Tag: oil prices

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    نیویارک : اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی.

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلے کے بعد تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سینتیس اعشاریہ چھ پانچ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی پیداوار برقرار رہنے کی صورت میں قیمتوں میں گراوٹ کی موجودہ سطح برقرار رہنے کی توقع ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح کے قریب

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح کے قریب

    دبئی : کل اوپیک کی اہم میٹنگ سے پہلے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔

    تیل برآمد کرنے والے ممالک اس مندی کی وجہ سے زبردست نقصان کا سامنا کررہے ہیں، اس اہم اجلاس میں اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کئے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

    مستقبل قریب میں امریکہ کی جانب سے شرح سود میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر خام تیل کی قدر میں کمی کا خدشہ موجود ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق مارکیٹ میں دیکھے جانے والا مندی کا یہ رجحان کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ ان حالات میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم کے ارکان اس تجویز پر متفق ہوجائیں.

  • سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

    سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

    بین الااقوامی منڈیوں میں سو نے کی قیمت مسلسل کمی کا شکار ہے. سونے کی قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس کی ایک ہزار اڑسٹھ ڈالر ہوگئی ہے۔

    دوسری خام تیل کی قیمت بھی مسلسل کمی کا شکار ہے، سنگاپور کے مارکیٹس میں خام تیل کی قیمت پچاس سینٹس کمی کے بعد بیالیس ڈالر پچاس سینٹس ہوگئی ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مارکیٹ میں طلب سے زیادہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

  • خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سعودی عرب کی پیشکش

    خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سعودی عرب کی پیشکش

    ریاض :‌خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب میدان میں آگیا، سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے تمام تر تعاون کو تیار ہیں ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر کے قریب آگئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں خام تیل کی قیمت میں تقریبا پچاس فیصد کمی ہوچکی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں استحکام کیلئے سپلائی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

    اس ضمن میں سعودی حکومت نے اوپیک اور نان اوپیک ممالک کے ساتھ مل کر سپلائی کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

    اوپیک ممالک کا اجلاس چار دسمبر کو ہوگا، سعودی حکومت کے اس اعلان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ ڈالر کا اضافہ ہوا.

  • عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس ڈالرفی بیرل کے قریب پہنچ گئی جس کے سبب عالمی ہیج فنڈزمیں مایوسی کی لہردوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپیک اورنان اوپیک ممالک کی جانب سے سپلائی میں اضافے کے باعث خام تیل کی طلب تین ارب بیرل تک جا پہنچی ہے۔

    مارکیٹ میں زائد تیل کی موجودگی کے باعث قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، دنیا بھرمیں ہیج فنڈز قیمتوں میں کمی کی پیشن گوئی کررہے ہیں اورہربارخام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زائد کمی ہورہی ہے۔

    عالمی فنڈز کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید دس سے سولہ فیصد تک کی کمی کا امکان ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

    نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

    نیویارک خام تیل اور برینٹ کی قیمت عالمی منڈی میں گزشتہ دو ہفتے سے کمی کا شکار ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو ہفتے کے دوران دس فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

    نیویارک خام تیل کی قیمت ڈیرھ فیصد کمی کے بعدتینتالیس ڈالر اٹھانوئے سینٹس ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ کی کمی میں بھی پینتالیس سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی.

  • شرح سود موجودہ سطح پر برقرار، تیل کی قیمت میں اضافہ متوقع

    شرح سود موجودہ سطح پر برقرار، تیل کی قیمت میں اضافہ متوقع

    نیویارک : لوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے سے تیل کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور جنھوں نے مندی پر سٹہ کرنا تھا وہ مارکیٹ سے غائب ہوگئے۔ جب کہ صرف نیویارک میں ہزاروں سرمایہ کاروں نے تیل خریدنا شروع کردیا، دوسری جانب گرتی ہوئی قیمت کی وجہ سے تیل کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگلے سال امریکہ میں تیل کی پیداوار میں چھ لاکھ بیرل روزانہ کی کمی کا امکان ہے، مجموعی طور غیر اوپیک ممالک کی تیل کی پیداوار ابتدائی اندازے سے دس لاکھ بیرل کم رہے گی۔

    شاید وجہ ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اب دوہزار بیس تک ہر سال تیل کی قیمت میں پانچ ڈالر تک اضافے کی پیش گوئی کررہی ہے۔

    اوپیک کے اندازے کو درست مان لیا جائے تو تیل کی فی بیرل قیمت ایک بار پھر اسی ڈالر تک پہنچتی نظر آرہی ہے، جس کا مطلب کیا یہ ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول ایک بار پھر سو روپے تک پہنچ جائے گا۔

  • عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    اسلام آباد: اگست کے مہینے میں تیسری بار خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنےمیں آیا، خام تیل کی عالمی قیمت میں دو فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

             تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت پچاس سینٹس کمی کے بعد چوالیس ڈالر جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کمی کے ساتھ اڑتالیس ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی خام تیل کے اعداد وشمار میں بہتری نہ ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

     

  • عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    عالمی منڈی :خام تییل کی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی

    نیو یارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہےاور امریکی آئل کی قیمت ایک بار پھرپچاس ڈالر کی حد سے گرگئی۔

    ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تینتیس سینٹس کمی کے بعد اڑتالیس ڈالر چھیالیس سینٹس ہوگئی ہے ۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اپریل کے سودے دس سینٹ کی کمی کے بعد اٹھاون ڈالر اسی سینٹس پر فروخت ہورہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ساڑھے چار ڈالرتک کمی ہو چکی ہے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر تمام نگاہیں اوپیک کی جانب مرکوز ہوگئی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    اسلام آباد: خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں طلب میں کمی اور وافر سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی کروڈ چار سال کی نئی کم ترین سطح تیراسی ڈالر پینتیس سینٹس اور امریکی آئل ڈبلیو ٹی او دو سال سے زائد کی کم ترین سطح اسی ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے ۔

    بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے خام تیل کی عالمی طلب میں کٹوتی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی ۔