعات شامل کرنے پر ایس ایچ او سول لائنز ، سب انسپکٹر اور چار ڈولفن اہلکار معطل کر دیئے۔

      پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے بے گناہ شہری کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کرنے اور غلط دفعات شامل کرنے پر ایس ایچ او سول لائن سمیت 6 پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔

    سی پئ او فیصل آباد نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز ارشد قدیر، سب انسپکٹر اسلم اور ڈولفن اہلکاروں چراغ، ضیا، بابر اور مبشر نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اقدام قتل کیس میں زخمی ہونے والے شہری کے بیٹے کو ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث کر دیا تھا جبکہ ایس ایچ او نے مقدمے میں غلط دفعات بھی شامل کیں۔

     سی پی او کامران عادل نے شہری کی درخواست پر معاملے کی انکوائری کے احکامات دیئے تھے، ڈی ایس پی سول لائنز عامر وحید کی انکوائری رپورٹ میں پولیس اہلکاروں کو قصوروار ٹھہرایا گیا جس پر سی پی او نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور چار ڈولفن اہلکاروں کو معطل کر دیا۔