Tag: ogra

  • پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    پٹرول بحران کا ذمے داراوگرا کو قراردے دیا گیا

    اسلام آباد: پٹرولیم بحران پرابتدائی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی جس میں اوگراکو بحران کا ذمے دار قراردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں پٹرولیم بحران سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاوٗس میں ہوا اجلاس میں دو رکنی کمیٹی نے وزیراعظم کو حالیہ پٹرول بحران پررپورٹ پیش کی۔

    کمیٹی نے ریگولیٹرہونے کی حیثیت سے اوگرا کو اس بحران کا ذمے دارقراردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اوگرا اپنی ذمے داریاں پوری کر نے میں ناکام رہا ہے۔

    اجلاس میں پٹرولیم بحران پر چارافسران کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کی گئی جبکہ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او سہیل بٹ کو بھی بحران کا برابرذمے دار قراردیتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات جاری کیئے گئے وزیراعظم نے ہدایت کی آئندہ ایسے بحران سے بچنے کے لئےانتظامی تبدیلیاں کی جائیں۔

  • پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    پٹرول کا بحران : سیکریٹری پٹرولیم سمیت4افسران کی معطلی کافیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پانچ روز بعد پیٹرول بحران کا نوٹس لیکر سیکریٹری پیٹرولیم اور ایم ڈی پی ایس او سمیت چا ر افسران کو معطل کردیا۔

    وزیراعظم ان ایکشن پیٹرول بحران پرسیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید،اور ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ ہوگئے، معطل، ایڈیشنل سیکرٹری نعیم ملک اور ڈی جی آئل محمد اعظم کو بھی معطلی کانوٹس دے دیاگیا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پیٹرول کی صورتحال فوری بہتر بنانے  اور  صوبوں کو پیٹرول کی بلیک میں فروخت چیک کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے  پنجاب کے شہریوں کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں صوبے کے 80 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں جس کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ اس صورتحال سے گراں فروشوں نے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول 3 گنا اضافی قیمت میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔

  • آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے، چیئرمین اوگرا

    آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے، چیئرمین اوگرا

    اسلام آباد : چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول کا بیس دن کا ذخیرہ نہ رکھنے پرنوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    ؎اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین اوگرا سعید احمد خان کمپنیز اوگرا کے قانون کے تحت بیس دن کا اسٹاک رکھنے کی پابند ہیں۔ مگر وہ ایسا نہیں کر رہی ہیں جس پر انہیں نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اگرچاہتی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگیولیٹ کیا جائے تو اوگر کو اختیارات بھی دئیے جائیں۔ سعید احمد نے کہا کہ تیل کی قیمیں کم ہونے پیڑولیم مصنوعات کی طلب میں رواں ماہ تئیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ملک بھرمیں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سے شروع ہوجائیگی

    ملک بھرمیں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سے شروع ہوجائیگی

    کراچی : پیٹرول کی قلت بحران کی شکل اختیار کرنے پرحکومت جاگ گئی۔پی ایس او کو رقم جاری کردی گئی۔پچاس ہزار میٹرک ٹن تیل بھی آگیا۔قلت کے حوالے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے حکومت نے جواب طلب کرلیا۔

    پی ایس او ذرائع کےمطابق پچاس ہزار میٹرک ٹن تیل لانے والا بحری جہاز جمعرات کو کراچی پہنچ گیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی فراہمی ہفتےیا اتوار سےبہتر ہونا شروع ہوجائیگی۔

    جبکہ وزارت خزانہ سے پی ایس او کو ساڑھےسترہ ارب روپےجاری کر دئیےگئےہیں۔ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس او کےبجلی گھروں اور دیگر اداروں پر واجبات دو سو پندرہ ارب روپےتک پہنچ چکےہیں۔۔

    واجبات کی عدم ادائیگی کےباعث پی ایس اوکو تیل کی درآمد کیلئے ایل سیز کھولنے میں بدستور مشکلات کاسامنا ہے،جبکہ بروقت ادائیگیاں نہ ہونےسے پی ایس اُو کو تین ماہ میں 25کروڑ روپےکا جرمانہ بھی اداکرنا پڑا ہے۔

    ادھرپٹرول کی قلت پر آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو شوکازنوٹس جاری کرنےکا عندیہ دیا ہے۔ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز سے تیل کے ذخیرےکاریکارڈ طلب کرلیا گیاہے۔

    اُوگرا لائسنس کےمطابق کمپنیاں بیس روزکیلئےپیٹرول کااسٹاک رکھنےکی پابندہیں۔پیٹرول کی قلت پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز پرجرمانےعائد ہونےکا بھی امکان ہے۔

  • اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات6 سے14روپے سستا کرنے کی تجویز

    اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات6 سے14روپے سستا کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیرِاعظم کو ارسال کر دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے سے عوام تین سے پانچ روپے کے ریلیف سے محروم رہ گئے۔

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے، پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے پچیس پیسے کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ٹیکسوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم کی ارسال کردہ سمری میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں چودہ روپے چودہ پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے چھیاسی پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں گیارہ روپے چھبیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دس روپے اڑتالیس پیسے کمی کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد عوام کوتین سے پانچ روپے تک کے ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

  • یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل مزیدسستاہونےکےباعث پاکستان میں یکم جنوری سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھےچھے روپےسےتیرہ روپےفی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    اوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیارکرلی گئی ہےجو منگل کو وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔

    سمری میں پیٹرول چھےروپےچھیاسٹھ پیسےفی لیٹرسستاکرنے کی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت نو روپےاکیانوے پیسےفی لیٹرکم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    مٹی کا تیل تیرہ روپےتئیس پیسےفی لیٹر سستاکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔۔اسی طرح لائٹ ڈیزل بارہ روپےچھپن پیسےفی لیٹرسستاکرنےکی تجویزدی گئی ہے۔

    سمری کی منظوری کی صورت میں یکم جنوری سےپاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھےچھے روپےسےلیکر تیرہ روپےفی لیٹر تک سستی ہوجائیں گی۔

  • اوگراکی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجویز

    اوگراکی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجویز

    اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیارکرلی گئی ہے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپےچھیاسٹھ پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے جنوری کے مہینے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔

    اوگرا کی جانب تیار کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قمیت میں چھ روپے چھیاسٹ پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے اکیانوے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

     سمری میں مٹی کا تیل تیرہ روپے تئیس پیسے اور لائٹ ڈیزل بارہ روپے چھپن پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے، اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری معمولی ردوبدل کیساتھ کل وازارت پیٹرولم کو ارسال کرے گا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے کمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل نیچے گررہی ہیں اور وفاقی حکومت بھی سالِ نو کے آغاز پر قیمتیں کم کرنے کا ارادہ کررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 5.90 روپے، ڈیزل 11 روپے، اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں 17 روپے کمی متوقع ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتیں کم کرنے کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے نتیجے میں حکومت بھی پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی کررہی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ،اوگرا کی مجرمانہ خاموشی

    ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ،اوگرا کی مجرمانہ خاموشی

    اسلام آباد : ایل پی جی کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔اُوگراخاموش تماشائی بن گئی۔رواں ماہ قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی پندرہ دن میں سو روپےفی کلو مہنگی کردی گئی۔ملک بھرمیں جاری گیس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کمپنیاں یومیہ 5کروڑ روپےناجائز منافع کمارہی ہیں۔جبکہ اُنہیں ریگولیٹ کرنےوالی اُوگراکریک ڈاؤن کے زبانی دعوؤں کےساتھ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 20 سے 50 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    دو ہفتوں میں ایل پی جی 100روپےفی کلومہنگی کی جاچکی ہے۔اُوگرا نےایل پی جی کی قیمت95روپےفی کلو مقررکررکھی ہےتاہم بڑےشہروں میں ایل پی جی 140تا170روپےفی کلو فروخت کی جارہی ہےجبکہ سرد ترین علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت دو سو روپےفی کلو سےتجاوزکرگئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے 50 پیسے کی کمی متوقع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے 50 پیسے کی کمی متوقع

    اسلام آباد: یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے پچاس پیسے تک کی کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی طرح خاطر خواہ کمی متوقع ہے، سب سے زیادہ کمی ہائی اوکیٹن کی قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک ہوسکتی ہے۔

    پٹرول کے نرخ ساڑھے پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی چار روپے پچاس پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر تک کی کمی ہوسکتی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث خام تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔