Tag: oil price down

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیویارک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت تینتالیس ڈالر سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے کمی ہونے لگی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ چھ روز سے مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت ساڑھے تین فیصد کمی کے بعد 46ڈالر 21 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اسی سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی خام تیل ذخیرہ اندوزی اور امریکی پیداوار میں کمی کے باعث خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستانی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں اور ان سے پاکستانی معیشت کا سہارا مل رہا ہے، قیمتیں کمم ہونے کا پاکستان بھرپور فائدہ اٹھائے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ہوئی.

    ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت پینتالیس سینٹس کمی کے بعد سینتالیس ڈالر بی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت ستتر سینٹس کمی کے بعداڑتالیس ڈالر انناسی سینٹس ہوگئی۔

    چین کی معاشی سست روی اور عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں اضافے کے باعث منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔

    معاشی تجریہ کاروں کے مطابق اوپیک او ر روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی منڈیوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے عالمی منڈی میں ہو نے والی اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید بڑھتی جارہی ہے۔

    اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے یہ اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر فروخت کر رہا ہے۔

    نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل ستمبر کے سودے بتیس سینٹس کمی کے بعد استانوئے ڈالر ستائس سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ نارتھ سی برینٹ ستمبر کے سودے اٹھاون سینٹس کمی کے بعد ایک سو تین ڈالر ستر سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے خام تیل کی ذخیرہ میں مسلسل اضافے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔