Tag: oil-gas-reserves

  • قدرت پاکستان پر مہربان: تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل

    قدرت پاکستان پر مہربان: تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل

    اسلام آباد : پاکستان نے تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، بنوں سے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے سےاچھی خبر آگئی ، بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے دریافت شدہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    گیس کےذخائر 25 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ کر50 ایم ایم سی ایف ڈی ہوگئے ، اس حوالے سے ترجمان ماڑی پٹرولیم نے بتایا کہ کنویں سے 300 بیرل یومیہ تیل بھی دریافت ہوا ، دریافت کوپیداوارمیں لانے کامنصوبہ بنا رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن کے ساتھ بھی ملکر کام کر رہےہیں، سوئی ناردرن کنویں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے 2 بڑی کامیابیاں ملی تھیں۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا تھا کہ پہلی کامیابی ضلع ٹنڈو الٰہ یارصوبہ سندھ نم بلاک میں ملی، نم کنویں ایسٹ-1 سے یومیہ 1400 بیرل تیل کے ذخائر دریافت ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ یومیہ 5.02 ملین مکعب کیوبک فٹ ایم ایم ایس سی ایف ڈی کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں ، نم بلاک کنواں ایسٹ-1میں اوجی ڈی سی ایل 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5فیصدکی حصہ دار ہے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کلچاس بلاک صوبہ پنجاب میں کلیری شم1- پر گیس کی دریافت میں دوسری کامیابی ملی ، اوجی ڈی سی ایل اورایم پی سی ایل 50،50 فیصد کے جوائنٹ وینچرپارٹنرزہیں۔

  • پاکستان کیلئے خوشخبری ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    پاکستان کیلئے خوشخبری ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

    کراچی : خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے ، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے یومیہ چھیتر بیرل تیل اور پانچ لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں ایک اور بڑی کامیاب دریافت ہوئی ، خیبرپختونخوا میں نیا تیل اور اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے، او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے یومیہ چھیتر بیرل تیل اور پانچ لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کی جاسکے گی۔

    یاد رہے 27 اگست کو بھی خیبرپختونخواکےضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، جانچ کے دوران کنویں سے 240بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر اور یومیہ 1کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے تھے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کے لئے خوشخبری ، تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    اعلامیہ میں کہا گیا تیل وگیس کی نئی دریافت سےپاکستان کوقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

    اس سے قبل بھی کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ نے باضابطہ اعلامیے میں کہا تھا کہ جانچ میں مکوڑے ڈیپ 2 کنوے سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

    خیال رہے رواں برس مئی میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

    اپریل میں ماڑی پٹرولیم نے بھی پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا ئی تھی، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے، ڈھاریاں ون سے 372بیرل یومیہ خام تیل ملنے کی توقع ہے۔