Tag: OGDCL privitization

  • او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    او جی ڈی سی ایل ملازمین پر تشدد، متحدہ اپوزیشن کا واک آوٹ

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے اوجی ڈی سی ایل ملازمین پرتشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف پارلمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔۔سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی شاہراہ دستور کودھرنا دے کر بند کردیں گے۔

    سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین پر تشدداور حکومتی نجکاری پالیسی کیخلاف سینیٹ اجلاس کا واک آؤٹ کرکے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو متنبہ کیا ڈی چوک میں ابھی ایک دھرنا جاری ہے اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تواس دھرنے کا دائر کاربھی شاہراہ دستور تک پھیلادیا جائے گا۔

    اس موقع پر اراکین سینیٹ نے حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔۔ نیٹ ساؤنڈ۔۔۔ اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دہری پالیسی سمجھ سے بالاتر اسلام آباد میں پولیس ڈنڈا برداروں کے خلاف خاموش رہی لیکن اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنے والے مزدوروں پر نہ صرف لاٹھیاں برسائی بلکہ ان پر مقدمات بھی قائم کرڈالے۔

  • سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی اجازت دیدی

    سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی اجازت دیدی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی اجازت دے دی ہے۔

    سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے، اعلیٰ عدالت نے او جی ڈی سی ایل کے حصص کامیاب بولی دینے والے کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    مقدمے کی سماعت جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے عبوری حکم میں کہا کہ حصص کے فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم مشترکہ مفادات کونسل کے فنڈ میں جمع کرائی جائے۔

    مقدمہ کے حتمی فیصلے تک وفاقی حکومت یہ رقم استعمال کرنے کی مجاز نہیں ہوگی، سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

    حکومت کو او جی ڈی سی ایل کی فروخت سے اسی کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔