Tag: ogra

  • صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات پر اوگرا کا بڑا فیصلہ

    صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات پر اوگرا کا بڑا فیصلہ

    کراچی: صارفین کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات کے بعد اوگرا نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ایچ ڈی آئی پی کو دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (ایچ ڈی آئی پی) کو دے دیا ہے۔

    ایچ ڈی آئی پی اب شکایات پر گیس کے میٹر چیک کر سکے گا، گیس میٹرز کی چیکنگ صارفین کی درخواست پر کی جائے گی، تاہم تمام معائنے ایچ ڈی آئی پی اور سوئی گیس کمپنیاں مشترکہ طور پر کریں گی۔

    صارفین کی جانب سے گیس میٹرز کی خرابی، اوور بلنگ اور سلو میٹر کی مسلسل شکایات آ رہی تھیں، جس پر اوگرا کو قدم اٹھانا پڑا۔ اگلے مرحلے پر گھریلو اور کمرشل صارفین کے میٹرز کی چیکنگ کا اختیار بھی دیا جائے گا۔

    اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے یہ فیصلہ قدرتی گیس پیمائشی (تکنیکی معیارات) ریگولیشنز 2019 کے تحت کیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس میٹر خرابی کے نام پر کروڑوں روپے بل بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

  • سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    سوئی گیس صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس ٹیرف میں اضافہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی۔

    اس حوالے سے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیرف میں39.89 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    c۔ گیس کی اوسط قیمت میں778 روپے59روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق قمیتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد نافذ العمل ہوگا، اس کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گیس صارفین کیلئے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی تاہم ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، جس میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم کتنا اضافہ کیا جائے؟ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں پر حتمی فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

    ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر بھی وزیراعظم نے اوگرا کی سمری جزوی مسترد کی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2020 کے لیے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لیے ایل پی جی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے فی کلو گرام اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے.

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے ہوگئی ہے، ستمبر میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1382.38 روپے تھی۔

    مزید پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی 115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے ہو گئی تھی۔

  • اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

    اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کر دی

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی۔

    سوئی ناردرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

    مئی میں سوئی ناردرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جب کہ سوئی سدرن میں آر ایل این جی کی قیمت 7.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ یکم جون کو اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی تھی، جب کہ اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کی گئی، جس سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہو کر 110 روپے 2 پیسے پر آ گئی۔

  • اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہوکر 110 روپے 2 پیسے پر آگئی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

  • آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

    اسلام آباد : اوگرا نے فروری کے مہینے کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا، سوئی نادرن کے سسٹم پر قیمت10.1975ڈالرایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے  جبکہ سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں0.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ فروری میں سوئی نادرن کے سسٹم پر قیمت10.1975ڈالر ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی کی قیمت11.1943 ڈالرایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر قیمت10.48 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جنوری میں سوئی سدرن کے سسٹم پر قیمت10.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

  • یکم فروری سے پیٹرول  سستا ہونے کا امکان

    یکم فروری سے پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    اسلام آباد : یکم فروری سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ارسال کردی گئی ہے ، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے ، سمری میں پیٹرول فی لیٹر6 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 47پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 10پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے مٹی کا تیل 66پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کردی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    یاد رہے نئے سال کے پہلے مہینے میں وزارت خزانہ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیڑول کی قیمت میں2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔

  • یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں  کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟

    یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟

    اسلام آباد : پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ردو بدل کی تجویز دی گئی ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو سمری موصول ہوگئی ہے ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے، ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 27پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 39پیسے فی لیٹر کمی ، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6روپے 56پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    خیال رہے اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی، تجویز میں اکتوبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے گزشتہ ماہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں متوقع اضافہ کے رجحان کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیصلے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی وبیشی نہیں کی جائے گی اور قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ کے مطابق ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔

    مزید پڑھیں: کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں؟

    تجویز میں اکتوبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی لیکن عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔