Tag: OIC meeting

  • حماس کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے درد مندانہ اپیل

    حماس کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے درد مندانہ اپیل

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا شدہ صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے حماس کے ترجمان نے اپنا ردعمل دے دیا۔

    ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس سے متعلق حماس کے ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ عرب اور مسلم رہنماؤں کو3اہم چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔

    ترجمان حماس کے مطابق پہلے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی حملوں اور نسل کشی کو روکنا چاہیے،
    مسلم ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے چاہیئں۔

    اسامہ حمدان نے کہا کہ غزہ میں انسانی طبی امداد اور ایندھن بھیجنے پر توجہ دینی چاہیے، اس مسئلے کو فلسطینیوں کے حقوق کی بنیاد پرحل کیا جانا چاہیے کسی اور بنیاد پر نہیں۔

    اپنبے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے امن کا عمل اسرائیل کی ضروریات کے مطابق بنایا گیا اور یہی ناکامی کی اصل وجہ ہے۔

  • اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

    اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

    اسلام آباد: اوآئی سی وزرائے خارجہ کا48واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا, اجلاس 2دن جاری رہے گا، شاہ محمود قریشی صدارت کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک سے آئے ہوئے معزز مہمانان گرامی اسلام آباد میں موجود ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس میں تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

    او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے باقاعدہ اجلاس کا آغاز صبح 11بجے پارلیمنٹ میں شروع ہوگا، جس کا آغازتلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں140سے زائد قراردادیں پیش کیے جانے کی توقع ہے، وزیر خارجہ او آئی سی کے48ویں صدر کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔

    سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان بطور صدر اوآئی سی سمٹ خطاب کریں گے، جس کے بعد اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حصین براہم طٰحٰہ کا خطاب ہوگا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

    صدر اسلامی ترقیاتی بینک محمد سلیمان، علاقائی گروپس سربراہان خطاب کریں گے، آج چینی وزیرخارجہ وانگ ژی خطاب کریں گے۔

    افتتاحی سیشن کا اختتامی خطاب وزیر اعظم عمران خان کریں گے، وزیراعظم کے خطاب کے بعد کونسل کے بند کمرہ اجلاس منعقد ہوں گے۔

    پاکستان 4بار او آئی سی وزرائے کونسل اجلاسوں کی میزبانی کرچکا ہے۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا تھیم (مرکزی خیال)اتحاد، انصاف اور ترقی رکھا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوگا، شرکاء23 مارچ کی یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔

    چینی وزیرخارجہ وانگ ژی بطورخصوصی مہمان اجلاس میں شریک ہوں گے، مبصر ممالک کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اقوام متحدہ،عرب لیگ اورگلف کوآپریشن کےنمائندگان بھی شریک ہونگے، اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دُنیا کی دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

  • او آئی سی اجلاس  اور سیاسی صورتحال ، اسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت

    او آئی سی اجلاس اور سیاسی صورتحال ، اسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت

    اسلام آباد : او آئی سی اجلاس اور سیاسی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس ، تحریک عدم اعتماد ،حکومت اور اپوزیشن کے جلسے کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

    وفاقی دارلحکومت میں 2500رینجرز،2ہزار ایف سی ،8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں تاہم ایف سی ہیڈ کوارٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کردیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دو ہزار کی مزید نفری نہیں دے سکتے ،وزارت داخلہ معذرت کرلے کیونکہ خیبرپختونخوا میں 30 مارچ کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں ،اگر اضافی اہلکار اس تاریخ سے قبل واپس ہوسکتے تو پھر دیکھا جاسکتا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو 2 اپریل تک ریڈ زون میں تعینات کیا گیا ہے۔

    خیال رہے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اہم ترین اور تاریخی اجلاس میں شرکت کیلئے معزز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سیکریٹری جنرل اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

  • ‘پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز’

    ‘پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز’

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی محاذپرایک بارپھردنیا کی توجہ کامرکزبننے جا رہا ہے اور وزرائےخارجہ کے48ویں اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےاجلاس کی صدارت کی ، جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ، اسپیشل سیکریٹری خارجہ،چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی ، شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ کے48ویں اجلاس کی میزبانی اور ممبر ممالک کے وزرائےخارجہ کی آمد کے منتظر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اوآئی سی اجلاس کی میزبانی کوبہت بڑااعزازسمجھتاہے، پاکستان سفارتی محاذ پر ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آباد میں ہونےجارہی ہے، او آئی سی کےاجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

  • پاکستان 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا

    پاکستان 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان انشا اللہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انشا اللہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا اور اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل 23مارچ پریڈمیں بطورمہمان شرکت کرے گی ، پاکستان 75 واں یوم پاکستان کشمیریوں کیساتھ منائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔

    اسلام آباد میں افغانستان کی صورتِ حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رُکن ممالک نے افغانستان کی فوری امداد کے لیے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غذائی قلت سے دوچار ملک کے لیے فوڈ سیکیورٹی پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے لیے او آئی سی کی جانب سے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے گا اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مل کر افغان عوام کی مدد کے لیے کام کرے گی۔

  • افغانستان کی صورتحال خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، شاہ محمود

    افغانستان کی صورتحال خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، شاہ محمود

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پورے خطے کو بری طرح متاثر کرے گی، اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جو کہتا چلا آرہا ہے آج اس کو پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان کہتا آرہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وہاں اس وقت شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مالی مشکلات ہیں، بینکنگ سسٹم نہیں چل رہا، دنیا کو افغانیوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے پرغفلت نہ برتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں، افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمد کردیا گیا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائیں۔

    ہم تاریخ کے اس دہانے پرکھڑے ہیں صحیح قدم اٹھایا توخوشحالی کا دور آسکتا ہے، اگر اس وقت ہم نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو خطہ بری طرح متاثر ہوگا،

    پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس جائیں، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں استحکام ہوگا، مہاجرین تب واپس جائیں گے جب افغانستان میں روزگار ہوگا۔

  • اوآئی سی کا  اجلاس،  159 اہم شخصیات آج پاکستان  پہنچیں گی

    اوآئی سی کا اجلاس، 159 اہم شخصیات آج پاکستان پہنچیں گی

    اسلام آباد :او آئی سی وزرائےخارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے 159اہم شخصیات آج پاکستان پہنچیں گی، او آئی سی کا 17واں غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اوآئی سی کے پاکستان میں غیرمعمولی اجلاس کیلئے اہم رہنماؤں کی آمد جاری ہے ، 159اہم شخصیات آج اسلام آباد پہنچیں گی۔

    انڈونیشیا کی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے مہمان کا استقبال کیا۔

    اوآئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش کےوزیرخارجہ شہریارعالم ، ترکی کےوزیرخارجہ،تاجکستان کےڈپٹی وزیرخارجہ اور افغان وزیرخارجہ آج اسلا م آباد پہنچیں گے۔

    ترکی ڈپٹی چیف آف کیبنٹ اور سفیربھی آج وفد کیساتھ اسلام آباد آئے گا جبکہ سوڈان کاوفدعلی الصادق علی کی سربراہی میں کل اسلام آباد پہنچے گا۔

    گلف کوآپریشن کونسل کےسیکرٹری جنرل نائف بن فلح ، کویت اورآذربائیجان کےوزیرخارجہ بھی آج اسلام آبادپہنچیں گے۔

    خیال رہے او آئی سی وزرائےخارجہ کا 17واں غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کوہو گا، اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

    اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے اور افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے غور کیا جائے گا جبکہ خوراک و ادویات کی قلت اوربے گھر افراد کی مددکاجائزہ لیاجائے گا۔

  • او آئی سی اجلاس میں طالبان حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، دفتر خارجہ

    او آئی سی اجلاس میں طالبان حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، دفتر خارجہ

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا17واں اجلاس 19 دسمبر بروز اتوار اسلام آباد میں منعقد ہوگا، مذکورہ اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی، اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا، افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

  • وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

    وزیرخارجہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے

    نائیجریا : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس  میں  مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے اور  شرکا کو   صورتحال سے  آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا سینتالیسواں اجلاس آج ہو گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کےلئے نائیجریا پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور عالمی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مناسب فورم ہے جبکہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات ہو گی۔

  • اب ملک قرضوں کے سہارے نہیں چلائیں گے،  فردوس عاشق اعوان

    اب ملک قرضوں کے سہارے نہیں چلائیں گے، فردوس عاشق اعوان

    جدہ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فیصلہ کرچکے ہیں ملک قرضوں کے سہارے نہیں چلائیں گے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

    یہ بات انہوں نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے شمالی علاقوں پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے، سیاحوں کیلئے شمالی علاقہ جات میں عالمی معیار کے ہوٹلز تعمیر کیے جارہے ہیں، ہمیں مقامی صنعت کو فروغ دینا چاہیے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، تاہم مقامی صنعت کو وقتی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے، بیمار یونٹس کو وزیراعظم کی ہدایت پر فعال کیا جارہا ہے، حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ اب ملک قرضوں کے سہارے نہیں چلائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اوآئی سی کے زیراہتمام ایک الگ ٹی وی چینل ہونا چاہیے، پاک سعودیہ میڈیا تعلقات سے متعلق2020اہم ہوگا، اسلام کے تشخص کو صحیح اندازمیں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان (او آئی سی) کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ گولڈن جوبلی کی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔