Tag: oil tanker blast

  • نائجیریا : آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،50افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

    نائجیریا : آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،50افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

    ابوجا : نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں 50افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے، جائے حادثہ سے دس لاشیں نکال لی گئیں باقی کی شناخت ناممکن ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی نائیجیریا کے علاقے میں پیٹرول کے ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی نائیجیریا کی ریاست بینو کے گاؤں اہمبے میں جائے حادثہ پر ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آرہی ہیں، دھماکے کی آواز دور ودر تک سنی گئی۔

    آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے آسمان کو چھو رہے تھے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے روڈ پر واقع گڑھے سے بچنے کی کوشش کی لیکن ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    جس کی زد میں آکر قریب موجود گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی اور کچھ مقامی افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کم از کم 10 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    جب کہ کم سے کم 70 افراد آگ لگنے کہ وجہ سے شدید جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی

    سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی

    بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہو گئی ہے جبکہ 60زخمی اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ احمد پور کےمزید چار زخمی زندگی کی بازی ہار گئے، ایک اور زخمی وکٹوریہ اسپتال میں دم توڑگیا، حکام کے مطابق ہولناک حادثے میں80 مریض مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں، جن میں سے 60 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

    خیال رہےکہ دو روزقبل آئل ٹینکر سانحے میں جاں بحق مزید آٹھ افراد کی نماز جنازہ کردی گئی تھی، نماز جنازہ جائے حادثہ پر ادا کی گئی، علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ نشتراسپتال ملتان سے 9سال کی مسکان کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

    سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں‌ بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی


    اس سے قبل حادثے میں جاں بحق ہونےوالے 125ناقابل شناخت افراد کی نواحی قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی جبکہ سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں ٹینکر مالک، منیجر اور ڈرائیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 29 رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر پر لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔