Tag: Oil and Gas Regulatory Authority

  • اوگرا نے دو دن بعد گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

    اوگرا نے دو دن بعد گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولرٹی اتھارٹی نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں کر لیں، اوگرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کےزبانی احکامات پرگیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں روک سکتے، حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو گیس کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام پرگیس بم گرنے والا ہے دو دن بعد گیس مہنگی کر دی جائے گی۔ اوگرا حکام نے وزیراعظم، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایڈوائس نہ دی تو گیس کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ6  اکتوبرکو ارسال کیا گیا تھا، اوگرا حکام کے مطابق وفاقی حکومت کو ایک ماہ پہلے بتا دیا تھا کہ اگر حکومت گیس مہنگی نہیں کرنا چاہتی تو عوام کو سبسڈی دے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے آئندہ 6ماہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

    کمپنیوں کی مالی ضرورت پوری کرنے کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا قانونی طور پر لازمی بن چکا ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے گیس مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : رواں سال گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے گیس مہنگی کرنا ناگزیر ہوچکا ہے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹرچودہ روپے سے آٹھ روپے اسی پیسے تک کمی کی سفارش کی ہے۔

    وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں اوگرا نے یکم فروری سے پٹرول دس روپے پچھتر پیسے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل آٹھ روپے اسی پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ جبکہ ہائی آکٹین چودہ روپے پچھاسی پیسے اور مٹی کا تیل بارہ روپے بانوے پیسے فی لیٹر سستاکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

     اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل گیارہ روپے چوراسی پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت اڑتالیس ڈالرز سیتالیس سینٹس جبکہ سعودی لائٹ جس سے مقامی قیمتیں منسلک ہیں وہ اس وقت چوالیس ڈالرز پیتالیس سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔

  • بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت سے بحران پیدا  ہوا، اوگرا

    بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت سے بحران پیدا ہوا، اوگرا

    اسلام آباد :  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول فروخت کرنے والی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ  عام بوتلوں اور کین میں پیٹرول کی فروخت بند کردیں ۔

    اوگرا کا کہنا تھا کہ ڈرم اور بوتلوں میں پیٹرول کی فروخت سے ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوا۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خط لکھا ہے جس میں پٹرول کی کھلی فروخت پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے  کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پیٹرول پمپس پر بوتلوں اور کین میں اسے فراہم نہ کیا جائے۔

     اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرول کی کھلی فروخت کے باعث اس کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے اس لیے ڈھابوں اورجنریٹریز کے لیے بھی پٹرول کی فروخت بند کی جائے۔