Tag: Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA)

  • یکم جولائی سے پیٹرول  کی قیمت میں کمی کا امکان

    یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد :‌ یکم جولائی سے پیٹرول کے فی لٹرکی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے ، ‌اوگرا نے سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن ارسال کردی‌‌‌ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی، یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے 30 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔

    دستاویز کے مطابق اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے اور پیٹرول کے فی لٹر کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    گذشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے26 پیسےکا اضافہ کیا گیاتھا ، جس کے بعد نئی قیمت 112 روپے 68 پیسےفی لیٹر ہوگی تھی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے 50 پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل5 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 42 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

    بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافے کا بوجھ حکومت اور عوام کو مل کر برداشت کرنا پڑے گا۔

  • یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    اسلام آباد: مختصر مدت تک پٹرول مصنوعات کی کم قیمت کی خوشی اب مدہم پڑنے والی ہے، امکان ہے کہ یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

     اضافے کے بعد پیٹرول تین روپےستانوے پیسے فی لیٹرمہنگا ہو جائےگا، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے چھیاسٹ پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔

    ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں تین روپے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکسٹھ پیسےفی لیٹراضافےکاامکان ہے۔

    واضح رہے کہ فروری کے آغاز میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹرچودہ روپے سے آٹھ روپے اسی پیسے تک کمی کی سفارش کی تھی ۔

    جس کے بعد وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے بیاسی پیسے تک کی کمی کی منظوری دی تھی، جبکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد بڑھا کر ستائیس فیصد کر دیا تھا۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری ارسال کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری ارسال کردی

    کراچی: عوام کیلئےبڑی خوشخبری آنےوالی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید ساڑھے نو اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے بارہ پیسے کی کمی کی جا رہی ہے ۔

    عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمت کے باعث یکم دسمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے،جس کے مطابق پیڑول 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔

    اسی طرح ہائی اوکٹین 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 4 روپے 1 پیسہ فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے3 سے 5 روپےفی لیٹر سستی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے3 سے 5 روپےفی لیٹر سستی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین سے پانچ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں مسلسل گرتی قیمت کےباعث یکم دسمبرسےپاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول چار روپے،ہائی آکٹین پانچ روپےفی لیٹر سستا ہونےکا امکان ہے،اسی طرح مٹی کا تیل تین روپے65 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپےنوے پیسےفی لیٹر سستا ہونےکا امکان ظاہرکیاگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھترڈالر فی بیرل تک نیچےآچکی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کی کمی کی سفارش

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کی کمی کی سفارش

    اسلام آباد: عوام کو ریلیف دینے کیلئے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کی کمی کی سفارش کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ  پیسے فی لیٹر اور ہائی اکٹین کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

    سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے چھہتر پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ستتر پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے تریپن پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔