Tag: Ogra Notification

  • اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ سپلائی لاگت میں اضافے کی باعث ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی، جس کا اطلاق یکم  جولائی سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے67 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے75 پیسے تھی۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات اور سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید27روپے مہنگا کردیا گیا۔

    اس حوالےسے اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق گھریلو سلنڈرپر سیلز ٹیکس17سے بڑھا کر18فیصد کردیا گیا ہے،
    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیلزٹیکس میں اضافے کے بعد ایل پی جی فی کلو قیمت3روپے21بڑھا دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 266 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت3141 روپے67پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    No description available.

    مزید پڑھیں : گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافہ

    یاد رہے کہ اس سے کچھ دیر قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی گیس کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے سوئی گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافہ کردیا۔ گھریلو صارفین کو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کی 12 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

     

  • ایک ماہ کیلئے آر ایل این جی سستی، اوگرا کا بڑا فیصلہ

    ایک ماہ کیلئے آر ایل این جی سستی، اوگرا کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، مذکورہ کمی ماہ اکتوبر کے لیے کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بنیادی طور پر ماہ جون میں مہنگی اسپاٹ درآمدات کی وجہ سے ایل این جی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی اوسط لاگت 28.4 روپے فی کلو واٹ (یونٹ) تھی جو کہ فرنس آئل (36.2 روپے فی یونٹ) کے بعد بجلی کی پیداوار کا دوسرا سب سے مہنگا ذریعہ تھا۔

    اس درآمدات کے نتیجے میں ماہ اگست میں بجلی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی لاگت (ایف سی اے) میں تقریباً 10روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔