Tag: ohio

  • ‘لیموزین کرائے پر حاصل کریں’، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں

    ‘لیموزین کرائے پر حاصل کریں’، مگر کیوں؟ ویڈیو دیکھیں

    اوہائیو: امریکا میں ایک شخص نے بچوں کو اسکول پہنچانے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کولمبس کے رہائشی راجر جونئیر نے بتایا کہ بچوں کو لے جانے والی اسکول بس ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث علاقے میں نہ آسکی جس کے باعث خدشہ تھا کہ بچے آج اپنی پڑھائی سے محروم نہ رہ جائے پھر اچانک مجھے ایک خیال آیا۔

    راجرز نے بتایا کہ وہ فوری طور پر فیس بک پر متحرک ہوئے اور پیغام لکھا کہ آیا کوئی مقامی والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ادھار کی ‘لیموزین’ اسکول جائیں، اس پرکشش اور حیران کردینی والی پیشکش پر جلد ہی اسے درجنوں پیغامات موصول ہوئے، جس کے باعث پیر کے روز اس نے 25 بچوں کو لیموزین پر اسکول کی سواری دی جبکہ منگل کو یہ تعداد بڑھ کر 42 تک جاپہنچی۔

    لیموزین کے مالک کا کہنا تھا کہ ہر کوئی شخص ہمیشہ یہ کہنا ہے کہ آئیے کمیونٹی کی مدد کریں اور ہر قسم کے تشدد کو روکیں لیکن میرے نزدیک تشدد روکنے سے بڑا قدم بچوں کو اسکول چھڑانے کے بجائے انہیں اسکول بھیجنا ہے۔

    اوہائیو میں بس ڈرائیوروں کی ہڑتال جاری ہے، کولمبس سٹی اسکولوں کی سپرنٹنڈنٹ ٹالیسا ڈیکسن نے بورڈ میٹنگ میں بتایا کہ پندرہ سے بیس فیصد ڈرائیوروں کو ڈیوٹی پر واپس بلالیا گیا ہےجبکہ نقل و حمل کے لئے متبادل آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

  • پولیس کا گھر پر چھاپہ، تہہ خانے سے کیا برآمد ہوا؟

    پولیس کا گھر پر چھاپہ، تہہ خانے سے کیا برآمد ہوا؟

    امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر تہہ خانے میں رکھے گئے پالتو مگر مچھ کو وہاں سے منتقل کردیا۔

    امریکی ریاست اوہائیو کے علاقے میڈیسن ٹاؤن شپ میں پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک گھر کے تہہ خانے میں غیر قانونی طور پر ایک مگر مچھ کو رکھا گیا ہے۔

    پولیس فوراً موقعے پر پہنچی جہاں انہوں نے ایک پالتو مگر مچھ کو تہہ خانے میں پایا۔ پولیس نے اوہائیو کے محکمہ زراعت سے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ گھر کے رہائشی افراد نے اس خطرناک جانور کو پالنے کا کوئی اجازت نامہ نہیں لیا۔

    پولیس نے وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے احتیاط سے مگر مچھ کو پکڑ کر جانوروں کی پناہ گاہ میں پہنچا دیا۔

    وائلڈ لائف اہلکاروں کے مطابق مگر مچھ کی عمر 25 سال ہے۔ مگر مچھ کو رکھنے والے اہلخانہ نے پولیس کو دیکھ رضا کارانہ طور پر اپنے پالتو جانور سے دستبرداری اختیار کرلی۔

  • 14 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش خالی گھر کی چمنی سے برآمد

    14 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش خالی گھر کی چمنی سے برآمد

    امریکی ریاست اوہائیو میں 25 روز سے لاپتہ 14 سالہ لڑکے کی لاش پڑوسی کے خالی گھر سے مل گئی، لڑکے نے چمنی کے راستے اندر جانے کی کوشش کی تھی۔

    اوہائیو کے اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی کہ وہ لاپتہ 14 سالہ ہارلے ڈلی کی تلاش موقوف کردیں کیونکہ اس کا سراغ مل چکا ہے۔

    14 سالہ لڑکے نے ایک خالی گھر میں چمنی کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی، وہ گھر سے متصل اینٹینا ٹاور کو درست کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ کئی ہفتوں بعد خالی گھر سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

    مذکورہ گھر ڈلی کے پڑوسیوں کا تھا جو تعطیلات پر شہر سے باہر گئے تھے۔

    ڈلی کے والد نے 21 دسمبر کے روز اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، اس سے قبل لڑکے کا فون گر کر ٹوٹ چکا تھا یہی وجہ تھی کہ اہلخانہ اس سے رابطہ نہیں کر سکے۔

    والد کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی گھر میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے باعث گھر سے چلا جاتا تھا تاہم اگلے دن تک واپس آجاتا تھا۔

    پولیس تعین نہیں کرسکی کہ لڑکے کے ساتھ کیا مسئلہ تھا، آیا اسے اسکول میں ہراساں کیا جاتا تھا اور وہ اس سے مایوس اور پریشان تھا، یا پھر کسی اور پریشانی کا شکار تھا۔

    پولیس گھر والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے۔

  • امریکا: بوائے فرینڈ پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو 40 برس قید

    امریکا: بوائے فرینڈ پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو 40 برس قید

    واشنگٹن : امریکی ریاست اوہائیو میں سابق ملکہ حسن ’اوڈرے بولٹی‘ سے تعلق کے شبے میں خاتون نے بوائے فرینڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے مشرقی علاقے میں شائنا ہوبرز نامی لڑکی نے دوسری خاتون نے محبت کے شبے میں اپنے دوست کو اسی کے گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو 29 سالہ ریان کارٹر پوسٹن کی لاش ان ہی کے گھر سے ملی تھی جس کے چہرے پر 6 گولیاں ماری گئی تھی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد شائنا ہوبرز نے پولیس کی ہیلپ لائن 911 پر فون کرکے اطلاع دی کہ ’میں نے اپنے بوئے فرینڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے‘۔

    مقتول امریکی ریاست اوہایئو کی سابق ملکہ حسن کے عشق میں گرفتار ہوچکا تھا اور شائنا ہیوبرز کو چھوڑ کر 2012 میں ملکہ حسن بننے والی ’اوڈرے بولٹی‘ کے پاس جانا چاہتا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ’ملزمہ پولیس اسٹیشن اندر رقص کرتے  ہوئے گنگنا رہی تھی ’میں نے اسے قتل کردیا، مجھے یقین نہیں آرہا میں نے قتل کردیا‘۔

    امریکی میڈیا کے مطابق عدالت میں قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے جج کو بتایا کہ ریان پوسٹن میری موکلہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا، شائنا ہوبرز نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران شائنا نے عدالت کو بتایا کہ واقعے سے قبل میری اور ریان پوسٹن کی بہت خوش اسلوبی گفتگو جاری تھی جس دوران اس نے کہا کہ ’میں اپنی ناک کو مزید پُرکشش بنانا چاہتا ہوں‘۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے ناک پر فائرنگ کرکے ریان کی ناک ہی توڑ دی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ عدالت نے شائنا کا مؤقف سننے کے بعد ’ملزمہ کو 40 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا‘۔

  • امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

    واشنگٹن: ایف بی آئی نے امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے ملزم کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ سے گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم القاعدہ کے نظریات سے متاثر ہوکر اوہائیو میں دہشت گرد حملہ کرنا چاہتا تھا۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ گرفتار ملزم کا نام عبد الرحمان رفیق ہے جو امریکی قومی دن چار جولائی کے موقع پر ایک بڑا حملہ کرنا چاہتا تھا جسے ایف بی آئی نے ناکام بنا دیا۔

    ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار شخص بارود سے بھری ایک وین یا دوسری گاڑی کو بدھ کے روز امریکا کے قومی دن کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔


    شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار


    ایف بی آئی حکام کا مزید کہنا تھا کہ عبد الرحمان رفیق کی مشکوک حرکتوں کے باعث اس پر پچھلے ایک سال سے نظر رکھی جارہی تھی اور آج گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    خیال رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم شاپنگ مال میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


    عوامی باتھ روم میں پستول بھولنے پراسکول ٹیچرگرفتار


    واضح رہے کہ 17 سالہ مسلم نوجوان متین عزیزی کی شدت پسند تنظیم داعش سے روابط تھے جس سے متاثر ہوکر اس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی پولیس افسر نے بارہ سالہ بے قصور بچے کو گولی ماردی

    امریکی پولیس افسر نے بارہ سالہ بے قصور بچے کو گولی ماردی

    اوہائیو: ذرا سی شرارت بھاری پڑگئی ، امریکہ کہ ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں پولیس نے بارہ سال کے بچے کو گولی ماردی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کوایک فون کال موصول ہوئی جس میں شکایت کی گئی کہ ایک کمسن بچہ پاارک میں موجود افراد کو گن دکھا کر ڈرا رہا ہے ، کالر نے یہ بھی کہا کہ ’وہ نہیں جانتا آیا گن اصلی ہے یا نقلی‘؟۔

    پولیس کے مطبق موقع پر بھیجے گئے پولیس افسران میں سے ایک نے بچے پر اس وقت دو گولیاں چلائیں جب وہ اپنی پتلون کی بیلٹ میں اڑسی ہوئی گن نکال رہا تھا حالانکہ بچے نے کوئی زبانی دھمکی نہیں دی تھی اور نہ ہی گن پولیس افسران کی جانب اٹھائی تھی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع پر بھیجے گئے افسران میں سے ایک کا پہلا سال ہے جبکہ دوسرے افسر کو محکمے میں دس سال ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ گولی ان دونوں میں سے کس نے چلائی۔