Tag: OFFSHORE COMPANIES

  • برطانوی قوانین میں تبدیلی، شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا تنگ ہوگیا

    برطانوی قوانین میں تبدیلی، شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا تنگ ہوگیا

    لندن: برطانوی قوانین میں تبدیلی کے بعد شریف خاندان کے گرد پاناما کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے جسے پہلے ہی احتساب عدالت میں پیشیوں کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، نئے قانون کے رو سے برطانوی اوورسیز علاقوں میں رجسٹرڈ لاکھوں کمپنیوں کو ان کی ملکیت کے ساتھ رجسٹر کرانا لازم ہوگیا ہے۔

    برطانوی قوانین میں تبدیلی کے بعد تمام آف شور کمپنیاں رکھنے والے غیر ملکیوں پر لازم ہوگیا ہے کہ وہ تفصیلات فراہم کریں، خیال رہے کہ برطانیہ کے اوورسیز علاقوں میں پاناما، برٹش ورجن آئی لینڈ، کیمن آئی لینڈ بھی شامل ہیں۔

    اس تبدیلی کے بعد شریف خاندان سے منسوب نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے بارے میں حقیقت معلوم ہوجائے گی کہ ان کا اصل مالک کون ہے۔ اصل ملکیت سامنے آنے پر امکان ہے کہ شریف خاندان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔

    پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

    واضح رہے کہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں آف شور کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے، جب کہ پاناما میں آف شور کمپنیوں کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہے اور مجموعی طور پر آف شور کمپنیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے سلسلے میں غیر ملکی کمپنیوں کے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کیے جانے کے لیے کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے عالمی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، بلاول بھٹو

    حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانامہ شریف سے جان چھڑا کردم لے گی، حکومت نے عوام کا جیناحرام کردیا ہے، حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے یوم مئی کی کامیاب ریلی نکالنے پر جیالوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جیالے جوش میں آچُکےہیں اب ان کوکوئی نہیں روک سکتا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ عوام اورمزدور پیپلزپارٹی پراعتماد کرتے ہیں۔

    بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں نوازحکومت کو مزدوراور کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، یہ اورنج ٹرین تو بناتے ہیں لیکن اسپتال نہیں بناتے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم شریف برادران کے نئے نام رکھنے کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔ اب پورے ملک میں گو نواز گو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پانی، بجلی اور گیس کے لیے تڑپایا جا رہا ہے،نوازحکومت نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔

  • آف شورکمنپیزکا پیسہ واپس لانے کی تیاریاں، سرمایہ کاروں کو چُھوٹ

    آف شورکمنپیزکا پیسہ واپس لانے کی تیاریاں، سرمایہ کاروں کو چُھوٹ

    اسلام آباد : کالےدھن کو سفید کرنے کی ایک اوراسکیم لانےکی تیاری کر لی گئی، اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے تجاویزبھی طلب کر لی گئی ہیں، پانامہ کا پیسہ واپس لانے پرسزا کے بجائے چھوٹ ملےگی۔ آف شور کمپنیز میں لگا سرمایہ پاکستان آنے کا جوازپیش کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی فیصلے کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آف شور کمپنیز میں لگایا جانے والا سرمایہ پاکستان میں لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، رقوم واپس لانے کے لیے سرمایہ کاروں کو ون ٹائم چھوٹ دی جائے گی، پانامہ کا پیسہ واپس لانے پرسرمایہ کار کو سزا دینے کی بجائے رعایت دینے کی اسکیم بنائی گئی ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی طریقہ کار سے سرمایہ لانے میں تاخیر اور پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں،اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ طریقہ کارآسان بنایا جائے تاکہ بیرونی سرمایہ وطن واپس آسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم میں خصوصی پیکج کے لیے سرمایہ کاروں کو چھوٹ دینے پرغور کیا جا رہاہے۔ حکومت کی جانب سے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کرلی گئیں ہیں، اسکیم کیلیے محکمہ خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سے بھی تجاویز طلب کی گئیں۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق پیکج غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان لانے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے اس فیصلے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے کالے دھن کو سفید کرنے میں مدد ملے گی۔

  • آف شور کمپنی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رحمان ملک

    آف شور کمپنی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرا اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا کسی آف شور کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے پانامہ لیکس میں موجود آف شور کمپنی کے حوالے سے پریس کانفرنس طلب کی گئی تھی, پریس کانفرنس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کا اور بے نظیر بھٹو کی کسی ملک میں کوئی آف شور کمپنی موجود نہیں ہے، میڈیا میں ہمارے حوالے سے مسلسل غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے جو سراسر غلط ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا چینلز کے کئی ایسے مالکان کو جانتا ہوں کہ جن کی آف شور کمپنیاں موجود ہیں مگر ان کے خلاف میڈیا نے ایک لفظ تک ادا نہیں کیا گیا، لندن میں کاروبار کے لئے ’’پیٹرولائن نامی‘‘ کمپنی بنائی تھی مگر برطانیہ حکومت کی جانب سے مالکانہ حقوق کی درخواست مسترد کردی گئی تھی.

    رحمن ملک کا کہنا تھا کہ میرے اثاثہ جات کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں موجود ہیں، الزامات لگانے والے پہلے الیکشن کمیشن سے میرے اثاثہ جات کی تصدیق کرلیں۔

    مزید پڑھیں :        پاناما لیکس کے مزید انکشافات منظرعام پر

    سابق وزیر داخلہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر آف شور کمپنی کے مالک کی جانب سے باقاعدہ ٹیکس ادا کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق آف شور کمپنی رکھنا کوئی جرم نہیں ہے، دبئی اور یورپ میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش تھی مگر مالکانہ حقوق نہ ملنے کی وجہ سے کاروبار نہیں کیا۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہر فیصلے کی تائید کرتا ہوں اور ایک مرتبہ پھر واضح اعلان کرتا ہوں کہ ’’ میری کوئی آف شور کمپنی کسی بھی ملک موجود نہیں ہے اور نہ ہی کبھی پاکستان سے پیسہ باہر منتقل کیا ہے۔

    رحمان ملک نے مزید کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ہر فیصلے کی تائید کرتا ہوں اور ایک مرتبہ پھر واضح اعلان کرتا ہوں کہ ’’ میری کوئی آف شور کمپنی کسی بھی ملک موجود نہیں ہے اور نہ ہی کبھی پاکستان سے پیسہ باہر منتقل کیا ہے۔

    واضح رہے پانامہ لیکس میں رحمن ملک سمیت کئی پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا انکشاف کیا گیا ہے۔