Tag: OIC summit

  • او آئی سی اجلاس : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    او آئی سی اجلاس : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد : حکومت اور اپوزیشن نے او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کرلیا،اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان او آئی سی اجلاس کے لیے بیک ڈور رابطے ہوئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطوں میں او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر دونوں نے اتفاق کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا کہ او آئی سی اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے تاہم سیاسی ملاقاتیں جاری رہیں گی لیکن کشیدگی کم ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی میں کمی اہم شخصیات کے کہنے پر ہوئی۔

    گذشتہ روز حکومت کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد رکھنے کی وجہ سامنے آئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے اجلاس کے دوران دوست ممالک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، اس دوران بیک ڈور رابطوں کے ذریعے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالاجاسکے، جس سے سیاسی پارہ نیچےآئے گا اور معاملات حل کی طرف جاسکیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ 22 اور 23 تارٰ یخ بہت اہم ہے، اس دوران بڑی ملاقاتیں ہوں گی ، جس کے بعد 24 اور 25 مارچ کو بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

  • مکہ سمٹ میں اسلامو فوبیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی طرف توجہ دلائی، شاہ محمود قریشی

    مکہ سمٹ میں اسلامو فوبیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی طرف توجہ دلائی، شاہ محمود قریشی

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مکہ سمٹ میں اسلامو فوبیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کی طرف بھی توجہ دلائی، یک زبان ہوکر بات کرینگے تو مغرب ہماری بات پرتوجہ دے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں مسلم امہ کے تمام وزرائے خارجہ موجود تھے، اجلاس میں پاکستان نے تین اہم مسائل پر مسلم امہ کی توجہ دلائی۔

    مکہ سمٹ میں اسلامو فوبیا، مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر مسلم امہ کی توجہ مبذول کروائی۔ یک زبان ہوکر بات کرینگے تو مغرب ہماری بات پر توجہ دے گا۔

    وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں سے مسلم امہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور مقبوضہ کشمیر کے حالات بھی پہلے سے بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکے ہیں، او آئی سی میں اسلامو فوبیا پرمتفقہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹس آچکی ہیں، مودی نے نئی کابینہ کا اعلان کردیا دیکھتے ہیں بات کب آگےبڑھتی ہے، پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ مذاکرات کا حل میز پر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی میں مسئلہ فلسطین کی طرف بھی توجہ دلائی، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے فلسطین کے مسئلے کا حل ناگزیر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ گولان ہائیٹس شام کا حصہ ہے۔

    گولان ہائیٹس اور سفارتخانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کے معاملے پر تحفظات ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

  • اوآئی سی نے فلسطین کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دے دیا

    اوآئی سی نے فلسطین کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دے دیا

    مکہ مکرمہ : اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطین کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دے دیا اور مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ دہشت گردی کو شہریت، مذہب یا کسی بھی علاقے سے جوڑنے کو مستردکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہ اجلاس کا بارہ نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، اعلامیے میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں دی گئی تجاویز بھی شامل ہیں۔

    اوآئی سی نے فلسطینی عوام کی اسرائیلی قبضے کیخلاف جدوجہد کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے فلسطینی کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اعلامیے میں فلسطین کے مسئلہ کو اسلامی امہ کا اہم مسئلہ قرار دیا گیا اور فلسطینی عوام سےمکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہا مقبوضہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارلخلافہ ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات پر حملوں کی مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اوآئی سی سربراہ اجلاس میں دہشت گردی کو شہریت، مذہب یا کسی بھی علاقے سے جوڑنے کو مستردکیاگیا اور مذہب، رنگ، نسل، کی بنیاد پر عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی مذمت کی۔

    اسلامی تعاون تنظیم نے جبر، ناانصافی، تشدد کیخلاف جدوجہد کرنیوالے مسلمانوں کی حمایت کی اور کہا اسلامی دنیا کی سلامتی واستحکام کیلئےعالمی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ فلسطین سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسرائیل نے دہشت گردی کو معصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیئے۔

    مزید پڑھیں : دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، عمران خان

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، مغرب کو بتانا ہوگا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین پر ہمیں کتنا دکھ ہوتا ہے، جولان کی پہاڑیاں فلسطین کا حصہ رہنی چاہئیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے مختلف امورپرمسلم دنیامیں اتحادکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہم اپنے عوام کےمستقبل کی تعمیرکیلئےاکٹھےہوئے ہیں، ہمیں مختلف خطرات سےمل کرنمٹناہوگا،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

    سعودی فرمانروا کا کہنا تھا اسلامی دنیا میں امن واستحکام چاہتےہیں، خطرات کا مقابلہ کرکےہی اپنےملکوں میں ترقی لاسکتےہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ میں آج 14ویں  اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے،  اجلاس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کریں گے، عمران خان نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابقب سعودی عرب میں موجود وزیراعظم عمران خان آج مکہ مکرمہ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد چودہویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اجلاس کی سربراہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کررہے ہیں۔

    عمران خان اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر سینئر وزراء وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے تو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرحاضری دی، اس موقع پر روضہ رسول کے دروازے خصوصی طور پرکھولے گئے، انہوں نےمسجد نبوی میں نمازعصرپڑھی اورریاض الجنہ میں نوافل اداکئے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مدینے میں روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد سعودی شہر جدہ پہنچے تو مکہ کے گورنرپرنس خالد بن فیصل نے اہم حکومتی اہلکاروں کے ہمراہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشری بی بی اور وفاقی وزرا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

  • وزیر اعظم مکہ مکرمہ میں  اوآئی سی کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان

    وزیر اعظم مکہ مکرمہ میں اوآئی سی کےسربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اکتیس مئی کومکہ مکرمہ میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے چودہ ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہ اجلاس سے پہلے آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان اسلامی کانفرنس تنظیم کے چودہ ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہ اجلاس اکتیس مئی کومکہ مکرمہ میں منعقد ہورہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا وزیر اعظم اوآئی سی سربراہ اجلاس میں اپنے خطاب میں اتحاد اور درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد اور مسائل بشمول کشمیر اور فلسطین پر بھی بات کریں گے۔

    دوہزار انیس او آئی سی کے قیام کا پچاس واں سال ہے، او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کو دوسرا بڑا فورم ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع

    سربراہ اجلاس سے پہلے آج وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائےخارجہ کونسل کا اجلاس آج سعودی عرب میں ہورہاہے ، اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ “مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچے تھے، سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر علی اعجاز اور جدہ قونصل خانےکےقونصل جنرل شہریار اکبر موجود تھے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، جلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

  • وزیر اعظم کل او آئی سی اجلاس میں  شرکت کے لیے استنبول جائیں گے

    وزیر اعظم کل او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول جائیں گے

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کل فلسطین پر ترک صدر کی جانب سے بلائے گئے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطینیوں پر مظالم اور قتل عام کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے پر تحفظات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معاملے پر دو ریاستی حل نکالا جائے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مدنظر رکھا جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے حوالے سے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے، دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے، خیال رہے کہ بھارت نے 15 مئی کو تتہ پانی سیکٹرپرگولہ باری کی جس میں ایک پاکستانی شہری شہید ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے نہتے شہریوں پر گولہ باری پر احتجاج کیا ہے، رواں سال اب تک بھارتی فوج نے تقریباً ایک ہزار بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، جس میں 24 شہری شہید اور 107 زخمی ہوچکے ہیں۔

    یہ پڑھیں :  فلسطین کی سنگین صورت حال سے متعلق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

    پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، بریفنگ میں کہا گیا کہ بھارت نے حریت قیادت کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل نے 70 برس سے فلسطینیوں کی زمین پرقبضہ جما رکھا ہے، ترک صدر

    ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی بھی مذمت کی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور پی فائیو معاہدے کی حمایت کرتا رہا ہے تاہم ایران پر یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں:  بھارتی آرمی چیف کے مکروہ عزائم، کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھنے کا اعلان

    ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کو ملائشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔ کرنل جوزف کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ وہ سفارتی استثنیٰ کے تحت واپس چلے گئے، مجھے اس سلسلے میں دیت کے معاملے کا علم نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔