Tag: oil Tank

  • ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

    ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتے ہی ملک بھر میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کا سنگین بحران ہوگیا، مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت تیسرے روز بھی جاری ہے اور شہری پیٹرول کی تلاش میں در در مارے پھر رہے ہیں۔

    پرائیویٹ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے، نجی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے۔

    شہر قائد میں پیٹرول پمپس کی مجموعی تعداد 3 سو کے لگ بھگ ہے جن میں سے50 فیصد پمپس کے آئل ٹینکر خالی ہوچکے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے پیٹرولیم ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس بند اور آئل ٹینک خشک پڑے ہیں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے چیف سیکریٹریز کو پیٹرول فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

    پیٹرولیم ریلیٹرز کے مطابق پیٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں، شہری پیٹرول کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہیں،
    بیشتر آئل کمپنیاں تیل کی درآمد کے انتظار میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں پیٹرول کا بحران سر اٹھانے لگا

    دوسری جانب کراچی گڈز کیرئیر کے صدر رانا اسلم نے کہا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کو بھی ڈیزل نہیں مل رہا، گڈز ٹرانسپورٹ بند ہونے سے اشیا کی ترسیل میں بھی تعطل آئے گا۔

  • پورٹ قاسم : آئل ٹینک میں گر کے 2مزدور جاں بحق ، 2بے ہوش

    پورٹ قاسم : آئل ٹینک میں گر کے 2مزدور جاں بحق ، 2بے ہوش

    کراچی : پورٹ قاسم پر قائم فیکٹری کے آئل ٹینک میں گرکر دو مزدور جان سے چلے گئے، جبکہ دو کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر کے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پورٹ قاسم میں واقع فیکٹری میں دلخراش حادثہ پییش آیا۔ بائیو گیس بنانے والی فیکٹری کے آئل ٹینک میں گر کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزدوروں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

    صفائی کے دوران ایک مزدور ٹینک میں جا گرا ، جسے بچانے کے لئے تین مزدور بھی ٹینک میں اتر گئے ۔

    فیکٹری کے ملازمین نے اپنی مدد آپ کے تحت دو مزدوروں کو ٹینک سے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کر دیا ۔

    دو مزدروں کو ریسیکو اہلکاروں نے مردہ حالت میں ٹینک سے باہر نکالا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری میں لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے،احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث حادثہ رونما ہوا ۔