Tag: OGDCL privatization case

  • او جی ڈی سی ایل کے بتیس کروڑشیئرز فروخت کرنے کی منظوری

    او جی ڈی سی ایل کے بتیس کروڑشیئرز فروخت کرنے کی منظوری

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کےخصوصی اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے بتیس کروڑ شیئرفروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کےدس فی صد حصص کی فلورپرائس مقررکرنے پرغورکیاگیا،نجکاری کمیشن کےاعلامیےکے مطابق حکومت او جی ڈی سی ایل کے بتیس کروڑبیس لاکھ شیئرز فروخت کرناچاہتی ہے۔

    نجکاری کمیشن کی سفارش کے بعد او جی ڈی سی ایل کےفی شیئرکی فلورپرائس دوسوسولہ روپےمقررکی گئی،فلور پرائس پرحصص کی فروخت سات نومبرتک مکمل کی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید اور وزیرِ تجارت خرم دستگیربھی شریک ہوئے۔

  • اوجی ڈی سی ایل نجکاری کیس: وفاق کو ریلیف کی درخواست مسترد

    اوجی ڈی سی ایل نجکاری کیس: وفاق کو ریلیف کی درخواست مسترد

    اسلام آباد: آئل ایند گیس ڈیلویلمپٹ کمپنی کے حکومتی تحویل میں موجود حصص کی نجکاری کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے وفاق کو عبوری ریلیف دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

    چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی او جی ڈی سی ایل کی جزوی نجکاری کیس کی سماعت کی، عدالت نے وفاق کو عبوری ریلیف دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

    خیبر پختون خواہ کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کے اس میں او جی ڈی سی ایل میں پچاس فیصد شیئرز ہیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ادارے کی فروخت سے پہلے ڈی سی آئی سے اجازت لینا ضروری ہے۔

    سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت اٹھائیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔