Tag: oil prices down

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت  نے بڑا مطالبہ کردیا

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ،حکومتی اتحادی جماعت نے بڑا مطالبہ کردیا

    لاہور : حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے ، حکومت بھی مہنگائی میں گھری عوام کےلیےتیل کی قیمتیں کم کرے۔

    مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں نمایاں کمی کرنی چاہیے ، عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔

    خیال رہے خام تیل کی قیمت میں ایک دن میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ، خام تیل قیمت میں 29 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ، امریکی خام تیل کی قیمت 32 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل جبکہ ببرینٹ خام تیل کی قیمت میں 36 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

    خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اورروس کےدرمیان پیداوارسےمتعلق معاہدہ نہ ہونا ہے جبکہ  سعودیہ عرب نے ایشیائی، یورپی  اورامریکی خریداروں کیلئےخام تیل کی برآمدای قیمتوں میں دس فیصدکمی کردی۔

    سعودیہ عرب کےاس عمل کےبعدسعودی اور روس کےدرمیان قیمتوں پرتجارتی جنگ کاخدشہ ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ‘سونا مہنگا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ‘سونا مہنگا

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ سونا چھ ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا۔

    عالمی سطح پر زائد سپلائی کے باعث خام تیل کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 44 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 42 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

    امریکا میں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

    دوسری جانب تیل کی کم ہوتی قیمت کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو تریپن ڈالر ہوگئی ہے جبکہ خام تیل قیمتوں میں کمی کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس منفی زون میں دیکھی گئیں۔

    ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکی فیڈریل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کی توقع پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • خام تیل کی گرتی قیمت امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

    خام تیل کی گرتی قیمت امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار

    کراچی : خام تیل کی قیمت ایشیائی حصص بازاروں کو لے ڈوبی، خام تیل کی قیمت تیئس ڈالر ہونے سے تمام ایشیائی بازار منفی زون میں آگئے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج بھی مندی کا شکار ہوگیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تیس ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی، امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئیں، ایشیائی منڈیوں میں ٹریڈنگ کے آغاز پر خام تیل کی قیمت دوبارہ تیس ڈالرکی سطح تک آگئی مگر ایشیائی حصص بازار سنبھل نہ سکے۔

    تمام ایشیائی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئیں، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں چار فیصد ،چینی اسٹاک مارکیٹ ایک فیصد جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں دوفیصد کی گراوٹ نظر آئی۔

    ایشیائی حصص بازاروں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹریڈنگ کے دروان ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے سات سو پوائینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • خام تیل کی قیمت میں 2فیصد کی کمی ریکارڈ

    خام تیل کی قیمت میں 2فیصد کی کمی ریکارڈ

    نیویارک : کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمت ایک بار پھر مندی کا شکار ہے، خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل فروری کے سودے پینسٹھ سینٹس کمی کے بعد بتیس ڈالر پچاس سینٹس پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    نارتھ سی برینٹ کی قیمت میں بھی پچھتر سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ برینٹ کی قیمت بتیس ڈالر اسی سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

    رواں سال کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔

  • تیل کی گرتی قیمت، خلیجی اسٹاکس 11سال کی کم ترین سطح

    تیل کی گرتی قیمت، خلیجی اسٹاکس 11سال کی کم ترین سطح

    دبئی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی خلیجی ممالک کے حصص بازار گیارہ سال کی کم ترین سطح پر آگئے، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تینتیس ہزار پوائینٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکی.

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چھتیس ڈالر سے بھی کم ہوگئی، ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے چار فیصد کمی کے بعد پینتس ڈالر پچاس سینٹس ہوگئی۔ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت خلیجی اسٹاک مارکیٹس کو بھی اپنے ساتھ لے ڈوبی۔

    دبئی اسٹاک مارکیٹ میں دو فیصد کی کمی ہوئی، ابو ظہبی اسٹاک مارکیٹ ڈھائی فیصد جبکہ سعودی اسٹاک مارکیٹ دو اعشاریہ سات فیصدگر گئی ۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے احتیاطی حکمت عملی کے باعث اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہیں ۔

    خلیجی ممالک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں آگئی، ٹریڈنگ کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ تینتس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکی.

  • یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کا امکان

    یکم دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں ساڑھے 4روپے کمی کا امکان

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب آگئی ۔ عرب لائٹ کی قیمت تو اڑتیس ڈالر بی بیرل ہوگئی۔

    پاکستانی عوام کیلئے بھی پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان ہے، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا زرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل چار روپے دس پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔

    دوسری جانب عالمی سطح پر ہیج فنڈز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی، اوپیک اور نان اوپیک ممالک مالی مشکلات سے بچنے کیلئے سپلائی میں اضافہ کئے جا رہے ہیں، مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھر میں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیش گو ئی کر رہے اور ہر بار خام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زیادہ کمی ہورہی ہے ۔

    فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

  • پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کی کا امکان ہے ، دس روپے کمی کےبعد پیٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےپچاس پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

    سب سے زیادہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل بارہ روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جنوری کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، منظوری کے بعد کم کی گئی نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    ویانا :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    سال دوہزار پندرہ میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی فروری کے سودے اکیاون ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہے ہیں، جو ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کے فروری کے سودے پچپن ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی اور اوپیک کی جانب سے پیداورانہ کم کرنے کے باعث تیل برآمد کرنے والے نان اوپیک ممالک کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔