Tag: OIC ijlas

  • برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    برما میں مظالم کیخلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے،حافظ سعید

    لاہور : امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے وزیراعظم سے او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاہور میں برما کے مسلمانوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے واقعات میں امت مسلمہ کا کشتی بان رہا ہے۔

    برما میں ہونے والے واقعات پر خاموش کیوں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی اور کشمیریوں کی مدد کی ہے، بدھ مت مذہب کے دہشت گرد مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

    پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلائے اور مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جائے، حافظ سعید نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ برما میں ہونے والے مظالم پر مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، سوائے ترکی اور انڈونیشیا کے کسی مسلم ملک نے برما کے مسلمانوں کی مدد نہیں کی ۔

    حافظ سعید نے کشمیریوں کو بھی اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جھنڈا لہرا کرمظلوم کشمیری عوام نے کلمہ طیبہ پر قائم رشتے کا اظہار کردیاہے، انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی ان کی آزادی کی جدود جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔