Tag: OIC

  • او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

    او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کےاعلیٰ سطح کے وفد نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

    او آئی سی کے وفد نے اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران کہاکہ بھارت نے انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیےحقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کےباعث بےگناہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: یوم پاکستان پرمقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنمانظربند


    یاد رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ 23مارچ کو مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نےحریت رہنماؤں کویوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےروکنےکےلیےگھروں میں نظربند کردیاتھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نےحریت رہنماؤں کی نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمرفاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔


    مزید پڑھیں:بھارت مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کاکہناتھا کہ بھارتی فوج نفرت اور تشدد میں اندھی ہوچکی ہےاور مقبوضہ کشمیر میں کم سن بچوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

  • ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

    ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امتیازی اور ترجیحاتی رویے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن خراب نہ کرے۔

    برسلز میں یورپین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھارتی اقدامات کو روکنا ہوگا، ملکی سلامتی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے۔

    مشیر امور خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان پاکستان کی سلامتی کے لیے اہم ہے، پاکستان کے زمینی حقائق تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اورپاکستان کے بدلتے حقائق ملکی مفاد میں ہیں، سرتاج عزیز نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اسٹریٹیجک وژن سے بھی شرکا کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی تعلقات اور روس کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی جغرافیائی سٹریٹجک صورتحال کے تناظر میں نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز

    کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہرزہ سرائی کا جواب تیار کرلیا۔

    سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی بیانات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں جلد پیش کریں گے۔

    کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا

    سرتاج عزیز کہا کہ کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بھارتی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی کا جواب تیار کرلیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنی افواج میں اضافہ کررہا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں۔

    او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی

    انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی سطح پر ہماری حمایت کی گئی، کشمیر کا اصل مسئلہ دیر پا حل ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی رنگ لائے گی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں مظالم کی تصاویر دکھائی ہیں۔

    ہمارا کارنامہ ہے کہ بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی

    مشیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا بڑا کارنامہ ہے کہ ہم نے بھارت کی بالا دستی قبول نہیں کی، کشمیر کی صورتحال بھارت کی پالیسی کا ردعمل ہے، مودی کی کوشش ہے کہ بھارت کی بالادستی قائم ہو،مودی کی بالادستی کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں، کشمیر میں بھارت مظالم کی عالمی سطح پر تحقیقات کرائی جائے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا روڈ میپ ابھر رہا ہے۔

  • کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، سرتاج عزیز

    کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکا حل خطے کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔

    اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں موجودہ صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز بلند کرنے اورعملی قدم اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق علماء کانفرنس کیلئے مشاورت جاری ہے۔ افغانستان میں امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔