Tag: oil price down 30$

  • خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر

    خام تیل کی قیمت 12 سال کی کم ترین سطح پر

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ تیل کی قدر میں مسلسل کمی کا باعث بن رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو تیل کی قیمت بیس ڈالر فی بیرل تک پہچ جائے گی۔

    دوسری جانب چین کی مارکیٹ میں دیکھی جانے والی مندی کی وجہ سے ادارے اور سرمایہ کار گبھراہٹ کا شکار ہیں۔

    گزشتہ چھ سیشنوں کے دوران خام تیل کی قیمت میں پندرہ فیصد کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔ تاہم پاکستانی صارفین کسی بھی قسم کے ریلیف سے تاحال محروم ہیں۔ تیل کی قیمت میں حالیہ زبردست کمی کا کوئی فائدہ صارفین تک نہیں پہنچ سکا۔