Tag: oil imports

  • روسی گیس پرپابندی، جاپان نے یورپی یونین کو خبردار کردیا

    روسی گیس پرپابندی، جاپان نے یورپی یونین کو خبردار کردیا

    ٹوکیو: جاپان نے روس کے ساتھ تیل وگیس کے منصوبے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں جاپانی وزیر برائے اقتصادیات، تجارت اور صنعت کویچی ہاگیوڈا نے کہا کہ جاپان نے ابھی تک روس کے ساتھ اپنے تیل اور گیس کے منصوبوں سخالین ون او ٹو سے نکلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، ہمیں اپنے قومی مفادات اور توانائی کی حفاظت کے لیے روسی گیس کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

    جاپانی وزیر کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں روسی ایل این جی کی درآمدات کو روکنا یورپی یونین کے ممالک کے لیے ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہوگا، میں یقین سے نہیں کہہ سکتا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یورپی یونین کو (تیل کے برعکس) گیس کی درآمدات کو روکنا مشکل ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا اور یورپ نے روس کا گھیرا تنگ کر دیا

    جاپانی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر جاپان سمیت تمام جی سیون ممالک نے پہلے سے متبادل راستے تلاش کیے بغیر روسی ایل این جی خریدنا بند کر دیا تو عالمی معیشت اور اس کے توانائی کے شعبے کو بھی افراتفری کا سامنا کرنا پڑے گا، ایک حل یہ ہے کہ تیل کا مسئلہ مشرق وسطیٰ سے برآمدات بڑھا کر حل کیا جا سکتا ہے، لیکن ایل این جی کے ساتھ اس طرح کا منصوبہ کام نہیں کرے گا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان اپنی درآمد شدہ ایل این جی کا تقریباً 8 فیصد روس ے خریدتا ہے۔

  • پہلی ششماہی کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ

    پہلی ششماہی کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2018ء) کے دوران تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2018ء) کے دوران 7ارب 66کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

    یہ درآمدات گذشتہ مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2017ء) کے دوران کی گئی 6ارب 67کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولئیم مصنوعات کی درآمدات سے 99کروڑ ڈالر زائد رہیں۔

    اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 14.83فیصد زائد پیٹرولئیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ روپے کی قدر کے لحاظ سے یہ اضافہ 39.86فیصد زائد رہا۔